راچن رویندر اور مارک چیپ مین بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر
نئی دہلی، 2 نومبر(ہ س)۔ نیوزی لینڈ کو بھارت کے خلاف پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز سے قبل بڑا دھچکا لگا ہے۔ ٹیم کے کلیدی کھلاڑی مارک چیپ مین اور راچن رویندر چوٹ کی وجہ سے پوری سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ دونوں کھلاڑی اپنی چوٹوں سے صحت یاب ہو رہے ہیں لیکن
न्यूज़ीलैंड के सलामी बल्लेबाज रचिन रविन्द्र


نئی دہلی، 2 نومبر(ہ س)۔

نیوزی لینڈ کو بھارت کے خلاف پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز سے قبل بڑا دھچکا لگا ہے۔ ٹیم کے کلیدی کھلاڑی مارک چیپ مین اور راچن رویندر چوٹ کی وجہ سے پوری سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ دونوں کھلاڑی اپنی چوٹوں سے صحت یاب ہو رہے ہیں لیکن 4 نومبر سے آکلینڈ میں شروع ہونے والی ون ڈے سیریز تک مکمل طور پر فٹ نہیں ہوں گے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق چیپ مین کو یورپی ٹی 20 پریمیئر لیگ میں کھیلتے ہوئے زخمی ہوگئے تھے۔ حالیہ ایم آر آئی معائنے کے بعد، انہیں مکمل طور پر فٹ ہونے کے لیے مزید دو ہفتوں کی ضرورت ہے۔ اسی دوران، راچن رویندر ایک پروموشنل ایونٹ کی شوٹنگ کے دوران ایک حادثے میں دائیں کندھے میں چوٹ لگنے سے زخمی ہو گئے تھے۔ انہیں بھی میدان پر اترنے کیلئے لیے مزید وقت درکار ہے۔

نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ روب والٹر نے دونوں کھلاڑیوں کی کمی پر مایوسی کا اظہار کیا۔ چیپ مین اور راچن ٹیم کے لیے بہت اہم کھلاڑی ہیں۔ چیپ مین چوٹ سے واپسی پر سخت محنت کر رہے ہیں، جبکہ راچن بھی سخت محنت کے بعد بھی میدان پر واپسی کرنے کیلئے ابھی تک مکمل طور پر فٹ نہیں ہیں۔ اس مہینے کے آخر میں ایک ٹیسٹ سیریز بھی ہے، اس لیے ٹیم ان کے ساتھ کوئی خطرہ مول نہیں لینا چاہتی۔

وکٹ کیپر بلے باز ٹم سیفرٹ کو پہلے تین ون ڈے میچوں کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ وہ پہلے ہی سیریز کے آخری دو میچوں کے لیے منتخب ہو چکے تھے۔ بائیں ہاتھ کے بلے باز ہنری نکولس کو بھی ابتدائی تین میچوں کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ آل راؤنڈر ڈین فاکس کرافٹ آخری دو میچوں کے لیے ٹیم میں شامل ہوں گے۔

فاسٹ باؤلر میٹ فشر کو بھی ابتدائی تین میچوں کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ اس سے قبل انہیں صرف آخری دو ون ڈے کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔ دریں اثنا، دائیں ران کے پٹھوں میں ہلکی چوٹ لگنے کی وجہ سے آخری تین ٹی ٹوئنٹی کھیلنے سے محروم رہنے والے میٹ ہنری 2 نومبر کو ٹیم میں شامل ہوں گے۔ تاہم، اس کی دستیابی کا فیصلہ فٹنس کی تشخیص کے بعد کیا جائے گا۔

ہندوستان کے خلاف پہلے تین ون ڈے میچوں کے لیے نیوزی لینڈ کا اسکواڈ: مچل سینٹنر (کپتان)، مائیکل بریس ویل، ڈیون کونوے، جیکب ڈفی، میٹ فشر، میٹ ہنری، کائل جیمیسن، ٹام لیٹم (وکٹ کیپر)، ڈیرل مچل، ہنری نکولس، گلین فلپس، ٹم سیفرٹ، ناتھن اسمتھ، ول ینگ، بلیئر ٹکنر۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande