سیکریٹریٹ پریمیئر لیگ: رائل رینجرز اور ڈینجرز نے درج کی کامیابی
دہرادون، 25 نومبر(ہ س)۔ اتراکھنڈ کے دہرادون میں جاری سیکریٹریٹ پریمیئر لیگ 2026 میں سیکریٹریٹ رائل رینجرز اور سیکریٹریٹ ڈینجرز نے کامیابی کے ساتھ اپنے سفر کا آغاز کیا۔ پہلے مقابلے میں رائل رینجرز نے سیکریٹریٹ یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دی، جبکہ دو
سیکریٹریٹ پریمیئر لیگ: رائل رینجرز اور ڈینجرز نے درج کی کامیابی


دہرادون، 25 نومبر(ہ س)۔ اتراکھنڈ کے دہرادون میں جاری سیکریٹریٹ پریمیئر لیگ 2026 میں سیکریٹریٹ رائل رینجرز اور سیکریٹریٹ ڈینجرز نے کامیابی کے ساتھ اپنے سفر کا آغاز کیا۔ پہلے مقابلے میں رائل رینجرز نے سیکریٹریٹ یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دی، جبکہ دوسرے میچ میں سیکریٹریٹ ڈینجرز نے سیکریٹریٹ اسمیشرس کو ہرا دیا۔

پہلے مقابلے میں ٹاس کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سیکریٹریٹ یونائیٹڈ کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 172 رن بنائے۔ ٹیم کی جانب سے سچن بشٹ نے 46، سنتوش پانڈے نے 29 اور اروند دانو نے 20 رن اسکور کیے۔ رائل رینجرز کی جانب سے اجیت شرما اور ہتیش چھیتری نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ 173 رن کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری رائل رینجرز کی ٹیم نے 15.5 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 174 رن بناکر مقابلہ اپنے نام کرلیا۔ ٹیم کے آل راؤنڈر اجیت شرما نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 85 رن بنائے، جبکہ کپتان ٹکراج نے 26 رن کا تعاون دیا۔ یونائیٹڈ کی جانب سے انکت نوتیال، سدھارتھ یونیال اور سنتوش پانڈے نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ آل راؤنڈ کارکردگی کے لیے اجیت شرما کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

دوسرے مقابلے میں سیکریٹریٹ ڈینجرز نے سیکریٹریٹ اسمیشرس کو شکست دی۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے اسمیشرس کی پوری ٹیم 13 اوورز میں 68 رن بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ٹیم کی جانب سے اشوک نے سب سے زیادہ 16 رن بنائے۔ ڈینجرز کی جانب سے شیش پال راوت نے 4 اور رویندر نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ 69 رن کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے سیکریٹریٹ ڈینجرز نے 7 وکٹوں کے نقصان پر کامیابی حاصل کرلی۔ ٹیم کی جانب سے منوج بھٹ نے 34 رن کی اہم اننگز کھیلی۔ اسمیشرس کی جانب سے نور محمد نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ شاندار گیندبازی کے لیے شیش پال راوت کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande