
ہوبارٹ (آسٹریلیا)، 18 نومبر (ہ س)۔
انگلینڈ نے بدھ کے روز ہوبارٹ کے بیلیریو اوول میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں آسٹریلیا کو 97 رنوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 2-1 سے اپنے نام کر لی۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے انگلینڈ نے بین ڈکٹ کی سنچری اور ول جیکس کی نصف سنچری کی بدولت 48.3 اوور میں 328 رنز بنائے۔ جواب میں آسٹریلیائی ٹیم 46.5 اوور میں 231 رنوں پر سمٹ گئی۔
ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے اتری انگلینڈ کی شروعات اچھی رہی۔ بین ڈکیٹ اور ٹام بینٹن نے پہلی وکٹ کے لیے 74 رنز کی شراکت داری کی۔ بینٹن نے 35 گیندوں پر 44 رنز بنائے۔ اس کے بعد جو روٹ 12 رنز بنا کر آو¿ٹ ہو گئے۔ کپتان ہیری بروک بھی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 17 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ جارڈن کاکس نے 12 رنوں کا تعاون دیا۔
انگلینڈ نے تیز گیند باز جوفرا آرچر کو چھٹے نمبر پر بلے بازی کے لیے بھیجا، لیکن یہ تجربہ کامیاب نہیں رہا اور وہ صرف 7 رنز بنا سکے۔
دوسری جانب بین ڈکیٹ نے ایک سرے کو سنبھالے رکھا اور اپنی سنچری مکمل کی۔ انہوں نے 115 گیندوں پر 133 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں 15 چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔ وہ 39ویں اوور میں آو¿ٹ ہوئے۔
اس کے بعد ول جیکس نے انگلینڈ کو 300 رنز کے پار پہنچایا۔ انہوں نے 48 گیندوں پر چار چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 59 رنز بنائے۔ سیم کرن نے 19، گس ایٹکنسن نے 10 اور لیام ڈاسن نے تین رنز بنائے۔
آسٹریلیا کی جانب سے جیک ایڈورڈز سب سے کامیاب گیند باز رہے۔ انہوں نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ میٹ رینشا کو تین وکٹیں ملیں، جبکہ کوپر کونولی، ٹریوس ہیڈ اور زیویئر بارٹلیٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
329 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری آسٹریلیائی ٹیم کی شروعات انتہائی خراب رہی۔ ٹیم نے محض 34 رنز کے مجموعی اسکور پر اپنے تین وکٹیں گنوا دیں۔ ٹریوس ہیڈ 4 رنز، کپتان مچل مارش ایک رن اور جوش انگلش 14 رنز بنا کر آو¿ٹ ہو گئے۔
اس کے بعد میٹ رینشا اور ایلکس کیری نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ رینشا نے 55 رنز بنائے، جبکہ کیری کے بلے سے 37 رنز نکلے۔ کوپر کونولی نے 29 اور جیک ایڈورڈز نے 31 رن بنائے۔ زیویئر بارٹلیٹ نے 16 اور اسپینسر جانسن نے 15 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی پوری ٹیم 46.5 اوور میں 231 رنز پر آل آو¿ٹ ہو گئی۔
انگلینڈ کی جانب سے سونی بیکر نے چار وکٹیں حاصل کیں، جبکہ لیام ڈاسن نے تین بلے بازوں کو پویلین بھیجا۔ گس ایٹکنسن اور کپتان ہیری بروک کو ایک ایک وکٹ ملی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستھان سماچار / عطاءاللہ