کموڈٹی مارکیٹ میں پورے ہفتے اتار چڑھاؤ کے درمیان کاروبار ہوتا رہا، سونے چاندی کی قیمتوں میں گراوٹ آئی
کموڈٹی مارکیٹ میں پورے ہفتے اتار چڑھاؤ کے درمیان کاروبار ہوتا رہا، سونے چاندی کی قیمتوں میں گراوٹ آئی نئی دہلی، 22 نومبر (ہ س)۔ گھریلواوربین الاقوامی کموڈٹی بازار کے لیے یہ ہفتہ شدید اتار چڑھاؤ اور فروخت کے دباؤ والا ثابت ہوا۔ ام
علامتی تصویر


کموڈٹی مارکیٹ میں پورے ہفتے اتار چڑھاؤ کے درمیان کاروبار ہوتا رہا، سونے چاندی کی قیمتوں میں گراوٹ آئی

نئی دہلی، 22 نومبر (ہ س)۔

گھریلواوربین الاقوامی کموڈٹی بازار کے لیے یہ ہفتہ شدید اتار چڑھاؤ اور فروخت

کے دباؤ والا ثابت ہوا۔ امریکی ڈالر میں مضبوطی اور بانڈ ییلڈ میں آئی تیزی کے سبب

قیمتی دھاتوں اور صنعتی دھاتوں (بیس میٹل) میں زبردست گراوٹ درج کی گئی۔ عالمی

بازار میں حاضر سونا بھاری فروخت کے درمیان پھسل کر 3,527 سے 3,550 ڈالر فی اونس

کی سطح پر آ گیا، جبکہ چاندی بھی چھ فیصد سے زیادہ کی گراوٹ کے ساتھ 41.31 ڈالر فی

اونس کی سطح پر پہنچ گئی۔

گلوبل مارکیٹ کی کمزوری کا براہِ

راست اثر ملٹی کموڈٹی ایکسچینج یعنی ایم سی ایکس پر بھی دیکھنے کو ملا۔ ہفتے کے

آخر تک ایم سی ایکس میں سونا تقریباً چار فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 1,22,400 روپے فی

10 گرام کے دائرے میں آ گیا، جبکہ چاندی میں پانچ فیصد تک کی بڑی گراوٹ درج کی

گئی۔ اس گراوٹ کے سبب چاندی پھسل کر 1,48,500 سے 1,49,200 روپے فی کلوگرام کی سطح

پر آ گئی۔ صنعتی مانگ کو لے کر پائے جانے والے اندیشوں کے سبب بیس میٹلز میں بھی

فروخت حاوی رہی، جہاں کاپر فیوچر تین فیصد سے زیادہ گر کر 1,168 روپے فی کلوگرام

کی سطح پر آ گیا۔

انرجی سیکٹر کی بات کریں، تو

مشرقِ وسطیٰ میں جاری جغرافیائی و سیاسی کشیدگی اور سپلائی میں ممکنہ رکاوٹ کے اندیشوں

کے درمیان خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری رہا۔ بین الاقوامی بازار میں

برینٹ کروڈ فیوچر معمولی اضافے کے ساتھ 92.64 ڈالر فی بیرل اور ڈبلیو ٹی آئی کروڈ

83.03 ڈالر فی بیرل کے آس پاس کاروبار کرتا دکھائی دیا۔ البتہ، ہفتے کے آخری سیشن

میں ایم سی ایکس پر خام تیل اور قدرتی گیس میں بالائی سطح سے منافع وصولی کا دباؤ

بھی دیکھا گیا۔

زرعی کموڈٹی بازار یعنی این سی

ڈی ای ایکس پر بھی اس ہفتے بیشتر اجناس میں منافع وصولی کا رجحان رہا۔ ربیع تلہن

کی بوائی کے اعداد و شمار اور نئی فصل کی آمد کے اشاروں کے درمیان مسالہ زمرے اور

گوار کمپلیکس میں گراوٹ درج کی گئی۔ زیرہ، دھنیا، گوار گم اور گوار سیڈ کے فیوچر

معاہدوں میں فروخت کے باعث نرمی رہی، جبکہ مویشی چارے کی مانگ بڑھنے کے سبب بنولہ

کھلی میں مضبوطی کا رجحان دیکھنے کو ملا۔ تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ آئندہ ہفتے

میں خام تیل اور سونے کے لیے جغرافیائی و سیاسی واقعات اور امریکی شرحِ سود کے

اشارے سب سے اہم فیصلہ کن نکات (پیوٹ پوائنٹ) ثابت ہوں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande