این سی ڈی ای ایکس میں بنولہ کھلی اور گوار کمپلیکس کی قیمتوں میں بہتری، ہلدی اور دھنیا میں منافع وصولی کا دباو
نئی دہلی، 23 نومبر (ہ س)۔ نیشنل کموڈیٹی اینڈ ڈیریویٹوز ایکسچینج (این سی ڈی ای ایکس) میں ہفتے کے پہلے کاروباری دن زرعی اجناس کے کاروبار میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا۔ گزشتہ ہفتے کی گراوٹ کے بعد پیر کی صبح بنولہ کھلی اور گوار کمپلیکس میں کم قیمتوں پر ا
بزنس


نئی دہلی، 23 نومبر (ہ س)۔ نیشنل کموڈیٹی اینڈ ڈیریویٹوز ایکسچینج (این سی ڈی ای ایکس) میں ہفتے کے پہلے کاروباری دن زرعی اجناس کے کاروبار میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا۔ گزشتہ ہفتے کی گراوٹ کے بعد پیر کی صبح بنولہ کھلی اور گوار کمپلیکس میں کم قیمتوں پر اچھی خریداری شروع ہوئی، جبکہ ہلدی اور دھنیا کی قیمتوں پر منافع وصولی کا دباو برقرار رہا۔

منڈیوں میں اجناس کی آمد اور برآمدی طلب کے اشاروں کو دیکھتے ہوئے تاجر اور مل مالکان اپنی نئی کاروباری پوزیشن بنا رہے ہیں۔

مویشیوں کی خوراک کے لیے اہم جنس بنولہ کھل (کپاس کی کھل) کی قیمت میں آج صبح سب سے زیادہ تیزی دیکھی گئی۔ این سی ڈی ای ایکس میں بنولہ کھلی کا دسمبر فیوچر معاہدہ 2.11 فیصد کے نمایاں اضافے کے ساتھ 4,110 روپے فی کوئنٹل پر کاروبار کرتا نظر آیا۔

اسی طرح جنوری کا فیوچر معاہدہ 1.52 فیصد اضافے کے ساتھ 4,142 روپے اور فروری کا معاہدہ 1.68 فیصد بڑھ کر 4,169 روپے فی کوئنٹل تک پہنچ گیا۔

ڈیری اور مویشیوں کی خوراک تیار کرنے والی کمپنیوں کی جانب سے مسلسل بڑھتی ہوئی طلب اور کپاس کی محدود آمد کے باعث بنولہ کھل کی قیمتوں کو مضبوط سہارا مل رہا ہے۔

گوار کمپلیکس میں بھی پیر کی صبح خریداروں کی سرگرمی بڑھنے سے مثبت رجحان دیکھنے کو ملا۔ گوار بیج کا دسمبر فیوچر معاہدہ 0.85 فیصد اضافے کے ساتھ 8,225 روپے فی کوئنٹل اور جنوری کا معاہدہ 1.04 فیصد بڑھ کر 8,352 روپے فی کوئنٹل پر کاروبار کرتا رہا۔

اسی طرح گوار گم کے جنوری فیوچر معاہدے میں بھی 0.95 فیصد کی تیزی درج کی گئی اور اس کی قیمت 16,330 روپے فی کوئنٹل تک پہنچ گئی۔

راجستھان اور گجرات کی اہم منڈیوں میں کسانوں کی جانب سے فروخت میں کمی اور کم قیمتوں پر گوار گم تیار کرنے والی ملوں کی خریداری بڑھنے سے گوار کی قیمتوں میں بہتری دیکھی جا رہی ہے۔

مصالحہ جات کے شعبے میں پیر کی صبح زیرے کی قیمت میں معمولی اضافہ، جبکہ ہلدی اور دھنیا کی قیمتوں میں گراوٹ کا رجحان رہا۔

این سی ڈی ای ایکس میں زیرے کا دسمبر فیوچر معاہدہ 0.25 فیصد اضافے کے ساتھ 27,600 روپے فی کوئنٹل اور جنوری کا معاہدہ 0.07 فیصد بڑھ کر 27,905 روپے فی کوئنٹل پر کاروبار کرتا نظر آیا۔

ا±نجھا اور جودھ پور کی منڈیوں میں معمول کی طلب کے باعث زیرے کی قیمتیں ایک محدود دائرے میں مستحکم رہیں۔

دوسری جانب ہلدی اور دھنیا کے فیوچر معاہدوں میں فروخت کا دباو غالب رہا۔ کسان پالش ہلدی کا دسمبر فیوچر معاہدہ 1.31 فیصد گر کر 25,704 روپے فی کوئنٹل اور اپریل کا معاہدہ 1.60 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 26,050 روپے فی کوئنٹل پر آگیا۔

ایکسچینج کی جانب سے ہلدی کے معاہدوں پر اضافی مارجن عائد کیے جانے کے باعث بھی تاجر بلند قیمتوں پر منافع وصول کر رہے ہیں۔

دھنیا کے دسمبر فیوچر معاہدے میں بھی 0.65 فیصد کی گراوٹ درج کی گئی اور اس کی قیمت 16,300 روپے فی کوئنٹل رہی۔ جبکہ جنوری کا معاہدہ 0.47 فیصد گر کر 15,598 روپے اور اپریل کا معاہدہ 1.28 فیصد کی کمی کے ساتھ 14,200 روپے فی کوئنٹل پر آگیا۔

تلہن کے شعبے میں ارنڈی کے فیوچر معاہدوں میں سست کاروبار دیکھا گیا اور اس کی قیمت تقریباً 8,240 روپے فی کوئنٹل کے محدود دائرے میں رہی۔

ہندوستھان سماچار

------------

ہندوستھان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande