عالمی اسنوکر چمپئن شپ میں ہندوستان کا پرچم بلند، ریلوے کی انوپما رام چندرن نے جیتا عالمی خطاب، شوٹنگ ٹیم بھی بنی چمپئن
ممبئی، 22 نومبر(ہ س)۔ سینٹرل ریلوے کے کھلاڑیوں نے بین الاقوامی اور قومی سطح پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کھیلوں کی دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ سینٹرل ریلوے کی کھلاڑی انوپما رام چندرن نے اندور میں منعقدہ آئی بی ایس ایف عالمی
عالمی اسنوکر چمپئن شپ میں ہندوستان کا پرچم بلند، ریلوے کی انوپما رام چندرن نے جیتا عالمی خطاب، شوٹنگ ٹیم بھی بنی چمپئن


ممبئی، 22 نومبر(ہ س)۔ سینٹرل ریلوے کے کھلاڑیوں نے بین الاقوامی اور قومی سطح پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کھیلوں کی دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ سینٹرل ریلوے کی کھلاڑی انوپما رام چندرن نے اندور میں منعقدہ آئی بی ایس ایف عالمی خواتین اسنوکر چمپئن شپ 2026 کا خطاب اپنے نام کرلیا، جبکہ ریلوے کی نشانہ بازی ٹیم نے مغربی بنگال کے آسنسول میں منعقدہ 59ویں آل انڈیا ریلوے شوٹنگ چمپئن شپ میں مجموعی طور پر چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

سینٹرل ریلوے کی جانب سے اتوار کو جاری پریس ریلیز کے مطابق، انوپما رام چندرن نے 17 سے 21 نومبر تک اندور میں منعقدہ عالمی اسنوکر چمپئن شپ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے خواتین کا خطاب جیتا۔ اس بین الاقوامی مقابلے میں نو ممالک کی 22 خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا تھا۔ انوپما نے عالمی بلیئرڈس چیمپئن اور سینٹرل ریلوے کے سینئر اسپورٹس آفیسر و تجربہ کار کوچ اشوک شاندلیہ کی رہنمائی میں یہ شاندار کامیابی حاصل کی۔

دوسری جانب 16 سے 20 نومبر تک مغربی بنگال کے آسنسول میں منعقدہ 59ویں آل انڈیا ریلوے شوٹنگ چیمپئن شپ میں بھی سینٹرل ریلوے کے نشانہ بازوں نے اپنی برتری ثابت کردی۔اس مقابلے میں ہندوستانی ریلوے کی مختلف زونل ریلوے اور پروڈکشن یونٹس کی 15 ٹیموں کے مجموعی طور پر 120 نشانہ بازوں نے حصہ لیا۔ سینٹرل ریلوے نے 16 کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کے ساتھ مقابلے میں شرکت کی اور مجموعی طور پر 25 تمغے جیت کر اوورآل چمپئن شپ اپنے نام کرلی۔

سینٹرل ریلوے کے کھلاڑیوں نے 12 طلائی، ایک نقرئی اور 12 کانسے کے تمغے حاصل کیے۔ تمغے جیتنے والے کھلاڑیوں میں پنکج مکھےجا، پھول چند بانگر، سمیڈھ کمار دیولالی والا، ریا تھتے، شاہو مانے، پائل، راہل پاٹل، جتیندر وبھوتے اور رادھیکا حوالدار شامل ہیں۔

سینٹرل ریلوے انتظامیہ نے دونوں مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی انوپما رام چندرن، تمام تمغہ یافتہ کھلاڑیوں، کوچوں اور معاون عملے کو مبارکباد پیش کی ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی یہ کامیابیاں ریلوے میں کھیلوں کے ہنر کو فروغ دینے اور کھلاڑیوں کو بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے کیے جارہے اقدامات کی عکاسی کرتی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande