
نئی دہلی، 02 نومبر (ہ س)۔
کوریا اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد 3 سے 8 نومبر تک جنوبی کوریا کے شہر یوسو کے اسٹیڈیم میں ہوگا۔ پانچ لاکھ امریکی ڈالر کی انعامی رقم والے اس بی ڈبلیو ایف سپر 500 ٹورنامنٹ میں کئی ہندوستانی کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔
جرمنی میں ہائیلو اوپن کا خطاب جیت کر پہنچنے والے پانچویں سیڈ لکشیہ سین مردوں کے سنگلز مقابلوں میں ہندوستانی چیلنج کی قیادت کریں گے۔ لکشیہ اپنی مہم کا آغاز چین کے ڈونگ تیان یاو¿ کے خلاف کریں گے۔ وہیں ایچ ایس پرنئے کا مقابلہ جنوبی کوریا کے یو تائے بن سے ہوگا۔ ترون منی پلی اور رونک چوہان نے ٹورنامنٹ سے اپنا نام واپس لے لیا ہے۔
خواتین کے سنگلز مقابلوں میں ہندوستان کی تنوی شرما کا مقابلہ جاپان کی منامی سوزوئی سے ہوگا۔ مالویکا بنسوڑ کے سامنے چوتھی سیڈ جنوبی کوریا کی سم یو جن کا چیلنج ہوگا۔ وہیں انمول کھرب کینیڈا کی ریچل چین کے خلاف میدان میں اتریں گی۔ ہائیلو اوپن کے سیمی فائنل تک پہنچنے والی انمول کی کوشش ہوگی کہ یہاں بھی اپنی اچھی کارکردگی برقرار رکھیں۔
خواتین کے سنگلز میں عالمی نمبر ایک جنوبی کوریا کی آن سے ینگ اہم دعویداروں میں شامل ہیں۔ ہائیلو اوپن کا خطاب جیتنے والی پی وی سندھو نے کوریا اوپن اور جاپان ماسٹرز، دونوں ٹورنامنٹس سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستھان سماچار / عطاءاللہ