جونیئر ڈیوس کپ کے فائنل مقابلوں میں بھارت کو امریکہ، فرانس اور قزاخستان کے ساتھ گروپ ڈی میں رکھا گیا
قاہرہ، 2 نومبر(ہ س)۔ جونیئر ڈیوس کپ کے فائنل مقابلوں کے لیے بھارتی انڈر 16 لڑکوں کی ٹیم کو گروپ ڈی میں امریکہ، فرانس اور قزاخستان کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ یہ مقابلے پیر سے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں شروع ہوں گے۔ ان کا انعقاد 2 سے 8 نومبر تک اسماش اسپو
ٹینس قاہرہ


قاہرہ، 2 نومبر(ہ س)۔ جونیئر ڈیوس کپ کے فائنل مقابلوں کے لیے بھارتی انڈر 16 لڑکوں کی ٹیم کو گروپ ڈی میں امریکہ، فرانس اور قزاخستان کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ یہ مقابلے پیر سے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں شروع ہوں گے۔ ان کا انعقاد 2 سے 8 نومبر تک اسماش اسپورٹنگ کلب میں کیا جائے گا۔

بھارت کی جانب سے رتھوک کٹکم، رِبھَو سرہا اور تویش پاہوا اس مقابلے میں ملک کی نمائندگی کریں گے۔ بھارتی ٹیم نے قزاخستان کے شہر شیمکینٹ میں واقع بیلائن ایرینا میں منعقدہ ایشیا-اوشیانا کے آخری کوالیفائنگ مقابلے میں چوتھا مقام حاصل کرکے جونیئر ڈیوس کپ کے عالمی فائنل مقابلوں کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

جونیئر ڈیوس کپ 16 سال اور اس سے کم عمر کے لڑکوں کا اہم بین الاقوامی ٹیم مقابلہ ہے۔ اس مرتبہ 16 ممالک کی ٹیمیں عالمی چیمپئن بننے کے لیے ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اتریں گی۔ یہ مقابلہ پہلی مرتبہ افریقہ میں منعقد کیا جا رہا ہے۔

چار گروپوں میں تقسیم کی گئی ٹیمیں

گروپ اے میں آسٹریلیا، مصر، سربیا اور کنیڈا کو رکھا گیا ہے۔ گروپ بی میں برازیل، اسپین، ہنگری اور مراکش شامل ہیں۔ گروپ سی میں جاپان، جمہوریہ چیک، اٹلی اور وینزویلا کی ٹیمیں ہیں۔ جبکہ گروپ ڈی میں بھارت کے ساتھ امریکہ، فرانس اور قزاخستان شامل ہیں۔

مقابلوں کے ابتدائی تین دنوں میں چار چار ٹیموں کے درمیان لیگ کی بنیاد پر میچ کھیلے جائیں گے۔ اس کے بعد ایک دن آرام ہوگا اور پھر ناک آؤٹ مرحلہ شروع ہوگا۔

ہر مقابلے میں دو انفرادی اور ایک جوڑی کا میچ کھیلا جائے گا۔ تمام گروپوں کی پہلی دو ٹیمیں کوارٹر فائنل میں جگہ بنائیں گی، جبکہ آخری دو مقامات پر رہنے والی ٹیمیں درجہ بندی کے مقابلوں میں حصہ لیں گی۔

اس سال مقابلے کلے کورٹ پر کھیلے جائیں گے۔ قاہرہ کے مغربی حصے میں واقع 20 ایکڑ پر پھیلا اسماش اسپورٹنگ کلب 2023 سے عالمی جونیئر ٹینس دورے کے جے 500 قاہرہ مقابلوں کی میزبانی بھی کر رہا ہے۔

گزشتہ ایک دہائی کے دوران ہنگری، امریکہ، ترکیہ، اسپین اور چلی اس باوقار مقابلے کی میزبانی کر چکے ہیں۔ گزشتہ مرتبہ اس کا انعقاد چلی کے دارالحکومت سینٹیاگو کے اسٹیڈیو نیشنل میں کلے کورٹ پر کیا گیا تھا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستھان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande