جی ایس ٹی نیٹ ورک نے ای-وے بل نظام میں میٹرو ریل کو نقل و حمل کے پانچویں ذریعے کے طور پر شامل کیا
نئی دہلی، 21 نومبر (ہ س):۔ اشیا اور خدمات ٹیکس نیٹ ورک (جی ایس ٹی این) نے ای-وے بل نظام میں میٹرو ریل کو نقل و حمل کے ایک نئے ذریعے کے طور پر شامل کیا ہے۔ یہ نیا ضابطہ یکم نومبر 2026 سے نافذ ہوگیا ہے۔ جی ایس ٹی این کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا
جی ایس ٹی نیٹ ورک نے ای-وے بل نظام میں میٹرو ریل کو نقل و حمل کے پانچویں ذریعے کے طور پر شامل کیا


نئی دہلی، 21 نومبر (ہ س):۔ اشیا اور خدمات ٹیکس نیٹ ورک (جی ایس ٹی این) نے ای-وے بل نظام میں میٹرو ریل کو نقل و حمل کے ایک نئے ذریعے کے طور پر شامل کیا ہے۔ یہ نیا ضابطہ یکم نومبر 2026 سے نافذ ہوگیا ہے۔

جی ایس ٹی این کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ای-وے بل نظام میں میٹرو ریل کو نقل و حمل کے پانچویں ذریعے کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ای-وے بل میں نقل و حمل کے پانچ ذرائع یعنی سڑک، ریل، ہوائی جہاز، بحری جہاز اور میٹرو ریل شامل ہوگئے ہیں۔ یہ قدم سی جی ایس ٹی ضابطہ 2017 کے قاعدہ 138(2A) میں ترمیم کے بعد اٹھایا گیا ہے۔

جی ایس ٹی نیٹ ورک (جی ایس ٹی این) نے 20 نومبر 2026 کو ایڈوائزری (689) جاری کرکے ای-وے بل نظام میں میٹرو ریل کو نقل و حمل کے پانچویں ذریعے کے طور پر شامل کردیا ہے۔ یہ تبدیلی 26 اکتوبر 2026 کے نوٹیفکیشن نمبر 05/2026-مرکزی ٹیکس کے تحت کی گئی ہے۔

جی ایس ٹی این کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ ویب صارفین کے لیے ای-وے بل بنانے اور ٹرانسپورٹ کی معلومات اپ ڈیٹ کرنے کے لیے ایک نیا آپشن فراہم کیا گیا ہے۔ جو صارفین میٹرو ریل کے ذریعے سامان بھیج رہے ہیں، انہیں نقل و حمل کے ذریعے کے طور پر میٹرو ریل کا انتخاب کرنا ہوگا اور ضروری ٹرانسپورٹ دستاویز کا نمبر درج کرنا ہوگا۔

ایڈوائزری کے مطابق یہ نیا آپشن گاڑیوں کی معلومات اپ ڈیٹ کرنے اور مشترکہ ای-وے بل بنانے یا دوبارہ تیار کرنے کے لیے بھی دستیاب ہوگا۔ اے پی آئی استعمال کرنے والے صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ اس سہولت کو نافذ کرنے سے پہلے ضروری تبدیلیاں کرلیں اور اس کی جانچ مکمل کرلیں۔

قابل ذکر ہے کہ جی ایس ٹی کے تحت عام طور پر 50 ہزار روپے یا اس سے زیادہ مالیت کے سامان کی بین ریاستی نقل و حمل کے لیے ای-وے بل بنانا لازمی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande