ساؤتھ ایسٹرن کول فیلڈز لمیٹڈ نے آئی پی او کے لیے سیبی میں ڈی آر ایچ پی داخل کیا
نئی دہلی، 2 نومبر (ہ س)۔ ملک کی سب سے بڑی کوئلہ پیدا کرنے والی کمپنیوں میں سے ایک کول انڈیا لمیٹڈ کی ذیلی کمپنی ساؤتھ ایسٹرن کول فیلڈز لمیٹڈ (ایس ای سی ایل) نے ابتدائی عوامی پیشکش (آئی پی او) کے ذریعے سرمایہ حاصل کرنے کے لیے سرمایہ بازار کے نگران ا
ڈی آر ایچ پی


نئی دہلی، 2 نومبر (ہ س)۔ ملک کی سب سے بڑی کوئلہ پیدا کرنے والی کمپنیوں میں سے ایک کول انڈیا لمیٹڈ کی ذیلی کمپنی ساؤتھ ایسٹرن کول فیلڈز لمیٹڈ (ایس ای سی ایل) نے ابتدائی عوامی پیشکش (آئی پی او) کے ذریعے سرمایہ حاصل کرنے کے لیے سرمایہ بازار کے نگران ادارے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (سیبی) کے پاس اپنا ڈرافٹ ریڈ ہیرنگ پراسپیکٹس (ڈی آر ایچ پی) داخل کر دیا ہے۔

سیبی کے پاس جمع کرائی گئی دستاویز کے مطابق، ساؤتھ ایسٹرن کول فیلڈز لمیٹڈ (ایس ای سی ایل) نے یکم نومبر کو اپنا مسودہ داخل کیا۔ ڈی آر ایچ پی کے مطابق مجوزہ آئی پی او مکمل طور پر آفر فار سیل (او ایف ایس) پر مبنی ہوگا۔ اس کے تحت کمپنی کی پروموٹر کول انڈیا 66.81 کروڑ تک ایکویٹی شیئرز فروخت کرے گی۔ اس میں کوئی نئے شیئر جاری نہیں کیے جائیں گے۔

چھتیس گڑھ میں واقع کول انڈیا کی ذیلی کمپنی ساؤتھ ایسٹرن کول فیلڈز لمیٹڈ (ایس ای سی ایل) کا یہ آئی پی او مکمل طور پر او ایف ایس پر مبنی ہے، اس لیے اس سے حاصل ہونے والی پوری رقم کول انڈیا کو ملے گی اور ایس ای سی ایل کو کوئی رقم حاصل نہیں ہوگی۔

سیبی کے پاس جمع کرائی گئی دستاویز کے مطابق، کمپنی نے مالی سال 2025تا2026 میں 17.62 کروڑ ٹن کوئلے کی پیداوار کی، جو ملک کی مجموعی کوئلہ پیداوار کا 16.94 فیصد ہے۔ یہ کول انڈیا کی دوسری سب سے بڑی کوئلہ پیدا کرنے والی ذیلی کمپنی ہے اور مالی سال 2025تا2026 میں پیرنٹ کمپنی کی مجموعی پیداوار میں اس کا حصہ 22.95 فیصد رہا۔

قابل ذکر ہے کہ 1985 میں قائم ہونے والی ایس ای سی ایل کا صدر دفتر چھتیس گڑھ کے بلاس پور میں واقع ہے۔ یہ ملک کی سب سے بڑی کوئلہ پیدا کرنے والی کمپنیوں میں سے ایک ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستھان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande