
نئی دہلی، 17 نومبر (ہ س)۔ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2027 سے قبل کھلاڑیوں کی ادل بدل کے تحت تیز گیند باز محمد شمی اور بائیں ہاتھ کے اسپنر ایم۔ سدھارتھ راجستھان رائلز میں شامل ہو گئے ہیں۔ دونوں کھلاڑی لکھنؤ سپر جائنٹس سے راجستھان رائلز میں آئے ہیں۔ وہیں انگلینڈ کے آل راؤنڈر سیم کرن راجستھان رائلز سے لکھنؤ سپر جائنٹس میں منتقل ہو گئے ہیں۔
آئی پی ایل کی جانب سے منگل کو بتایا گیا کہ لکھنؤ سپر جائنٹس نے محمد شمی کو 10 کروڑ روپے میں اپنی ٹیم میں شامل کیا تھا، لیکن اب انہیں 8 کروڑ روپے کی نظرثانی شدہ فیس پر راجستھان رائلز کے حوالے کر دیا ہے۔ تجربہ کار تیز گیند باز شمی راجستھان کی گیند بازی کو مضبوطی فراہم کریں گے۔ انہوں نے اب تک آئی پی ایل کے 132 میچوں میں 145 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
بائیں ہاتھ کے اسپنر ایم۔ سدھارتھ بھی اپنی موجودہ فیس 75 لاکھ روپے پر لکھنؤ سے راجستھان رائلز میں شامل ہوئے ہیں۔ وہ اپنی درست گیند بازی اور بہترین کنٹرول کے لیے جانے جاتے ہیں۔
دوسری جانب آل راؤنڈر سیم کرن اپنی موجودہ فیس 2.4 کروڑ روپے پر راجستھان رائلز سے لکھنؤ سپر جائنٹس میں منتقل ہو گئے ہیں۔ کرن نے اپنے آئی پی ایل کیریئر میں اب تک 59 وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ 997 رنز بھی بنائے ہیں۔ وہ اپنی منفرد گیند بازی اور دباؤ کی صورتحال میں بہتر کارکردگی دکھانے کی صلاحیت کے لیے مشہور ہیں۔
ان کی آمد سے لکھنؤ کی ٹیم کو آل راؤنڈر کے طور پر مزید مضبوطی ملے گی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستھان سماچار / عبدالواحد