ٹیمر باکسنگ ٹورنامنٹ میں ہندوستان کا دبدبہ، چار سونا سمیت 14 تمغے جیتے
ٹیمپیرے (فن لینڈ)، 2 نومبر (ہ س)۔ ہندوستانی باکسرز نے ٹیمر باکسنگ ٹورنامنٹ 2026 میں شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے چار سونا، دو چاندی اور آٹھ کانسہ سمیت مجموعی طور پر 14 تمغے اپنے نام کیے۔ چار سونے کے تمغوں کے ساتھ ہندوستان مقابلے کی تمغوں کی فہرست میں سر
باکسنگ


ٹیمپیرے (فن لینڈ)، 2 نومبر (ہ س)۔ ہندوستانی باکسرز نے ٹیمر باکسنگ ٹورنامنٹ 2026 میں شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے چار سونا، دو چاندی اور آٹھ کانسہ سمیت مجموعی طور پر 14 تمغے اپنے نام کیے۔ چار سونے کے تمغوں کے ساتھ ہندوستان مقابلے کی تمغوں کی فہرست میں سرفہرست رہا۔ اروندھتی چودھری، آرتی دھریال، انکشیتا بورو اور پون برتوال نے سونے کے تمغے جیتے۔

ٹیپمیرے باکسنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقد ہونے والا یہ باوقار سالانہ مقابلہ 1977 سے مسلسل منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس مرتبہ ہندوستان کے 14 رکنی دستے نے اس میں حصہ لیا۔ ہندوستانی ٹیم میں ملک کے اولمپک ویٹ کیٹیگریز میں گہرائی کی بنیاد پر تیسرے مقام پر رہنے والے باکسرز شامل تھے۔ اس مقابلے نے کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا اہم موقع فراہم کیا۔

دولت مشترکہ کھیل کی طلائی تمغہ یافتہ اروندھتی چودھری نے خواتین کے 70 کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں سونے کا تمغہ حاصل کیا۔ آرتی دھریال نے 54 کلوگرام اور انکشیتا بورو نے 65 کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں سونے کے تمغے اپنے نام کیے۔ مردوں کے 55 کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں پون برتوال نے کامیابی حاصل کرکے ہندوستان کے سونے کے تمغوں کی تعداد چار پہنچا دی۔

آرتی نے فائنل میں اسکاٹ لینڈ کی اسٹیفنی کیرنچن کو 0-5 سے شکست دے کر خطاب جیتا۔ اروندھتی نے آئرلینڈ کی ایولین ایوی ایگھارو کو سخت مقابلے میں 2-3 سے ہرایا۔ وہیں انکشیتا نے انگلینڈ کی ایلا تھامپسن کو 1-4 سے شکست دے کر سونے کا تمغہ حاصل کیا۔

ہندوستان کو دو چاندی کے تمغے بھی ملے۔ اولمپین اور 2026 دولت مشترکہ کھیل کی طلائی تمغہ یافتہ جیسمین لامبوریا نے خواتین کے 57 کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں چاندی کا تمغہ جیتا۔ محمد حسام الدین نے مردوں کے 60 کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

آٹھ ہندوستانی باکسرز نے کانسے کے تمغے حاصل کیے۔ مردوں میں وویک مینا (65 کلوگرام)، ہتیش (70 کلوگرام)، اکشے (80 کلوگرام)، بوبن چوہان (90 کلوگرام) اور چیتن چودھری (90 کلوگرام سے زائد) نے تمغے جیتے۔ خواتین میں تنو (51 کلوگرام)، دیشا پاٹل (60 کلوگرام) اور امروز خان (75 کلوگرام) نے کانسے کے تمغے حاصل کیے۔

اس مقابلے میں مردوں کے 10 اور خواتین کے سات ایلیٹ ویٹ کیٹیگریز میں مقابلے منعقد ہوئے۔ ٹورنامنٹ کا انعقاد ورلڈ باکسنگ کے قوانین کے مطابق کیا گیا۔ ہندوستانی دستے کی اس شاندار کارکردگی نے ملک میں باکسنگ کی صلاحیتوں کی گہرائی کو ظاہر کیا۔ ساتھ ہی نوجوان باکسرز کو بین الاقوامی سطح پر تجربہ حاصل کرنے کا موقع بھی ملا۔

ہندوستھان سماچار

------------

ہندوستھان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande