بینکنگ - آئی ٹی شعبوں میں خریداری اور روپے کی مضبوطی سے شیئربازار پرجوش، مسلسل دوسرے دن زبردست تیزی
نئی دہلی، 20 نومبر (ہ س)۔ غیر ملکی ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کی زبردست خریداری، روپے کی ریکارڈ مضبوطی اور بینکنگ و آئی ٹی شیئروں میں چوطرفہ خریداری کے باعث ہندوستانی شیئر بازار میں آج مسلسل دوسرے دن زبردست تیزی درج کی گئی۔ ان مثبت اشاروں کے سہارے باز
Stock-Market-Bull-Run-Factors


نئی دہلی، 20 نومبر (ہ س)۔ غیر ملکی ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کی زبردست خریداری، روپے کی ریکارڈ مضبوطی اور بینکنگ و آئی ٹی شیئروں میں چوطرفہ خریداری کے باعث ہندوستانی شیئر بازار میں آج مسلسل دوسرے دن زبردست تیزی درج کی گئی۔ ان مثبت اشاروں کے سہارے بازار نے ابتدائی گراوٹ سے سنبھلتے ہوئے نچلی سطح سے شاندار واپسی کی۔ کاروبار کے اختتام پر بی ایس ای سینسیکس تقریباً 900 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ بند ہوا، جب کہ این ایس ای نفٹی بھی 25,800 کی نفسیاتی سطح عبور کرنے میں کامیاب رہا۔

کاروباری سیشن کے آغاز میں بازار پر فروخت کا دباو واضح طور پر نظر آرہا تھا۔ صبح بازار کھلتے ہی سینسیکس گزشتہ روز بازار بند ہونے کی سطح سے 618 پوائنٹس سے زیادہ پھسل کر دن کی کم ترین سطح 82,403.27 پوائنٹس تک گر گیا۔ اسی طرح نفٹی بھی ابتدائی دباؤ میں 169.10 پوائنٹس ٹوٹ کر 25,345.20 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر آگیا تھا۔

تاہم نچلی سطح پر خریداری لوٹنے کے بعد بازار کی چال پوری طرح بدل گئی۔ سینسیکس نے دن کی کم ترین سطح سے 1,634.69 پوائنٹس کی شاندار چھلانگ لگاتے ہوئے 84,037.96 پوائنٹس کی بلند ترین سطح حاصل کرلی۔ نفٹی نے بھی دن کی کم ترین سطح سے 463.60 پوائنٹس کی زبردست واپسی کی اور 25,808.80 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھونے میں کامیاب رہا۔ کاروبار کے اختتام پر سینسیکس 897.96 پوائنٹس یعنی 1.08 فیصد کے اضافے کے ساتھ 83,919.71 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، جب کہ نفٹی 286.30 پوائنٹس یعنی 1.12 فیصد کی تیزی کے ساتھ 25,800.60 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ اس سے پہلے گزشتہ کاروباری دن جمعرات کو بھی بازار میں اچھی رونق رہی تھی۔ اس طرح مسلسل دوسرے دن کی تیزی سے سرمایہ کاروں کا اعتماد مضبوط ہوا ہے۔

دھامی سکیورٹیز کے نائب صدر پرشانت دھامی کا کہنا ہے کہ بازار میں اس تیز رفتار واپسی کے پیچھے کئی اہم معاشی اور گھریلو عوامل کارفرما رہے، جن میں سب سے بڑا تعاون بینکنگ شیئروں کی زبردست تیزی کا رہا۔ جمعہ کو بینک نفٹی نے 2.5 فیصد کی چھلانگ لگاتے ہوئے 64,635 پوائنٹس کی نئی ریکارڈ سطح حاصل کی۔ بڑے بینکنگ شیئروں میں شامل ایکسس بینک، ایچ ڈی ایف سی بینک، آئی سی آئی سی آئی بینک اور انڈس اِنڈ بینک میں زبردست خریداری دیکھی گئی۔ ان شیئروں نے اکیلے ہی بازار کو نچلی سطح سے اوپر اٹھانے میں اہم کردار ادا کیا۔

بینکنگ کے ساتھ ساتھ آئی ٹی شعبے کے شیئروں نے بھی بازار کی تیزی کو بھرپور حمایت دی۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج پر نفٹی آئی ٹی انڈیکس 1.3 فیصد کے اضافے کے ساتھ بند ہوا۔ اس دوران پرسسٹنٹ سسٹمز، کوفورج، ٹیک مہندرا، انفوسس، ایچ سی ایل ٹیک اور ٹی سی ایس جیسی بڑی آئی ٹی کمپنیوں کے شیئروں میں 4 فیصد تک کی تیزی درج کی گئی۔ عالمی سطح پر ٹیکنالوجی شیئروں کے تعلق سے تشویش کے باوجود گھریلو آئی ٹی کمپنیوں میں ہوئی خریداری نے بازار کے رجحان کو مثبت بنا دیا۔

غیر ملکی ادارہ جاتی سرمایہ کاروں یعنی ایف آئی آئی کی ہندوستانی بازار میں واپسی نے بھی تیزی کو مزید رفتار دی ہے۔ ایکسچینج کے اعداد و شمار کے مطابق، غیر ملکی سرمایہ کاروں نے گزشتہ کاروباری سیشن یعنی جمعرات کو ہندوستانی شیئر بازار میں 7,411.41 کروڑ روپے کی بھاری خریداری کی۔ اگرچہ اس دوران گھریلو ادارہ جاتی سرمایہ کاروں نے 1,356 کروڑ روپے کے شیئر فروخت کیے، لیکن غیر ملکی سرمایہ کاروں کی بھاری سرمایہ کاری نے بازار کے رجحان کو پوری طرح بدل دیا۔ غیر ملکی سرمایہ کے مسلسل بہاو¿ سے بڑی کمپنیوں کے شیئروں میں خریداری کا سلسلہ تیز ہوا ہے۔

اس کے علاوہ امریکی ڈالر کے مقابلے ہندوستانی روپے میں آئی زبردست مضبوطی نے بھی شیئر بازار کا جوش بڑھایا۔ جمعہ کو روپیہ ڈالر کے مقابلے 65 پیسے اچھل کر 92.67 کی سطح پر بند ہوا، جو گزشتہ سات ماہ کی بلند ترین سطح ہے۔ اہم عالمی کرنسیوں کے مقابلے ڈالر کی کمزوری اور گھریلو بازار میں غیر ملکی سرمایہ کاری آنے سے روپے کو براہ راست سہارا ملا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں آئی نرمی نے بھی مہنگائی کی تشویش کم کی ہے۔

بازار کے ماہرین کا کہنا ہے کہ بینکنگ اور آئی ٹی شیئروں میں خریداری، غیر ملکی سرمایہ کاروں کی بھرپور سرمایہ کاری اور روپے کی مضبوطی نے جمعہ کو ہندوستانی بازار کی تصویر بدل دی۔ ابتدائی گراوٹ کے بعد آنے والی اس ہمہ گیر تیزی سے سرمایہ کاروں کی دولت میں بھی بڑا اضافہ ہوا ہے۔ بازار کے تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ اگر غیر ملکی سرمایہ کاری کا یہی رجحان برقرار رہا تو آئندہ ہفتے نفٹی 26,000 کی سطح کی جانب بڑھ سکتا ہے۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستھان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande