سری لنکا نے سیمی فائنل میں بھارت اے کا خواب چکنا چور کر دیا، 42 اوور میں 318 رن کا ہدف حاصل
دوحہ، 26 نومبر (ہ س)۔ سری لنکا اے نے ایشیائ کپ رائزنگ اسٹارز 2026 کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت اے کو آٹھ وکٹوں سے شرمناک شکست دے کر فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا۔ بھارت اے نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 317 رن بنائے تھے۔ جواب میں سری ل
سری لنکا نے سیمی فائنل میں بھارت اے کا خواب چکنا چور کر دیا، 42 اوور میں 318 رن کا ہدف حاصل


دوحہ، 26 نومبر (ہ س)۔ سری لنکا اے نے ایشیائ کپ رائزنگ اسٹارز 2026 کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت اے کو آٹھ وکٹوں سے شرمناک شکست دے کر فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا۔ بھارت اے نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 317 رن بنائے تھے۔ جواب میں سری لنکا اے نے سلامی بلے بازوں کی شاندار سنچریوں کی بدولت صرف 41.3 اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر 318 رن کا ہدف حاصل کرلیا۔ اس شکست کے ساتھ ہی بھارتی ٹیم کا ٹورنامنٹ میں سفر ختم ہوگیا۔

سری لنکا اے کا مقابلہ اب اتوار کو ہونے والے فائنل میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔

ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے اتری بھارتی ٹیم کو ویبھو سوریہ ونشی اور ابھیشیک شرما نے تیز شروعات دی۔ دونوں نے پہلی وکٹ کے لیے محض 48 گیندوں میں 80 رن جوڑ کر ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کی۔ ویبھو سوریہ ونشی نے 27 گیندوں پر چار چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 40 رن بنائے، تاہم وہ جلد ہی آؤٹ ہوگئے۔

اس کے بعد کپتان تلک ورما نے ابھیشیک شرما کے ساتھ دوسری وکٹ کے لیے 79 رن کی شراکت داری کی۔ ابھیشیک نے 63 گیندوں پر 12 چوکوں کی مدد سے 78 رن بنائے، جبکہ تلک ورما نے 66 گیندوں میں 53 رن کی اننگز کھیلی۔ان دونوں کے آؤٹ ہونے کے بعد بھارتی اننگز لڑکھڑا گئی اور 235 رن تک ٹیم کے چھ کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔ ایسے مشکل وقت میں شاہباز احمد نے ذمہ داری سنبھالی۔ انہوں نے 48 گیندوں پر چار چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 54 رن بنائے۔ تنوش کوٹین نے بھی 28 رن کا تعاون دیا۔ دونوں نے ساتویں وکٹ کے لیے 55 گیندوں میں 73 رن کی اہم شراکت داری کرکے بھارت کا اسکور 317 رن تک پہنچا دیا۔

سری لنکا کی جانب سے رویندو فرنانڈو، جنتھ لیاناگے اور نپون دھننجے نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ گاروکا سنکیت اور لہرو سماراکون کو ایک، ایک وکٹ ملی۔

318 رن کے بڑے ہدف کا تعاقب کرنے اتری سری لنکا اے کی ٹیم نے شروع سے ہی بھارتی گیند بازوں پر دباؤ بنائے رکھا۔ لستھ کروسپلے اور سنیث جے وردھنے نے پہلی وکٹ کے لیے 174 رن کی شاندار شراکت داری کرکے ٹیم کی جیت کی بنیاد رکھ دی۔کرو سپلے نے 107 گیندوں پر 12 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 116 رن کی شاندار اننگز کھیلی۔ وہیں سنیث جے وردھنے نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے محض 70 گیندوں میں 10 چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے 105 رن بنائے۔

دونوں سلامی بلے بازوں کے آؤٹ ہونے کے بعد نشان مدوشکا اور کپتان پون رتنائیکے نے ٹیم کو جیت کی منزل تک پہنچایا۔ مدوشکا نے 56 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 58 رن بنائے، جبکہ کپتان رتنائیکے نے صرف 16 گیندوں میں تین چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے ناٹ آؤٹ 31 رن کی تیز اننگز کھیلی۔اس طرح سری لنکا اے نے 41.3 اوور میں صرف دو وکٹیں گنوا کر 318 رن بنائے اور آٹھ وکٹوں سے شاندار کامیابی حاصل کرلی۔

اتنے بڑے اسکور کا دفاع کرنے اتری بھارتی ٹیم کے گیند باز پورے مقابلے میں بے اثر نظر آئے۔ ہرشیت رانا نے سات اوور میں 61 رن دے کر ایک وکٹ حاصل کی، جبکہ شاہباز احمد نے 10 اوور میں 60 رن خرچ کرکے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ہرش دوبے نے 10 اوور میں 56 رن دیے، لیکن انہیں کوئی کامیابی نہیں ملی۔ ارشد خان نے چار اوور میں 46 رن اور سوریانش شڈگے نے دو اوور میں 23 رن لٹائے۔بھارتی گیند باز سری لنکائی بلے بازوں کو روکنے اور ان پر دباؤ بنانے میں پوری طرح ناکام رہے۔ نتیجتاً بھارت اے کو سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور اس کا فائنل کھیلنے کا خواب ادھورا رہ گیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande