جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر توحید ہردوئے قصوروار قرار
دبئی، 20 نومبر (ہ س)۔ بنگلہ دیش کے بلے باز توحید ہردوئے کو جوہانسبرگ کے وانڈرز اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی لیول-1 خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا ہے۔ اس خلاف ورزی پر ہردوئے پر میچ فیس ک
جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر توحید ہردوئے قصوروار قرار


دبئی، 20 نومبر (ہ س)۔ بنگلہ دیش کے بلے باز توحید ہردوئے کو جوہانسبرگ کے وانڈرز اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی لیول-1 خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا ہے۔

اس خلاف ورزی پر ہردوئے پر میچ فیس کا 40 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے، جبکہ ان کے کھاتے میں دو ڈی میرٹ پوائنٹس بھی شامل کیے گئے ہیں۔ انہوں نے آئی سی سی کے کھلاڑیوں اور معاون عملے کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.8 کی خلاف ورزی کی، جو بین الاقوامی میچ کے دوران امپائر کے فیصلے سے اختلاف یا ناراضگی ظاہر کرنے سے متعلق ہے۔

یہ واقعہ بدھ کے روز اس وقت پیش آیا جب خراب روشنی کے باعث کھیل روک دیا گیا تھا۔ اس دوران میدان میں موجود امپائر احسان رضا اور الیکس وارف بنگلہ دیشی ٹیم کے ڈریسنگ روم کی بالکونی کے قریب سے گزر رہے تھے۔

بنگلہ دیشی بلے باز نے کھیل کو پہلے نہ روکنے کے امپائروں کے فیصلے پر تنقید کی۔ آئی سی سی کے مطابق، امپائروں سے بات کرنے کے دوران ان کا رویہ جارحانہ اور نامناسب تھا۔

ہردوئے نے اپنی غلطی تسلیم کرلی اور آئی سی سی کے ایلیٹ پینل کے میچ ریفری اینڈی پائکرافٹ کی جانب سے تجویز کردہ سزا بھی قبول کرلی۔ اس لیے معاملے میں باقاعدہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔

ہردوئے کے خلاف شکایت میدان میں موجود امپائروں احسان رضا اور الیکس وارف، تیسرے امپائر آصف یعقوب اور چوتھے امپائر لوبابالو گکوما نے درج کرائی تھی۔ گزشتہ 24 ماہ کے دوران یہ ان کی پہلی خلاف ورزی ہے۔

آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی لیول-1 خلاف ورزی پر کھلاڑی کو کم از کم سرکاری وارننگ دی جا سکتی ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ سزا کے طور پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ اور ایک یا دو ڈی میرٹ پوائنٹس عائد کیے جا سکتے ہیں۔

ادھر جنوبی افریقہ نے جمعرات کو دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 12 رن کا معمولی ہدف حاصل کرکے ٹیسٹ میچ جیت لیا۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی اس نے سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔

پہلی اننگز میں 157 رن سے پیچھے رہنے والی بنگلہ دیشی ٹیم دوسری اننگز میں بھی جدوجہد کرتی نظر آئی اور محض 168 رن پر آل آو¿ٹ ہوگئی۔

جنوبی افریقہ نے دوسری اننگز میں اپنے اوپنر مارکس ایکرمین کی وکٹ پہلے ہی اوور میں گنوا دی، تاہم دوسرے اوور میں ہی مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔ اس جیت کے ساتھ جنوبی افریقہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی پوائنٹس ٹیبل میں بھی پہلے مقام پر پہنچ گیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande