
لکھنؤ، 23 نومبر (ہ س)۔ دفاعی چیمپئن تریسا جولی اور گایتری گوپی چند منگل سے لکھنؤ میں شروع ہونے والے سید مودی انٹرنیشنل بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں خواتین کے ڈبلز کا مسلسل تیسرا خطاب جیتنے کے ارادے سے میدان میں اتریں گی۔ وہیں گزشتہ ہفتے ہانگ کانگ اوپن میں ٹوکیو 2020 اولمپکس کی خواتین سنگلز چیمپئن چن یوفئی کو شکست دے کر سرخیوں میں آنے والی نوجوان کھلاڑی رکشیتا رام راج سنگلز مقابلوں میں ہندوستانی چیلنج کی قیادت کریں گی۔
ورلڈ بیڈمنٹن فیڈریشن کے سپر 300 زمرے کا یہ ٹورنامنٹ منگل سے اتوار تک بابو بنارسی داس اتر پردیش بیڈمنٹن اکیڈمی میں کھیلا جائے گا۔
ٹاپ سیڈ تریسا جولی اور گایتری گوپی چند مسلسل تیسری بار سید مودی انٹرنیشنل کا خطاب جیتنے کی کوشش کریں گی۔ ہندوستانی جوڑی نے 2024 میں پہلی بار یہ خطاب جیتا تھا اور گزشتہ سال کامیابی کے ساتھ اپنے خطاب کا دفاع کیا تھا۔ دونوں کھلاڑی 2022 میں رنر اپ بھی رہی تھیں۔ ٹورنامنٹ میں ان کی مسلسل اچھی کارکردگی ان کی مضبوط دعویداری کو ظاہر کرتی ہے۔
رواں سال کے آغاز میں تریسا اور گایتری نے نئی دہلی میں منعقدہ ورلڈ بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں کانسے کا تمغہ جیت کر اپنی کارکردگی کو مزید مضبوط کیا تھا۔
دوسری جانب 19 سالہ رکشیتا رام راج ہانگ کانگ اوپن کی شاندار فارم کو گھریلو ٹورنامنٹ میں بھی برقرار رکھنا چاہیں گی۔ ہندوستانی نوجوان شٹلر نے گزشتہ جمعرات کو عالمی درجہ بندی میں چوتھے مقام پر موجود اور ٹوکیو 2020 اولمپک چیمپئن چین کی چن یوفئی کو پری کوارٹر فائنل میں 21-18، 24-22 سے شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کیا تھا۔ یہ مقابلہ سپر 500 زمرے کے ٹورنامنٹ میں کھیلا گیا تھا۔
حالانکہ کوارٹر فائنل میں رکشیتا کا سفر تھائی لینڈ کی پورنپاوی چوچوونگ کے ہاتھوں شکست کے ساتھ ختم ہو گیا تھا۔ دو مرتبہ اولمپک تمغہ جیتنے والی پی وی سندھو خواتین کے سنگلز میں حصہ نہیں لے رہی ہیں۔ ایسے میں تنوی شرما اور انّتی ہڈا پر بھی گھریلو میدان پر خطاب جیتنے کی ہندوستانی امیدوں کا دارومدار رہے گا۔
عالمی درجہ بندی میں 19ویں مقام پر موجود جاپان کی ریکو گونجی خواتین کے سنگلز میں ٹاپ سیڈ کھلاڑی ہوں گی۔ ہندوستانی چیلنج میں اشمیتا چالہا، دیویکا سہاگ، انمول کھرب اور ایشارانی بروا بھی شامل ہیں۔ یہ تمام کھلاڑی گھریلو شائقین کے سامنے متاثر کن کارکردگی پیش کرنا چاہیں گی۔
مردوں کے سنگلز میں ورلڈ چیمپئن شپ کے کانسے کا تمغہ جیتنے والے ایچ ایس پرنئے ہندوستانی چیلنج کی قیادت کریں گے۔ سابق عالمی نمبر چھ پرنئے کو تیسری سیڈ دی گئی ہے۔ ان سے آگے سنگاپور کے جیسن تہ اور ملائیشیا کے لی زی جیا ہیں۔ پیرس 2024 اولمپکس کے کانسے کا تمغہ جیتنے والے لی زی جیا بھی اس مقابلے میں اہم دعویدار ہوں گے۔ آٹھویں سیڈ ترون منّے پلی اور کرن جارج بھی ہندوستان کے اہم دعویداروں میں شامل ہیں۔
مردوں کے ڈبلز میں ہری ہرن امساکرونن اور ایم آر ارجن کو تیسری سیڈ دی گئی ہے۔ وہیں مکسڈ ڈبلز میں دھرو کپیلا اور اولمپین تنیشا کراسٹو ٹاپ سیڈ کے ساتھ ہندوستانی چیلنج کی قیادت کریں گے۔
تاہم، ہندوستان کو کچھ بڑے کھلاڑیوں کی غیر موجودگی کا نقصان اٹھانا پڑے گا۔ اس ماہ کے آغاز میں ہائیلو اوپن اور کما موٹو ماسٹرز جاپان کا خطاب جیتنے والے لکشیا سین نے اس ٹورنامنٹ سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ ملک کی ٹاپ مردوں کی ڈبلز جوڑی ساتوک سائی راج رنکی ریڈی اور چراغ شیٹی بھی مقابلے میں حصہ نہیں لیں گے۔
