انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز کے لیے بھارت کی انڈر 19 خواتین ٹیم کا اعلان
۔ بھاویکا اہیرے کو کپتانی، انادی تاگڑے نائب کپتان مقرر
انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز کے لیے بھارتی انڈر 19 خواتین ٹیم کا اعلان


نئی دہلی، 21 نومبر (ہ س)۔ بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کی خواتین سلیکشن کمیٹی نے انگلینڈ انڈر 19 خواتین ٹیم کے خلاف آئندہ پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز کے لیے بھارتی انڈر 19 خواتین ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ سیریز وڈودرا اور سورت میں کھیلی جائے گی۔ جنوری 2027 میں ہونے والے آئی سی سی انڈر 19 خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاری کے لحاظ سے یہ سیریز اہمیت کی حامل ہوگی۔ بھاویکا اہیرے کو ٹیم کی کپتانی سونپی گئی ہے، جبکہ انادی تاگڑے نائب کپتان ہوں گی۔ بھاویکا کے ساتھ شریا ایس چوہان کو وکٹ کیپر کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

بھارتی انڈر 19 خواتین ٹیم:

بھاویکا اہیرے (کپتان اور وکٹ کیپر)، ایرا جادھو، ندھی مہتو، پوروا سیواچ، مہیک نروسے، میتری منیار، ایشوری اوساوارے، دیا یادو، شریا ایس چوہان (وکٹ کیپر)، سمیرا راگھو، کماری پلک، اوما کاشوی، اچّھا پرمار، انادی تاگڑے (نائب کپتان) اور پلک سنگھ۔

انگلینڈ انڈر 19 خواتین ٹیم کا بھارت دورہ : پروگرام

پہلا ٹی 20 میچ: 26 نومبر، وڈودرا، شام 6 بجے۔

دوسرا ٹی 20 میچ: 28 نومبر، وڈودرا، دوپہر 1 بجے۔

تیسرا ٹی 20 میچ: یکم دسمبر، سورت، شام 6 بجے۔

چوتھا ٹی 20 میچ: 3 دسمبر، سورت، شام 6 بجے۔

پانچواں اور آخری ٹی 20 میچ: 6 دسمبر، سورت، دوپہر 1 بجے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستھان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande