
نئی دہلی، 26 نومبر (ہ س)۔ مسلسل 20 سال سے دنیا کی نمبر ایک لبریکینٹ سپلائر (کلائن) شیل لبریکینٹس نے جمعرات کو ہندوستان میں اپنی نئی سنتھیٹک لبریکینٹ رینج متعارف کرائی۔ اس میں شیل ہیلکس، شیل ایڈوانس اور شیل ریمولا برانڈز شامل ہیں۔
شیل لبریکینٹس کی اس نئی رینج کو پیش کرتے ہوئے شیل لبریکینٹس اینڈ راج پیٹرو اسپیشلٹیز کی جنوبی ایشیا کی سربراہ دیبانجلی سین گپتا نے کہا کہ یہ مصنوعات ہندوستانی آٹوموٹیو شعبے میں بہتر قدر، شاندار کارکردگی اور بہترین تحفظ فراہم کرتی ہیں۔ جدید گاڑیوں میں استعمال ہونے والی ٹیکنالوجیز اور ہندوستان کے آپریشنل حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیے گئے اس پورٹ فولیو میں شیل کی سنتھیٹک لبریکینٹ ٹیکنالوجی کو ان جدید عالمی معیارات کے ساتھ یکجا کیا گیا ہے، جنہیں ہندوستانی حالات کے مطابق آزمایا اور پرکھا گیا ہے۔ اس سے انجن کو زیادہ تحفظ ملے گا، کارکردگی میں اضافہ ہوگا اور صارفین کو بہتر فائدہ حاصل ہوگا۔
اس رینج کا مقصد صارفین کو ایندھن کی بہتر بچت، گاڑی کی بہتر کارکردگی، دیکھ بھال کی کم ضرورت اور انجن کی طویل عمر کے ذریعے اپنے ہر سفر سے زیادہ لطف اندوز ہونے کے قابل بنانا ہے۔
سین گپتا نے اپنے خطاب میں کہا، ”ہندوستان عالمی سطح پر شیل لبریکینٹس کی اہم مارکیٹوں میں شامل ہے اور ہمیں ہندوستانی آفٹر مارکیٹ کے لیے اپنا نیا سنتھیٹک پورٹ فولیو متعارف کراتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے۔ ہماری یہ نئی رینج وسیع پیمانے پر جانچ، گہری تکنیکی مہارت اور لبریکینٹ ٹیکنالوجی کی حدود کو مزید آگے بڑھانے کے ہمارے مسلسل عزم کا نتیجہ ہے۔“
نئی نسل کے اس سنتھیٹک پورٹ فولیو میں چار مصنوعات شامل ہیں، جنہیں مسافر گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور تجارتی گاڑیوں کی مختلف ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔
شیل ہیلکس ایکسٹرا ایچ ایکس 8 0 ڈبلیو-16 (Shell Helix Extra HX8 0W-16): کمپنی کی چیف مارکیٹنگ آفیسر انکیتا مہرا نے بتایا کہ یہ مکمل طور پر سنتھیٹک انجن آئل ہے، جو بی ایس-6 معیارات کے مطابق مسافر گاڑیوں کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اسے جدید اور ہائبرڈ پاور ٹرین کو مدنظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیل کی اینٹی فرکشن ٹیکنالوجی سے لیس یہ انجن آئل جدید ترین اے پی آئی ایس کیو اور آئی ایل ایس اے سی جی ایف-7 بی معیارات کے مطابق ہے۔ یہ ایندھن کی بچت بڑھانے اور انجن کو بہتر تحفظ فراہم کرنے میں مدد کرتا ہے، جس سے گاڑی سالانہ 440 کلومیٹر تک اضافی فاصلہ طے کر سکتی ہے۔
شیل ایڈوانس ایکسٹرا اے ایکس 7 (Shell Advance Extra AX7): شیل کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر امت گھومرے نے بتایا کہ یہ پریمیم معیار کا مکمل طور پر سنتھیٹک موٹر سائیکل انجن آئل ہے، جسے درمیانے وزن کی تفریحی اور کروزر موٹر سائیکلوں کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ امت گھومرے نے کہا کہ اسے اس مقصد سے تیار کیا گیا ہے کہ 15 ہزار کلومیٹر تک انجن کی طاقت میں کوئی کمی نہ آئے۔ یہ انجن آئل 0.8 لیٹر، 0.9 لیٹر، ایک لیٹر اور 2.5 لیٹر کے پیک میں دستیاب ہے۔ اس کی زیادہ سے زیادہ خوردہ قیمت (ایم آر پی) 756 روپے فی لیٹر ہے۔
شیل ایڈوانس اے ایکس 6 (Shell Advance AX6): اس پروڈکٹ کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے دیبانجلی سین گپتا نے کہا کہ یہ مکمل طور پر سنتھیٹک موٹر سائیکل اور اسکوٹر انجن آئل ہے۔ اسے بی ایس-6 معیارات کے مطابق جدید موٹر سائیکلوں اور اسکوٹروں میں روزمرہ آمدورفت اور شہری ٹریفک کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔ یہ انجن، کلچ اور گیئر کو ہر طرف سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ انجن کی صفائی کو 71 فیصد تک برقرار رکھنے میں بھی مدد کرتا ہے۔
شیل ریمولا آر 4 پلس سی کے 4 (Shell Rimula R4 Plus CK-4): شیل کی جانب سے پیش کردہ یہ سنتھیٹک ٹیکنالوجی پر مبنی انجن آئل جدید بی ایس 6 کمرشل گاڑیوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔ اسے معروف گاڑیاں ساز کمپنیوں (او ای ایم) کے اشتراک سے تیار کرنے کے بعد مختلف آزمائشوں سے بھی گزارا گیا ہے۔
یہ انجن کی پائیداری اور کارکردگی برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ انجن آئل تبدیل کرنے کے وقفے کو بڑھانے میں مدد دیتا ہے۔ اس کے نتیجے میں فلیٹ آپریٹرز گاڑیوں کی دیکھ بھال کے نظام کو مزید مو¿ثر بنا سکتے ہیں اور اپنی گاڑیوں کو زیادہ دیر تک سڑکوں پر رواں دواں رکھ سکتے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستھان سماچار / محمد شہزاد