ایم سی ایکس میں سونے اور چاندی پر فروخت کا دباو¿، خام تیل کی قیمتوں میں بحالی
نئی دہلی، 19 نومبر (ہ س): گھریلو کموڈیٹی بازار ملٹی کموڈیٹی ایکسچینج (ایم سی ایکس) میں جمعرات کو پہلے کاروباری سیشن کے اختتام تک ملا جلا رجحان دیکھنے کو ملا۔ سونے اور چاندی کی قیمتوں پر فروخت کا دباو¿ رہا، جبکہ خام تیل کی قیمتوں میں معمولی بحالی
ایم سی ایکس میں سونے اور چاندی پر فروخت کا دباو¿، خام تیل کی قیمتوں میں بحالی


نئی دہلی، 19 نومبر (ہ س):

گھریلو کموڈیٹی بازار ملٹی کموڈیٹی ایکسچینج (ایم سی ایکس) میں جمعرات کو پہلے کاروباری سیشن کے اختتام تک ملا جلا رجحان دیکھنے کو ملا۔ سونے اور چاندی کی قیمتوں پر فروخت کا دباو¿ رہا، جبکہ خام تیل کی قیمتوں میں معمولی بحالی درج کی گئی۔ دوسری جانب بیس میٹل سیکٹر میں محدود دائرے میں کاروبار ہوتا رہا۔

آج کے کاروبار میں بھارتی روپے کی قدر سات ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے سے ملکی بازار میں درآمدی کموڈیٹیز کی قیمتوں پر دباو¿ رہا۔ تاہم، بین الاقوامی بازار میں جغرافیائی سیاسی کشیدگی کے درمیان خام تیل کی قیمتوں میں نچلی سطح پر خریداری شروع ہونے سے توانائی کے شعبے کو سہارا ملا۔

سونے اور چاندی کی بات کریں تو ملٹی کموڈیٹی ایکسچینج میں پہلے کاروباری سیشن کے دوران دونوں قیمتی دھاتیں گراوٹ کے ساتھ بند ہوئیں۔

دسمبر ڈیلیوری والا سونا گزشتہ بند قیمت کے مقابلے 1,107 روپے یعنی 0.85 فیصد کی کمی کے ساتھ 1,28,707 روپے فی 10 گرام پر آگیا۔

اسی طرح چاندی کی قیمتوں میں بھی کمزوری برقرار رہی۔ دسمبر کنٹریکٹ والی چاندی 1,044 روپے یعنی 0.65 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 1,59,690 روپے فی کلوگرام پر بند ہوئی۔

دوسری جانب وسطی ایشیا میں کشیدگی بڑھنے کے خدشات کے درمیان خام تیل کی قیمتوں میں بہتری دیکھی گئی۔ بین الاقوامی بازار میں برینٹ کروڈ 91.26 ڈالر سے 92.80 ڈالر فی بیرل کے درمیان کاروبار کرتا رہا، جبکہ امریکی بینچ مارک ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمت 82.60 ڈالر سے 84.30 ڈالر فی بیرل کے درمیان رہی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande