آئی پی ایل 2027 کی نیلامی کے لیے 1220 کھلاڑیوں نے کرایا رجسٹریشن، 66 مقامات کے لیے لگے گی بولی
فہرست میں 939 ہندوستانی اور 281 غیر ملکی کھلاڑی شامل، 25 غیر ملکی کھلاڑیوں سمیت مجموعی طور پر 66 مقامات خالی نئی دہلی، 25 نومبر (ہ س)۔ ٹاٹا آئی پی ایل 2027 کی کھلاڑیوں کی نیلامی کے لیے مجموعی طور پر 1220 کھلاڑیوں نے اپنا نام درج کرایا ہے۔ ان میں
آئی پی ایل نیلامی


- فہرست میں 939 ہندوستانی اور 281 غیر ملکی کھلاڑی شامل، 25 غیر ملکی کھلاڑیوں سمیت مجموعی طور پر 66 مقامات خالی

نئی دہلی، 25 نومبر (ہ س)۔ ٹاٹا آئی پی ایل 2027 کی کھلاڑیوں کی نیلامی کے لیے مجموعی طور پر 1220 کھلاڑیوں نے اپنا نام درج کرایا ہے۔ ان میں 939 ہندوستانی اور 17 ممالک کے 281 غیر ملکی کھلاڑی شامل ہیں۔ نیلامی سے پہلے فرنچائزز نے 184 کھلاڑیوں کو اپنی ٹیم میں برقرار رکھا ہے یا منتخب کیا ہے۔ اس طرح نیلامی کے دوران زیادہ سے زیادہ 66 کھلاڑیوں کی جگہ پ±ر کی جائے گی، جن میں 25 غیر ملکی کھلاڑیوں کی جگہیں بھی شامل ہیں۔

رجسٹریشن کرانے والے کھلاڑیوں میں 184 ایسے ہیں جو بین الاقوامی سطح پر کھیل چکے ہیں، جبکہ 994 کھلاڑیوں نے اب تک بین الاقوامی کرکٹ نہیں کھیلی ہے۔ اس کے علاوہ ایسوسی ایٹ ممالک کے 42 کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ بین الاقوامی تجربہ نہ رکھنے والے کھلاڑیوں میں 925 ہندوستانی ہیں۔ ان میں سے 127 کھلاڑی پہلے بھی آئی پی ایل کے کسی سیزن میں کھیل چکے ہیں۔

غیر ملکی کھلاڑیوں کے رجسٹریشن میں آسٹریلیا سب سے آگے ہے، جہاں کے 53 کھلاڑیوں نے نیلامی کے لیے اپنے نام درج کرائے ہیں۔ جنوبی افریقہ کے 40، ویسٹ انڈیز کے 36، نیوزی لینڈ کے 25 اور افغانستان کے 23 کھلاڑی فہرست میں شامل ہیں۔ ایسوسی ایٹ ممالک میں امریکہ کے 13 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرایا ہے، جبکہ متحدہ عرب امارات اور نیپال کے 10، 10 کھلاڑی نیلامی کی دوڑ میں شامل ہیں۔

چھ زمروں میں تقسیم کیے گئے کھلاڑی

نیلامی کے لیے رجسٹریشن کرانے والے 1220 کھلاڑیوں کو چھ زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ان میں بین الاقوامی سطح پر کھیل چکے 14 ہندوستانی اور 170 غیر ملکی کھلاڑی شامل ہیں۔ ایسوسی ایٹ ممالک کے 42 کھلاڑیوں نے بھی رجسٹریشن کرایا ہے۔ اس کے علاوہ پہلے آئی پی ایل کھیل چکے 127 غیر بین الاقوامی ہندوستانی کھلاڑی، 798 دیگر غیر بین الاقوامی ہندوستانی کھلاڑی اور 69 غیر بین الاقوامی غیر ملکی کھلاڑی فہرست میں شامل ہیں۔

ملک کے لحاظ سے کھلاڑیوں کی تعداد

ملک کے لحاظ سے دیکھا جائے تو ہندوستان کے 939 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرایا ہے۔ آسٹریلیا کے 53، جنوبی افریقہ کے 40، ویسٹ انڈیز کے 36، نیوزی لینڈ کے 25، افغانستان کے 23 اور سری لنکا کے 21 کھلاڑی فہرست میں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ انگلینڈ کے 16، امریکہ کے 13، بنگلہ دیش کے 12، متحدہ عرب امارات اور نیپال کے 10، 10 جبکہ آئرلینڈ کے سات کھلاڑی شامل ہیں۔ زمبابوے کے چھ، نیدرلینڈز کے تین، جبکہ کینیڈا، جاپان اور اسکاٹ لینڈ کے دو، دو کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرایا ہے۔

اب فرنچائزز رجسٹرڈ کھلاڑیوں کی فہرست میں سے ان کھلاڑیوں کے نام پیش کریں گی، جنہیں وہ حتمی نیلامی فہرست میں شامل کرنے کے لیے زیر غور رکھنا چاہتی ہیں۔ نیلامی کی حتمی فہرست اور کھلاڑیوں کے گروپ 4 دسمبر 2026، بروز جمعہ جاری کیے جائیں گے۔

فرنچائزز کے پاس 295.60 کروڑ روپے کی رقم باقی

نیلامی سے پہلے تمام 10 فرنچائزز کے پاس مجموعی طور پر 66 مقامات خالی ہیں، جن میں 25 غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے مختص ہیں۔ ٹیمیں اب تک مجموعی طور پر 1004.40 کروڑ روپے خرچ کر چکی ہیں، جبکہ ان کے پاس تنخواہوں کی مقررہ حد کے تحت 295.60 کروڑ روپے باقی ہیں۔

چنئی سپر کنگز: ٹیم میں 19 کھلاڑی ہیں، جن میں چھ غیر ملکی ہیں۔ اب تک 101.95 کروڑ روپے خرچ کیے گئے ہیں اور 28.05 کروڑ روپے باقی ہیں۔ ٹیم کو چھ کھلاڑیوں کی جگہ پ±ر کرنی ہے، جن میں دو غیر ملکی ہو سکتے ہیں۔

دہلی کیپٹلز: ٹیم میں 16 کھلاڑی ہیں، جن میں چار غیر ملکی ہیں۔ 90.50 کروڑ روپے خرچ ہو چکے ہیں اور 39.50 کروڑ روپے باقی ہیں۔ ٹیم کو نو کھلاڑیوں کی ضرورت ہے، جن میں چار غیر ملکی ہو سکتے ہیں۔

گجرات ٹائٹنز: ٹیم میں 22 کھلاڑی ہیں، جن میں چھ غیر ملکی ہیں۔ 121.25 کروڑ روپے خرچ کیے جا چکے ہیں اور 8.75 کروڑ روپے باقی ہیں۔ ٹیم کو تین کھلاڑیوں کی جگہ پ±ر کرنی ہے، جن میں دو غیر ملکی ہو سکتے ہیں۔

کولکاتا نائٹ رائیڈرز: ٹیم میں 17 کھلاڑی ہیں، جن میں پانچ غیر ملکی ہیں۔ 88.35 کروڑ روپے خرچ کیے گئے ہیں اور 41.65 کروڑ روپے باقی ہیں۔ ٹیم کو آٹھ کھلاڑیوں کی ضرورت ہے، جن میں تین غیر ملکی ہو سکتے ہیں۔

لکھنو¿ سپر جائنٹس: ٹیم میں 18 کھلاڑی ہیں، جن میں پانچ غیر ملکی ہیں۔ 82.55 کروڑ روپے خرچ کیے جا چکے ہیں اور 47.45 کروڑ روپے باقی ہیں۔ ٹیم کو سات کھلاڑیوں کی جگہ پ±ر کرنی ہے، جن میں تین غیر ملکی ہو سکتے ہیں۔

ممبئی انڈینز: ٹیم میں 16 کھلاڑی ہیں، جن میں چھ غیر ملکی ہیں۔ 99.75 کروڑ روپے خرچ کیے گئے ہیں اور 30.25 کروڑ روپے باقی ہیں۔ ٹیم کو نو کھلاڑیوں کی ضرورت ہے، جن میں دو غیر ملکی ہو سکتے ہیں۔

پنجاب کنگز: ٹیم میں 19 کھلاڑی ہیں، جن میں چھ غیر ملکی ہیں۔ 111.40 کروڑ روپے خرچ کیے جا چکے ہیں اور 18.60 کروڑ روپے باقی ہیں۔ ٹیم کو چھ کھلاڑیوں کی جگہ پ±ر کرنی ہے، جن میں دو غیر ملکی ہو سکتے ہیں۔

رائل چیلنجرز بنگلورو: ٹیم میں 20 کھلاڑی ہیں، جن میں سات غیر ملکی ہیں۔ 115.85 کروڑ روپے خرچ کیے گئے ہیں اور 14.15 کروڑ روپے باقی ہیں۔ ٹیم کو پانچ کھلاڑیوں کی ضرورت ہے، جن میں ایک غیر ملکی ہو سکتا ہے۔

راجستھان رائلز: ٹیم میں 19 کھلاڑی ہیں، جن میں پانچ غیر ملکی ہیں۔ 102.95 کروڑ روپے خرچ کیے جا چکے ہیں اور 27.05 کروڑ روپے باقی ہیں۔ ٹیم کو چھ کھلاڑیوں کی جگہ پ±ر کرنی ہے، جن میں تین غیر ملکی ہو سکتے ہیں۔

سن رائزرس حیدرآباد: ٹیم میں 18 کھلاڑی ہیں، جن میں پانچ غیر ملکی ہیں۔ 89.85 کروڑ روپے خرچ کیے گئے ہیں اور 40.15 کروڑ روپے باقی ہیں۔ ٹیم کو سات کھلاڑیوں کی ضرورت ہے، جن میں تین غیر ملکی ہو سکتے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستھان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande