عوامی شعبے کے بینکوں کا خالص منافع پہلی ششماہی میں 16.9 فیصد بڑھ کر 1.10 لاکھ کروڑ روپے تک پہنچا
نئی دہلی، 18 نومبر (ہ س)۔ سرکاری شعبے کے بینکوں (پی ایس بی) نے موجودہ مالی سال 2026-27 کی پہلی ششماہی (اپریل تا ستمبر) میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ان بینکوں کا اپریل تا ستمبر خالص منافع سالانہ بنیاد پر 16.9 فیصد بڑھ کر 1,09,540 کروڑ روپے
سرکاری شعبے کے بینکوں کا خالص منافع پہلی ششماہی میں 16.9 فیصد بڑھ کر 1.10 لاکھ کروڑ روپے تک پہنچا


نئی دہلی، 18 نومبر (ہ س)۔

سرکاری شعبے کے بینکوں (پی ایس بی) نے موجودہ مالی سال 2026-27 کی پہلی ششماہی (اپریل تا ستمبر) میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ان بینکوں کا اپریل تا ستمبر خالص منافع سالانہ بنیاد پر 16.9 فیصد بڑھ کر 1,09,540 کروڑ روپے (تقریباً 1.10 لاکھ کروڑ روپے) کی اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

وزارتِ خزانہ نے بدھ کے روز جاری بیان میں بتایا کہ سرکاری شعبے کے بینکوں کا مجموعی کاروبار بھی اپریل تا ستمبر کے دوران سالانہ بنیاد پر 15.5 فیصد بڑھا۔ اس دوران بینکوں میں جمع رقم 13.1 فیصد بڑھ کر 165.2 لاکھ کروڑ روپے اور تقسیم کیے گئے قرضے (ایڈوانس) 18.8 فیصد بڑھ کر 136.4 لاکھ کروڑ روپے ہو گئے۔

وزارت کے مطابق، بینکوں کا مجموعی کاروبار پہلی بار 300 لاکھ کروڑ روپے سے تجاوز کرتے ہوئے 301.6 لاکھ کروڑ روپے تک پہنچ گیا۔ ان بینکوں کا آپریٹنگ منافع بھی 13.9 فیصد بڑھ کر 1.81 لاکھ کروڑ روپے ہو گیا۔ اثاثوں پر منافع (آر او اے) سالانہ بنیاد پر 0.03 فیصد بڑھ کر 1.11 فیصد ہو گیا ہے۔

وزارتِ خزانہ نے کہا کہ مسلسل پانچویں سال منافع میں ہونے والا یہ اضافہ سرکاری شعبے کے بینکوں میں انتظامی معیار کو مضبوط بنانے، آپریشنل کارکردگی بڑھانے اور خطرات کے انتظام کو بہتر بنانے کے لیے حکومت کی جانب سے کیے گئے اصلاحاتی اقدامات کے اثرات کو ظاہر کرتا ہے۔

وزارت کے مطابق، پہلی ششماہی میں قرضوں کی تقسیم میں بھی وسیع پیمانے پر اضافہ درج کیا گیا۔ اس دوران خوردہ قرضوں میں 17 فیصد، زرعی قرضوں میں 19.5 فیصد اور چھوٹے، بہت چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایم ایس ایم ای) کو دیے جانے والے قرضوں میں 20.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

وزارتِ خزانہ نے کہا کہ یہ اضافہ اقتصادی سرگرمیوں، کاروبار اور مالی شمولیت کو فروغ دینے میں سرکاری بینکوں کے اہم کردار کو ظاہر کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ٹیکنالوجی کے استعمال اور بہتر انتظامی نظام سے ان کی قرض دینے کی صلاحیت میں بھی بہتری آئی ہے۔

اس مدت کے دوران بینکوں کے اثاثوں کے معیار میں مسلسل بہتری درج کی گئی۔ ان کا مجموعی غیر فعال اثاثہ (جی این پی اے) تناسب کم ہو کر 1.69 فیصد کی تاریخی طور پر سب سے نچلی سطح پر آ گیا، جبکہ خالص این پی اے تناسب 0.33 فیصد رہا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande