افغانستان نے اب تک کی بہترین آئی سی سی ون ڈے ٹیم رینکنگ حاصل کرلی
دبئی، 02 نومبر (ہ س)۔ افغانستان نے آئی سی سی مردوں کی ون ڈے ٹیم رینکنگ میں سری لنکا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چھٹا مقام حاصل کرلیا ہے۔ ون ڈے رینکنگ میں یہ افغانستان کی اب تک کی بہترین پوزیشن ہے۔ افغانستان نے 2009 میں ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں قدم رکھن
افغانستان نے اب تک کی بہترین آئی سی سی ون ڈے ٹیم رینکنگ حاصل کرلی


دبئی، 02 نومبر (ہ س)۔

افغانستان نے آئی سی سی مردوں کی ون ڈے ٹیم رینکنگ میں سری لنکا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چھٹا مقام حاصل کرلیا ہے۔ ون ڈے رینکنگ میں یہ افغانستان کی اب تک کی بہترین پوزیشن ہے۔

افغانستان نے 2009 میں ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں قدم رکھنے کے بعد سے مسلسل ترقی کی ہے۔ ٹیم نے 2023 میں آئی سی سی مردوں کے کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اور سری لنکا کو شکست دے کر تاریخی کامیابی حاصل کی تھی۔ اس کے بعد 2024 میں پہلی مرتبہ آئی سی سی مردوں کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

افغانستان اب تک 191 ون ڈے مقابلے کھیل چکا ہے، جن میں سے 96 میں اسے کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ اس فارمیٹ میں اس کا جیت اور ہار کا تناسب 1.09 ہے۔

افغانستان پہلے ہی بنگلہ دیش، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز جیسی تجربہ کار ٹیموں سے آگے تھا۔ اب سری لنکا کو پیچھے چھوڑ کر اس نے رینکنگ میں چھٹا مقام حاصل کرلیا ہے۔ ٹیم کی حالیہ کامیابیوں میں آئرلینڈ کی سرزمین پر چار میچوں کی سیریز میں 4-0 سے کلین سویپ اور زمبابوے و بنگلہ دیش کے خلاف حال ہی میں ختم ہونے والی سہ فریقی سیریز میں ناقابل شکست رہنا شامل ہے۔

افغانستان نے حال ہی میں ٹی 20 انٹرنیشنل فارمیٹ میں بھی زمبابوے کا صفایا کیا ہے۔ اب ٹیم زمبابوے کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے تیار ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande