گراوٹ کے ساتھ کھلا شیئر بازار، سینسیکس 165 اور نفٹی 49 پوائنٹس نیچے
نئی دہلی، 27 نومبر(ہ س)۔ ہفتے کے آخری کاروباری دن جمعہ کو ہندوستانی شیئر بازار کی شروعات گراوٹ کے ساتھ ہوئی۔ ابتدائی کاروبار میں بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا سینسیکس تقریباً 165 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی تقریباً 4
گراوٹ کے ساتھ کھلا شیئر بازار، سینسیکس 165 اور نفٹی 49 پوائنٹس نیچے


نئی دہلی، 27 نومبر(ہ س)۔ ہفتے کے آخری کاروباری دن جمعہ کو ہندوستانی شیئر بازار کی شروعات گراوٹ کے ساتھ ہوئی۔ ابتدائی کاروبار میں بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا سینسیکس تقریباً 165 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی تقریباً 49 پوائنٹس نیچے آگیا۔

کاروبار کے آغاز میں سینسیکس 146.64 پوائنٹس یعنی 0.17 فیصد کی کمی کے ساتھ 84,181.95 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتا نظر آیا۔ اسی طرح نفٹی 38.95 پوائنٹس یعنی 0.15 فیصد گر کر 25,845.55 پوائنٹس پر آگیا۔

ابتدائی کاروبار کے دوران ایچ ڈی ایف سی بینک اور بی ای ایل جیسے بڑے شیئرز میں ایک فیصد تک کی گراوٹ درج کی گئی۔ دوسری جانب زیادہ تر شعبہ جاتی اشاریوں میں تیزی کا رجحان رہا۔ کنزیومر ڈیوریبلز، سیمنٹ، رئیلٹی، کیمیکل، مالیاتی خدمات اور ایف ایم سی جی شعبوں کے شیئرز میں بھی خریداری دیکھی گئی۔اس کے علاوہ دھات کے شیئرز میں خاص طور پر خریداری کا رجحان رہا، جبکہ آئی ٹی شعبے کے شیئرز میں فروخت کا دباؤ نظر آیا۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ کاروباری دن جمعرات کو بھی شیئر بازار میں تیزی رہی تھی۔ 30 کمپنیوں پر مشتمل سینسیکس 390.31 پوائنٹس یعنی 0.46 فیصد کے اضافے کے ساتھ 84,328.59 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ وہیں نفٹی 65.25 پوائنٹس یعنی 0.25 فیصد بڑھ کر 25,884.50 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande