
نئی دہلی، 17 نومبر (ہ س)۔ مرکزی وزیر خزانہ اور کارپوریٹ امور نرملا سیتارمن نے منگل کو نئی دہلی میں مرکزی بجٹ 2027-28 کے سلسلے میں مینوفیکچرنگ شعبے کے ماہرین اور صنعتی نمائندوں کے ساتھ تیسری جبکہ ایم ایس ایم ای شعبے اور اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کے متعلقہ فریقوں کے ساتھ چوتھی بجٹ سے قبل مشاورتی میٹنگ کی۔ وزارت کے مطابق، اس میٹنگ میں محکمہ اقتصادی امور (ڈی ای اے)، محکمہ فروغ صنعت و داخلی تجارت (ڈی پی آئی آئی ٹی) اور وزارت برائے خرد، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں (ایم ایس ایم ای) کے سکریٹریوں کے ساتھ حکومت ہند کے چیف اقتصادی مشیر بھی شریک ہوئے۔
مرکزی بجٹ 28-2027 کی تیاریوں کے تحت وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے اس سے قبل مینوفیکچرنگ شعبے کے ماہرین اور صنعتی نمائندوں کے ساتھ تیسری بجٹ سے قبل مشاورتی میٹنگ کی صدارت بھی کی۔ اس سالانہ میٹنگ کا مقصد معیشت کے مختلف شعبوں سے تجاویز حاصل کرنا ہے، تاکہ حکومت کو مرکزی بجٹ 28-2027 کی ترجیحات اور تجاویز تیار کرنے میں مدد مل سکے۔
وزارت خزانہ کے مطابق، اس میٹنگ میں محکمہ اقتصادی امور، محکمہ فروغ صنعت و داخلی تجارت (ڈی پی آئی آئی ٹی)، وزارت کان کنی اور وزارت کارپوریٹ امور کے سکریٹریوں نے شرکت کی۔ اس سے قبل پیر کو سیتارمن نے بجٹ سے قبل مشاورت کے پہلے اور دوسرے دور کی میٹنگوں کی صدارت کی تھی۔ ان میں محکمہ اقتصادی امور (ڈی ای اے) کے سکریٹری، چیف اقتصادی مشیر اور محکمے کے دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔
مرکزی بجٹ 28-2027 یکم فروری 2027 کو پیش کیے جانے کی توقع ہے۔ اقتصادی سروے 29 جنوری یا 31 جنوری 2027 کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستھان سماچار / عبدالواحد