ہندوستان اور یورپی یونین کے درمیان 16 دسمبر کو تجارتی معاہدے پر مہر لگ سکتی ہے
نئی دہلی، 22 نومبر(ہ س)۔ ہندوستان اور 27 ممالک پر مشتمل یورپی یونین (ای یو) کے درمیان آزادانہ تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) پر 16 دسمبر کو برسلز میں دستخط ہونے کا امکان ہے۔ دونوں فریقوں نے رواں سال 27 جنوری کو اس معاہدے کے لیے مذاکرات مکمل کر لیے ت
ہندوستان-یورپی یونین کے لوگو کی علامتی تصویر


نئی دہلی، 22 نومبر(ہ س)۔ ہندوستان اور 27 ممالک پر مشتمل یورپی یونین (ای یو) کے درمیان آزادانہ تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) پر 16 دسمبر کو برسلز میں دستخط ہونے کا امکان ہے۔ دونوں فریقوں نے رواں سال 27 جنوری کو اس معاہدے کے لیے مذاکرات مکمل کر لیے تھے۔

سرکاری ذرائع نے اتوار کو دی گئی اطلاع میں بتایا کہ ہندوستان اور یورپی یونین (ای یو) کے درمیان آزادانہ تجارتی معاہدے پر 16 دسمبر کو برسلز میں دستخط ہونے کا امکان ہے۔ یہ دستخط وزیر اعظم نریندر مودی کے دسمبر میں مجوزہ برسلز دورے کے دوران ہو سکتے ہیں۔

ہندوستان میں یورپی یونین کے سفیر جین ایرک پاکے نے حال ہی میں ایک پروگرام میں کہا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے دسمبر میں برسلز دورے کے دوران معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے اور یہ اگلے سال 2027 میں نافذ ہو جائے گا۔

موصولہ اطلاع کے مطابق، یورپی کمیشن نے معاہدے پر دستخط کرنے اور اسے حتمی شکل دینے کی منظوری کے لیے یورپی یونین کی کونسل کو تجاویز بھیج دی ہیں۔ اس کے ساتھ معاہدے کا حتمی قانونی مسودہ اور محصولات سے متعلق تفصیلات بھی سونپ دی گئی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ اس تجارتی معاہدے کے تحت ہندوستان کی 93 فیصد برآمدات کو یورپی یونین کے 27 ممالک میں محصول سے پاک رسائی ملے گی۔ وہیں، یورپی یونین سے درآمد ہونے والی لگژری کاریں اور شراب سستی ہو جائیں گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستھان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande