
کٹھمنڈو، 25 نومبر (ہ س)۔ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2027 کے کھلاڑیوں کی نیلامی کے لیے نیپال کے 10 کرکٹ کھلاڑیوں نے اپنے نام رجسٹر کرائے ہیں۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ اِن انڈیا (بی سی سی آئی) کے مطابق آئی پی ایل 2027 کی نیلامی کے لیے مجموعی طور پر 18 ممالک کے 1,220 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرایا ہے۔ ان میں 939
ہندوستانی اور 281 غیر ملکی کھلاڑی شامل ہیں۔ ہندوستان کے بعد سب سے زیادہ 53 کھلاڑیوں نے آسٹریلیا سے رجسٹریشن کرایا ہے۔ ایسوسی ایٹ ممالک کے مجموعی طور پر 42 کھلاڑیوں نے نیلامی کے لیے اپنے نام دیے ہیں۔ ان ممالک میں امریکہ کے 13، نیپال اور متحدہ عرب امارات کے 10-10، نیدرلینڈز کے تین، جبکہ کناڈا، جاپان اور اسکاٹ لینڈ کے دو، دو کھلاڑی شامل ہیں۔
نیلامی سے قبل ہی فرنچائز ٹیموں نے 184 کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے اور منتخب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب نیلامی کے ذریعے مجموعی طور پر 66 کھلاڑیوں کو ٹیموں میں جگہ ملے گی۔ ان میں 25 مقامات غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے مختص ہیں۔ بی سی سی آئی کے مطابق نیلامی کی حتمی فہرست میں شامل ہونے والے کھلاڑیوں کے ناموں پر 4 دسمبر کو آخری فیصلہ کیا جائے گا۔ اس کے بعد ہی یہ واضح ہو سکے گا کہ نیپال کے 10 کھلاڑیوں میں سے کنہیں آئی پی ایل 2027 کی نیلامی میں شامل ہونے کا موقع ملتا ہے۔
ہندوستھان سماچار
--------
ہندوستھان سماچار / عبدالواحد