
نئی دہلی، 23 نومبر (ہ س)۔ گرو نانک جینتی اور پرکاش گروپرو کے موقع پر قومی تعطیل کے باعث 24 نومبر کو ہندوستانی شیئر بازار میں کوئی کاروبار نہیں ہوگا۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) اور بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) میں ایکویٹی، ڈیریویٹیوز، کرنسی اور ڈیبٹ سمیت تمام حصوں میں ٹریڈنگ مکمل طور پر بند رہے گی۔
اس دن ٹریڈنگ کے ساتھ سیٹلمنٹ کی چھٹی بھی ہوگی۔ ٹی+1 سیٹلمنٹ سائیکل کے ضابطے کے مطابق، پیر 23 نومبر کو کیے گئے سودوں، انٹرا ڈے منافع یا فیوچرس اینڈ آپشنز (ایف اینڈ او) پوزیشن سے متعلق رقم سرمایہ کاروں کے کھاتوں میں اب براہ راست بدھ 25 نومبر کو ہی جمع ہو سکے گی۔
تاہم، کموڈٹی مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کو کچھ راحت ملے گی۔ ملٹی کموڈٹی ایکسچینج (ایم سی ایکس) میں صبح کا سیشن، یعنی صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک، بند رہے گا۔ البتہ شام 5 بجے کے بعد دوسرا سیشن معمول کے مطابق جاری رہے گا۔ اس دوران سونے، چاندی اور خام تیل سمیت مختلف کموڈٹی معاہدوں میں کاروبار کیا جا سکے گا۔شیئر بازار 25 نومبر کو اپنے معمول کے اوقات کے مطابق دوبارہ کھلے گا۔ پری اوپننگ سیشن صبح 9 بجے شروع ہوگا، جبکہ اہم کاروبار صبح 9 بج کر 15 منٹ سے شروع ہوگا۔
اس ہفتے سرمایہ کاروں کو کاروبار کے لیے مجموعی طور پر صرف چار دن، یعنی پیر، بدھ، جمعرات اور جمعہ دستیاب ہوں گے۔ سال 2026 میں اس تعطیل کے بعد ہفتہ اور اتوار کی ہفتہ وار چھٹیوں کو چھوڑ کر سال کی آخری بازار تعطیل کرسمس کے موقع پر 25 دسمبر کو ہوگی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستھان سماچار / Mohammad Khan