
گھریلو شیئر بازار میں مسلسل دوسرے دن تیزی رہی، سینسیکس میں 390 پوائنٹس کا اضافہ
نئی دہلی، 26 نومبر (ہ س)۔
گھریلو شیئر بازار میں مسلسل دوسرے کاروباری دن جمعرات کو بھی تیزی رہی۔ انفارمیشن
ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کمپنیوں کے شیئروں میں زبردست خریداری اور غیر ملکی سرمایہ
کاروں کی مسلسل خریداری سے سینسیکس 390 پوائنٹس اور نفٹی 65.25 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ بند
ہوا۔
بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس
ای) کا 30 شیئروں پر مبنی معیاری انڈیکس سینسیکس 390.31 پوائنٹس یعنی 0.46 فیصد کے
اضافے کے ساتھ 84,328.59 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ کاروبار کے دوران ایک وقت یہ
613.46 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 84,551.74 پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا۔ اسی طرح
نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی بھی 65.25 پوائنٹس یعنی 0.25 فیصد بڑھ
کر 25,884.50 کی سطح پر بند ہوا ہے۔
سینسیکس کے گروپ میں شامل
کمپنیوں میں ایچ سی ایل ٹیک کے شیئر میں سب سے زیادہ 6.28 فیصد تک اضافہ ہوا۔ ٹاٹا
کنسلٹنسی سروسز (ٹی سی ایس) میں 4.97 فیصد، انفوسس میں 4.70 فیصد اور ٹیک مہندرا
میں بھی 3.33 فیصد کی تیزی رہی ہے۔ ان کے علاوہ ایچ ڈی ایف سی بینک اور ٹاٹا اسٹیل
کے شیئر بھی اضافے میں رہے ہیں۔ وہیں، ایشین پینٹس، بجاج فائنانس، بجاج فنسرو اور
ٹرینٹ کے شیئر نقصان میں رہے۔
عالمی تیل معیار برینٹ کروڈ
فیوچر 0.79 فیصد گر کر 93.86 ڈالر فی بیرل پر آ گیا۔ نومبر کے مہینے میں اب تک
سینسیکس کل 9,869.06 پوائنٹس یعنی 13.25 فیصد بڑھ چکا ہے، جبکہ نفٹی میں 2,831.4
پوائنٹس یعنی 12.28 فیصد کی تیزی آئی ہے۔
ایشیا کے دیگر بازاروں میں جنوبی
کوریا کا کوسپی، جاپان کا نکیئی 225، چین کا شنگھائی کمپوزٹ اور ہانگ کانگ کا ہینگ
سینگ بدھ کی بھاری گراوٹ کے بعد سنبھل کر اضافے میں رہے۔ یورپ کے بازار دوپہر میں
اچھے اضافے کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔
بدھ کو سینسیکس 1,502.29 پوائنٹس
یعنی 1.82 فیصد کے اضافے کے ساتھ 83,938.28 کی سطح پر بند ہوا۔ نفٹی 469.60
پوائنٹس یعنی 1.85 فیصد کے اضافے کے ساتھ 25,819.25 کی سطح پر بند ہوا تھا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستھان سماچار / انظر حسن