کلدیپ جیسے باصلاحیت کھلاڑی کو ٹیم سے جانے دینا آسان نہیں تھا: سوربھ گانگولی
نئی دہلی، 18 نومبر (ہ س)۔ دہلی کیپٹلز کے ہیڈ کوچ سوربھ گانگولی نے کہا ہے کہ کلدیپ جیسے باصلاحیت کھلاڑی کو ٹیم سے جانے دینا آسان فیصلہ نہیں تھا۔ ٹیم کے توازن اور بلے بازی کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے فرنچائز کو یہ فیصلہ کرنا پڑا۔ انڈین پریمیئر لی
کلدیپ جیسے باصلاحیت کھلاڑی کو ٹیم سے جانے دینا آسان نہیں تھا: سوربھ گانگولی


نئی دہلی، 18 نومبر (ہ س)۔

دہلی کیپٹلز کے ہیڈ کوچ سوربھ گانگولی نے کہا ہے کہ کلدیپ جیسے باصلاحیت کھلاڑی کو ٹیم سے جانے دینا آسان فیصلہ نہیں تھا۔ ٹیم کے توازن اور بلے بازی کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے فرنچائز کو یہ فیصلہ کرنا پڑا۔

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2027 کے منی آکشن سے قبل تمام 10 فرنچائزز نے اپنے برقرار رکھے گئے اور ریلیز کیے گئے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ دہلی کیپٹلز (ڈی سی) نے اپنے کئی بڑے کھلاڑیوں کو ٹیم سے ریلیز کر دیا ہے۔ ٹیم نے اسٹار اسپنر کلدیپ یادو کو لکھنو¿ سپر جائنٹس کے ساتھ ٹریڈ کیا ہے۔ ان کے بدلے ٹیم نے وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت کو اپنے ساتھ شامل کیا ہے۔

جیو اسٹار کے ’ٹاٹا آئی پی ایل 2027 ریٹینشن اسپیشل‘ پروگرام میں گانگولی نے کہا کہ کلدیپ کو ٹریڈ کرنا ایک مشکل فیصلہ تھا۔ وہ ایک غیر معمولی کرکٹر ہیں اور طویل عرصے سے دہلی کیپٹلز کے ساتھ وابستہ رہے ہیں۔ آئی پی ایل میں 10 ٹیمیں ہیں اور ٹیم کا توازن برقرار رکھنا سب سے زیادہ ضروری ہوتا ہے۔ ہمیں ایک بلے باز کی ضرورت تھی۔ ہمیں رشبھ پنت کی شکل میں ایک ہندوستانی بلے باز ملا ہے، جنہوں نے دہلی کے لیے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ میں انہیں انتہائی اعلیٰ درجے کا کھلاڑی مانتا ہوں۔

گانگولی نے کہا کہ کھلاڑیوں کو ریلیز کرنے اور برقرار رکھنے کے پیچھے کی مکمل حکمت عملی بتانا مشکل ہے۔ یہ اس بات پر منحصر ہوتا ہے کہ کھلاڑی کی کارکردگی کیسی رہی ہے، فرنچائز کو کس کھلاڑی پر کتنا بھروسہ ہے اور کون سا کھلاڑی آئی پی ایل میں ٹیم کو میچ جتوانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ نیلامی میں دستیاب کھلاڑیوں کو بھی مدنظر رکھا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک مختصر نیلامی ہے، اس لیے فرنچائزز گزشتہ دو سال کی کارکردگی اور اگلے تین سال کی ضروریات کو ذہن میں رکھتی ہیں۔ اس کے لیے کوئی طے شدہ اصول نہیں ہے کہ کون سا فیصلہ درست ہے اور کون سا غلط۔ یہ مکمل طور پر اعتماد اور بھروسے پر منحصر ہوتا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande