آئی پی ایل 2027 کی منی نیلامی سے پہلے لکھنؤ سپر جائنٹس کے پاس سب سے زیادہ رقم، گجرات ٹائٹنس کے پاس سب سے کم
نئی دہلی، 18 نومبر(ہ س)۔ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2027 کے لیے کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے (ریٹینشن) کا عمل مکمل ہونے کے بعد اب تمام 10 فرنچائز کی نظریں آئندہ ماہ ہونے والی منی نیلامی پر مرکوز ہوگئی ہیں۔ اس مرتبہ تمام ٹیموں نے مجموعی طور پر 184 ک
آئی پی ایل 2027 کی منی نیلامی سے پہلے لکھنؤ سپر جائنٹس کے پاس سب سے زیادہ رقم، گجرات ٹائٹنس کے پاس سب سے کم


نئی دہلی، 18 نومبر(ہ س)۔ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2027 کے لیے کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے (ریٹینشن) کا عمل مکمل ہونے کے بعد اب تمام 10 فرنچائز کی نظریں آئندہ ماہ ہونے والی منی نیلامی پر مرکوز ہوگئی ہیں۔ اس مرتبہ تمام ٹیموں نے مجموعی طور پر 184 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے، جن میں 55 غیر ملکی کھلاڑی شامل ہیں۔ ریٹینشن کے بعد فرنچائز کے پاس نیلامی کےلئے مجموعی طور پر 297.95 کروڑ روپے باقی ہیں۔

اس معاملے میں لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) سب سے آگے ہے، جس کے پاس نیلامی کے لیے 47.45 کروڑ روپے موجود ہیں، جبکہ گجرات ٹائٹنس کے پاس سب سے کم صرف 8.75 کروڑ روپے باقی ہیں۔ آئی پی ایل 2027 کی منی نیلامی 16 دسمبر کو گوا میں منعقد ہوگی۔

آئی پی ایل کی سرکاری ویب سائٹ پر بدھ کو جاری تفصیلات کے مطابق تمام 10 ٹیموں نے کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے پر مجموعی طور پر 1002.05 کروڑ روپے خرچ کیے ہیں۔ اب نیلامی کے لیے 297.95 کروڑ روپے باقی ہیں۔ ٹیموں میں مجموعی طور پر 66 کھلاڑیوں کی جگہ خالی ہے، جن میں 25 غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے مخصوص مقامات بھی شامل ہیں۔ اس طرح فرنچائز کو نیلامی کے دوران اپنی ضرورت کے مطابق نئے کھلاڑی شامل کرنے اور ٹیم کا توازن بہتر بنانے کا موقع ملے گا۔

گجرات ٹائٹنس نے سب سے زیادہ 22 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے، جبکہ رائل چیلنجرز بنگلورو کے پاس سب سے زیادہ 7 غیر ملکی کھلاڑی موجود ہیں۔ چنئی سپر کنگز، پنجاب کنگز اور راجستھان رائلز نے 19، 19 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے۔

پرس کی رقم کے لحاظ سے لکھنؤ سپر جائنٹس 47.45 کروڑ روپے کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ اس کے بعد کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے پاس 41.65 کروڑ، سن رائزرز حیدرآباد کے پاس 40.15 کروڑ اور دہلی کیپٹلس کے پاس 39.50 کروڑ روپے باقی ہیں۔ دوسری جانب گجرات ٹائٹنس کے پاس صرف 8.75 کروڑ روپے ہیں اور اس کے تین مقامات خالی ہیں۔

چنئی سپر کنگز (CSK)

ریٹین کھلاڑی: عقیل حسین، انشل کمبوج، آیوش مہاترے، ڈیوالڈ بریوس، گرجاپنیت سنگھ، جیک ایڈورڈز (ٹریڈ کھلاڑی)، جیمی اوورٹن، کارتک شرما، لیام لیونگ اسٹون (ٹریڈکھلاڑی)، مکیش چودھری، نور احمد، راہل چاہر، رام کرشن گھوش، رتوراج گائیکواڑ، سنجو سیمسن، سرفراز خان، شیوم دوبے، شریاس گوپال اور ارویل پٹیل۔

ریلیز کیے گئے کھلاڑی: ایم ایس دھونی، میٹ ہنری، میتھیو شارٹ، جیک فالکس، کلدیپ یادو، پرشانت ویر، میک نیل نورونہا، امان خان، اسپنسر جانسن، آکاش مدھوال اور ڈیان فورسٹر۔ اس کے علاوہ خلیل احمد اور ناتھن ایلس کو ٹریڈ کے ذریعے ٹیم سے باہر کیا گیا ہے۔ ایم ایس دھونی چنئی سپر کنگز کے ساتھ مینٹور کی ذمہ داری نبھائیں گے۔

باقی رقم: 28.05 کروڑ روپے | خالی مقامات: 6 | غیر ملکی کھلاڑیوں کے مقامات: 2

ممبئی انڈینس (MI)

ریٹین کھلاڑی: روہت شرما، سوریہ کمار یادو، جسپریت بمراہ، تلک ورما، نمن دھیر، ریان ریکلٹن، شیرفین ردرفورڈ، کوئنٹن ڈی کاک، کاربن بوش، ول جیکس، شاردل ٹھاکر، راج باوا، مچل سینٹنر، اشونی کمار، رگھو شرما اور ارشدیپ سنگھ (ٹریڈ کھلاڑی)۔

ریلیز کھلاڑی: ٹرینٹ بولٹ، دیپک چاہر، اے ایم غزنفر، اتھرو انکولیکر، کیشو مہاراج، محمد اظہار، دانش مالور، میانک مارکنڈے، میانک راوت، مہپال لومرور، رابن منج، روچت اہیر، کرش بھگت اور ہاردک پانڈیا(ٹریڈ آؤٹ)۔

باقی رقم: 32.60 کروڑ روپے | خالی مقامات: 9 | غیر ملکی کھلاڑیوں کے مقامات: 2

دہلی کیپٹلس (DC)

ریٹین کھلاڑی: اکشر پٹیل، کے ایل راہل، پرتھوی شا، سمیر رضوی، آشو توش شرما، ٹرسٹن اسٹبس، ڈیوڈ ملر، لونگی اینگیڈی، مکیش کمار، عاقب نبی، وپراج نگم، مادھو تیواری، تری پورانا وجے، کائل جیمیسن، رشبھ پنت(ٹریڈ ان) اور ذیشان انصاری (ٹریڈآؤٹ)۔

ریلیز کیے گئے کھلاڑی: مچل اسٹارک، نتیش رانا، ابھیشیک پورل، پتھم نسانکا، بین ڈکٹ، کرون نائر، ساحل پارکھ، دشمنتھا چمیرا، ریحان احمد، اجے منڈل اور ٹی نٹراجن (ٹریڈآؤٹ)، کلدیپ یادو (ٹریڈ آؤٹ)۔

باقی رقم: 39.50 کروڑ روپے | خالی مقامات: 9 | غیر ملکی کھلاڑیوں کے مقامات: 4

لکھنؤ سپر جائنٹس (LSG)

ریٹین کھلاڑی: مچل مارش، ایڈن مارکرم، نکولس پورن، جوش انگلس، آیوش بدونی، عبدالصمد، مکل چودھری، اکشت رگھوونشی، شہباز احمد، دگ ویش راٹھی، پرنس یادو، محسن خان، میانک یادو، آکاش سنگھ، ارجن تیندولکر، ارشین کلکرنی، کلدیپ یادو (ٹریڈ ان) اور سیم کرن (ٹریڈآؤٹ)۔

ریٹین کھلاڑی: اویش خان، میتھیو بریٹزکے، اینرک نورٹجے، جارج لِنڈے، وینندو ہسرنگا، نمن تیواری، ہمت سنگھ، رشبھ پنت (ٹریڈ ان)، محمد سمیع (ٹریڈ آؤٹ) اور ایم سدھارتھ(ٹریڈآؤٹ)۔

سب سے زیادہ رقم

باقی رقم: 47.45 کروڑ روپے | خالی مقامات: 7 | غیر ملکی کھلاڑیوں کے مقامات: 3

پنجاب کنگز (PBKS)

ریٹین کھلاڑی: شریس ایئر، پریانش آریہ، پربھسمرن سنگھ، ششانک سنگھ، مشیر خان، وشنو ونود، کوپر کونولی، مارکس اسٹوئنس، عظمت اللہ عمرزئی، مارکو یانسن، سوریانش شیڈگے، زیویئر بارٹلیٹ، بین ڈوارشوئس، یش ٹھاکر، ویاشک وجے کمار، یوزویندر چہل، ہربریت برار، ہرنور سنگھ اور ہاردک پانڈیا (ٹریڈ ان)۔

ریٹین کھلاڑی: نہال وڈھیرا، لوکی فرگوسن، مچل اوون، پائیلا اویناش، پروین دوبے، وشال نشاد اور ارشدیپ سنگھ (ٹریڈ آوٹ)۔

باقی رقم: 18.60 کروڑ روپے | خالی مقامات: 6 | غیر ملکی کھلاڑیوں کے مقامات: 2

راجستھان رائلز (RR)

ریٹین کھلاڑی: ریان پراگ، یشسوی جیسوال، ویبھو سوریہ ونشی، دھرو جوریل، ناندری برگر، شبھم دوبے، امان راؤ، لوآن ڈرے پریٹوریئس، ڈونوون فریرا، داسن شناکا، رویندر جڈیجہ، روی بشنوئی، یش راج پونجا، جوفرا آرچر، برجیش شرما، سندیپ شرما، سشانت مشرا، محمد سمیع(ٹریڈ ان) اور ایم سدھارتھ (ٹریڈ آؤٹ)۔

ریلیز کیے گئے کھلاڑی: شمرون ہیٹمائر، ایڈم ملنے، کوینا مافاکا، تشار دیش پانڈے، کلدیپ سین، یودھویر سنگھ، وگنیش پوتھر، روی سنگھ، ایمان جوت چہل اور سیم کرن (ٹریڈ آؤٹ)۔

باقی رقم: 27.05 کروڑ روپے | خالی مقامات: 6 | غیر ملکی کھلاڑیوں کے مقامات: 3

سن رائزرس حیدرآباد (SRH)

ریٹین کھلاڑی: پیٹ کمنز، ابھیشیک شرما، ایشان کشن، سلیل اروڑہ، انیکیت ورما، آر سمرن، ہینرک کلاسن، نتیش کمار ریڈی، ایشان ملنگا، برائیڈن کارس، پرفل ہنگے، ثاقب حسین، ہرش دوبے، شیوانگ کمار، کرینس پھلیترہ، ٹی نٹراجن (ٹریڈ ان)، خلیل احمد (ٹریڈ ان ) اور ناتھن ایلس (ٹریڈ آؤٹ)۔

ریلیز کھلاڑی: ٹریوس ہیڈ، کامندو مینڈس، جے دیو انادکٹ، دلشان مدوشنکا، اونکار ٹرمالے، امیت کمار، شیوم ماوی، جیرالڈ کوئٹزی، ڈیوڈ پین، آر ایس امبریش، ہرشل پٹیل (ٹریڈ آؤٹ)، ذیشان انصاری (ٹریڈآؤٹ)، لیام لیونگ اسٹون (ٹریڈ آؤٹ) اور جیک ایڈورڈز (ٹریڈ آؤٹ)۔

باقی رقم: 40.15 کروڑ روپے | خالی مقامات: 7 | غیر ملکی کھلاڑیوں کے مقامات: 3

8۔ رائل چیلنجرز بنگلورو (RCB)

ریٹین کھلاڑی: رجت پاٹیدار، وراٹ کوہلی، فل سالٹ، دیودت پڈیکل، جتیش شرما، ٹم ڈیوڈ، کرون پانڈیا، روماریو شیفرڈ، جوش ہیزل ووڈ، بھونیشور کمار، سویش شرما، ابھینندن سنگھ، رسکھ سلام، وینکٹیش ایر، جیکب ڈفی، جارڈن کاکس، وکی اوستوال، کنشک چوہان اور یش دیال۔

ریلیز کیے گئے کھلاڑی: جیکب بیتھل، رچرڈ گلیسن، منگیش یادو، ساتوک دیسوال، وہان ملہوترا اور سواپنل سنگھ۔

باقی رقم: 14.15 کروڑ روپے | خالی مقامات: 5 | غیر ملکی کھلاڑیوں کے مقامات: 1

گجرات ٹائٹنس (GT)

برقرار کھلاڑی: شبھمن گل، سائی سدرشن، راہل تیوتیا، کمار کشاگرا، انوج راوت، جوس بٹلر، ٹام بینٹن، گلین فلپس، واشنگٹن سندر، آر سائی کشور، منو سوتھار، راشد خان، جینت یادو، جیسن ہولڈر، کگیسو رباڈا، محمد سراج، پرسدھ کرشنا، گرنور برار، اشوک شرما، ارشد خان، نشانت سندھو اور ہرشل پٹیل (ٹریڈ کھلاڑی)۔

ریلیز کیے گئے کھلاڑی: ایشانت شرما، لیوک ووڈ، کلوَنت کھیجرولیا، شاہ رخ خان، کونر ایسٹرہوئیزن اور پرتھوی راج یارا۔

سب سے کم رقم

باقی رقم: 8.75 کروڑ روپے | خالی مقامات: 3 | غیر ملکی کھلاڑیوں کے مقامات: 2

10۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرز (KKR)

ریٹین کھلاڑی: کیمرون گرین، سنیل نارائن، رنکو سنگھ، ورون چکرورتی، ہرشیت رانا، فن ایلن، منیش پانڈے، روومن پاول، انگکرش رگھوونشی، رمن دیپ سنگھ، ٹم سائفرٹ، سارتھک رنجن، انوکول رائے، ویبھو اروڑہ، سوربھ دوبے، کارتک تیاگی اور پرشانت سولنکی۔

ریلیز کھلاڑی: اجنکیا رہانے، آکاش دیپ، بلیسنگ موزاربانی، دکش کامرا، لوونیت سسودیا، متھیشا پتھیرانا، مستفیض الرحمان، نودیپ سینی، رچن رویندر، راہل ترپاٹھی، تیجسوی سنگھ اور عمران ملک۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande