
جوہانسبرگ، 26 نومبر (ہ س)۔ جنوبی افریقہ کو بنگلہ دیش کے آئندہ محدود اوورز کے دورے سے قبل بڑا جھٹکا لگا ہے۔ تیز گیند باز جیرالڈ کوئٹزی اور کوینا مافاکا چوٹ کے باعث ون ڈے اور ٹی-20 انٹرنیشنل ٹیموں سے باہر ہوگئے ہیں۔
کوئٹزی کو نارتھ ویسٹ ڈریگنز کے خلاف فرسٹ کلاس سیریز کے میچ میں لائنز کی جانب سے کھیلتے ہوئے ران کے پٹھوں میں چوٹ لگی۔ انہیں بنگلہ دیش دورے کے ون ڈے اور ٹی-20 انٹرنیشنل، دونوں مرحلوں کے لیے ٹیم میں منتخب کیا گیا تھا۔
دائیں پیر کی ہیمسٹرنگ چوٹ سے صحت یاب ہونے والے مافاکا کو پریکٹس کے دوران دوبارہ چوٹ لگ گئی۔ اس کے بعد انہیں ٹی-20 انٹرنیشنل ٹیم کے ساتھ انگلینڈ لائنز کے خلاف ہونے والی سیریز کے لیے جنوبی افریقہ اے کی ون ڈے ٹیم سے بھی باہر کردیا گیا ہے۔
ان تبدیلیوں کے بعد ٹیان وان وورین کو پہلی بار جنوبی افریقہ کی ون ڈے ٹیم میں جگہ ملی ہے۔ وہیں ایتھن بوش اور بین الاقوامی کرکٹ کا تجربہ نہ رکھنے والے تیز گیند باز جے جے باسون کو ٹی-20 انٹرنیشنل ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ انگلینڈ لائنز کے خلاف سیریز کے لیے جنوبی افریقہ اے کی ٹیم میں بایانڈا موجولا اور اوکھولے سیلے کو بھی جگہ دی گئی ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستھان سماچار / عبدالواحد