ہندوستانی کھلاڑیوں کی فہرست
مردوں کے سنگلز
مین ڈرا: ایچ ایس پرنئے، ترون منّے پلی، کرن جارج، متھن منجوناتھ، تشار سوویر، جنپال سونا، رونک چوہان، سنیٹ دیانند اور ایس شنکر متھوسامی سبرامنیم شامل ہیں۔
کوالیفائنگ راؤنڈ: کوین تھنگم کوین، اورجیت چالہا، پرنئے شیٹیگار، ہمر لالتھاجوالا، لکشیا شرما، نعمر شیخ، سدھانت گپتا، منراج سنگھ، بھارت راگھو، آلاپ مشرا، سنسکار سرسوت اور شاشوت دلال چیلنج پیش کریں گے۔
خواتین کے سنگلز
مین ڈرا: رکشیتا رام راج، تنوی شرما، انّتی ہڈا، اشمیتا چالہا، دیویکا سہاگ، ایشارانی بروا، مالویکا بنسوڑ، تسمین میر، مانسی سنگھ، انوپما اپادھیائے، تانیا ہیمنت، آکرشی کشیپ، شریاںشی والیشیٹی اور انمول کھرب شامل ہیں۔
کوالیفائنگ راؤنڈ: تنوی پتری، سوریہ چاریسما تمیری اور سامیا عماد فاروقی میدان میں اتریں گی۔
مردوں کے ڈبلز
مین ڈرا: ہری ہرن امساکرونن-ایم آر ارجن، سائی پرتیک-روبن کمار ریتھیناساباپتی، بھارگو رام اریگیلا-وشو تیج گوبورو، ابھیناش موہنتی-آیوش پٹنائک، کرشن پرساد گرگا-پرتھوی کرشن مورتی رائے، وپلَو کوولے-وراج کوولے، ابھیودے چودھری-آیوش مکھیا اور اچیوت آدتیہ راؤ ڈوڈاوراپو-ارجن ریڈی پوچانا کی جوڑیاں کھیلیں گی۔
کوالیفائنگ راؤنڈ: آریہ ٹھاکر-دھرو ٹھاکر، امان محمد-ڈنگکو سنگھ کونتھوجم، انوج کالے-ایان لوپیز، ہمانشو تیواری-ششانک چھیتری، کارتک راجا بالاموروگن-پی پارتھ وید، اشیت سوریہ-گنیش وٹھل جی، نتن کمار-دکش گوتم اور سورج گوآلا-نکولس راج کی جوڑیاں اتریں گی۔
خواتین کے ڈبلز
مین ڈرا: تریسا جولی-گایتری گوپی چند، اشونی بھٹ-شکھا گوتم، ہرشا دوبے-مہرین رضا، شریا بالاجی-پرنوی نٹراجن، سمردھی سنگھ-امولیکا سنگھ سسودیا، نائنا ایس اوسیس-ورشنی وشوناتھ شری، رتپرنا پانڈا-شویتارپنا پانڈا، مانیا رہلان-ریشیکا اتھایسورین، گایتری راوت-مانسا راوت، نشو ملک-تنو ملک، اننیا ارون-انجنا منی کندن، جینتھ ابیگیل-تارنی سوری، ادیتی بھٹ-شروانی والےکر، سونالی سنگھ-رتیکا ٹھاکر، ریوا ایونجیلین-وی آر نردھنا، پریا کونجینبام-شروتی مشرا، ساکشی گہلوت-دیویا آر بالاسبرامنیم اور ان گھا اروند پائی-نندیتا تھامس کی جوڑیاں شامل ہیں۔
کوالیفائنگ راؤنڈ: اکشیتا منرال-ایشیتا نیگی، بارونی پارشول-دیا بھیمیا، پرواندھیکا راگھون-نیسا کیریاپا، ان گھا کرندیکر-پلک اروڑا، کرنیکا شریس-دیپتی ستیش، رشمِی گنیش-امرتا پرموتیش اور ایشو ملک-سیا سنگھ کی جوڑیاں چیلنج پیش کریں گی۔
مکسڈ ڈبلز
مین ڈرا: دھرو کپیلا-تنیشا کراسٹو، روہن کپور-رتویکا شوانی گڈے، دھرو راوت-منیشا کے، آریان سپیا-امرتا پرموتیش، موہت جگلان-لکشیت جگلان، فروگ سنجے امن-جینتھ ابیگیل، وراج کوولے-رتپرنا پانڈا، ساتوک ریڈی کنپورم-ریشیکا اتھایسورین، ہری ہرن امساکرونن-رادھیکا شرما، آیوش مکھیا-ان گھا اروند پائی، اشیت سوریہ-ان گھا کرندیکر، ومل راج انادورئی-شریا بالاجی، ہرش وردھن کوٹھاری-آرادھنا بال چندر، بھویا چھابڑا-ادیتی بھٹ اور سی لال رام سانگا-کیرتی منچلا کی جوڑیاں حصہ لیں گی۔
کوالیفائنگ راؤنڈ: آیوش داس-پوروا پرتیاشا پانڈا، ونش دیو-ایشیتا نیگی، وشنو کیدار کوڈے-ہیرل چوہان، متھیلیش پی کرشنن-ورنا پربھونند اور دیویام اروڑا-شروانی والےکر کی جوڑیاں میدان میں اتریں گی۔
ہندوستھان سماچار
--------
ہندوستھان سماچار / عبدالواحد