این ٹی پی سی سے واری ٹرانس پاور کو 100 کروڑ روپے سے زائد کا آرڈر ملا
ممبئی ، 21 نومبر (ہ س)۔ ہندوستان میں مربوط صاف توانائی کی منتقلی کے شعبے کی سب سے بڑی کمپنی واری انرجیز لمیٹڈ کی ذیلی کمپنی واری ٹرانس پاور پرائیویٹ لمیٹڈ کو این ٹی پی سی کے بیٹری انرجی اسٹوریج سسٹم منصوبے کے لیے 100 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا آرڈ
NTPC Awards Waaree Transpower Order


ممبئی ، 21 نومبر (ہ س)۔ ہندوستان میں مربوط صاف توانائی کی منتقلی کے شعبے کی سب سے بڑی کمپنی واری انرجیز لمیٹڈ کی ذیلی کمپنی واری ٹرانس پاور پرائیویٹ لمیٹڈ کو این ٹی پی سی کے بیٹری انرجی اسٹوریج سسٹم منصوبے کے لیے 100 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا آرڈر ملا ہے۔ اس کے تحت کمپنی 11 ایم وی اے سے 22 ایم وی اے صلاحیت کے انورٹر ڈیوٹی ٹرانسفارمر فراہم کرے گی۔ این ٹی پی سی کی منظوری کو کمپنی کے لیے اہم تجارتی کامیابی قرار دیا گیا ہے، جس سے بڑے پیمانے پر بجلی ذخیرہ کرنے کے منصوبوں کے لیے خصوصی برقی آلات تیار کرنے کی اس کی انجینئرنگ اور پیداواری صلاحیتوں کو تقویت ملے گی۔

اس منصوبے کے لیے واری ٹرانس پاور کا انتخاب یوٹیلٹی سطح کے بیٹری اسٹوریج نظام میں اس کی تکنیکی صلاحیتوں کا اعتراف سمجھا جارہا ہے۔ یہ آرڈر بجلی کے بنیادی ڈھانچے کے لیے مضبوط ملکی مینوفیکچرنگ نظام کی اہمیت بھی ظاہر کرتا ہے۔ کمپنی کو مستقبل میں توانائی ذخیرہ کرنے، بجلی کی ترسیل اور گرڈ کو جدید بنانے کے منصوبوں میں اپنی سرگرمیاں بڑھانے کے مواقع مل سکتے ہیں۔ واری کے ڈائریکٹر ویرین دوشینے کہا کہ ہندوستان کی توانائی منتقلی اب قابل تجدید بجلی کی پیداوار بڑھانے تک محدود نہیں، بلکہ بجلی کے قابل اعتماد ذخیرے، انتظام اور تقسیم کے لیے ضروری بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کی طرف بڑھ رہی ہے۔ ان کے مطابق بیٹری اسٹوریج نظام اور خصوصی برقی آلات اس تبدیلی میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے این ٹی پی سی کے آرڈر کو کمپنی کی صلاحیتوں کا اعتراف قرار دیتے ہوئے خصوصی ٹرانسفارمر حل مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔

مرکزی بجلی اتھارٹی کے قومی بجلی منصوبے کے مطابق مالی سال 2031 سے 2032 تک ہندوستان کو 236.22 گیگاواٹ گھنٹے بیٹری اسٹوریج صلاحیت کی ضرورت ہوگی۔ دوسری جانب این ٹی پی سی نے 2032 تک 22 گیگاواٹ گھنٹے صلاحیت کے منصوبے تیار کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ ان منصوبوں کی توسیع کے ساتھ گرڈ سطح پر بجلی ذخیرہ کرنے کے لیے مخصوص معیار اور عملی ضروریات پوری کرنے والے خصوصی برقی آلات کی مانگ بڑھنے کی توقع ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande