
آکلینڈ (نیوزی لینڈ)، 19 نومبر (ہ س):۔
بھارتی مردوں کی ہاکی ٹیم نے 2026 انڈیا-نیوزی لینڈ سینچری آف اسپورٹنگ یونٹی ایونٹ میں شاندار جیت کے ساتھ اپنی مہم کا آغاز کیا۔ آکلینڈ کے لائیڈ ایلس مور ہاکی اسٹیڈیم میں جمعرات کو کھیلے گئے مقابلے میں بھارت نے میزبان نیوزی لینڈ کو 3-2 سے شکست دی۔
میچ کے آغاز سے ہی دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ نیوزی لینڈ نے 25ویں منٹ میں جونٹی ایلمز کے گول کی بدولت 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔ تاہم بھارت نے فوری جواب دیتے ہوئے اسی 25ویں منٹ میں اتم سنگھ کے شاندار فیلڈ گول کی مدد سے اسکور 1-1 سے برابر کردیا۔
دوسرے ہاف میں بھارتی کھلاڑیوں نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ اس کا فائدہ ٹیم کو 38ویں منٹ میں ملا، جب شاردانند تیواری نے فیلڈ گول کرکے بھارت کو 2-1 سے آگے کردیا۔ اس کے بعد 43ویں منٹ میں کپتان سنجے نے پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کرتے ہوئے بھارت کی برتری 3-1 کردی۔
دو گول سے پیچھے ہونے کے بعد نیوزی لینڈ نے واپسی کی کوشش کی اور 55ویں منٹ میں سیم ہیہا نے گول کرکے اسکور 3-2 کردیا۔ تاہم بھارتی کھلاڑیوں نے آخری لمحات تک اپنی برتری برقرار رکھی اور مقابلہ اپنے نام کرلیا۔
نیوزی لینڈ کے خلاف اس جیت کے ساتھ ہی بھارتی مردوں کی ہاکی ٹیم نے تین میچوں کی سیریز میں مثبت آغاز کیا ہے۔ سیریز کا دوسرا مقابلہ ہفتہ، 21 نومبر کو کھیلا جائے گا، جبکہ تیسرا اور آخری میچ اتوار، 22 نومبر کو ہوگا۔ دونوں ممالک اپنے کھیلوں کے تعلقات کے 100 سال مکمل ہونے کا جشن منا رہے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستھان سماچار / عطاءاللہ