گھریلو شیئر بازار میں پھر آئی رونق، سینسیکس میں 512 پوائنٹس کا اچھال، برینٹ خام تیل کی قیمت میں گراوٹ
نئی دہلی، 16 نومبر (ہ س):۔ ہفتے کے پہلے کاروباری دن پیر کو شیئر بازار سبز نشان پر بند ہوا۔ مالیاتی، ایف ایم سی جی اور خام تیل و گیس کمپنیوں کے شیئرز میں خریداری، غیر ملکی سرمایہ کاروں کی مسلسل سرمایہ کاری اور خام تیل کی قیمتوں میں نرمی کے درمیان با
گھریلو شیئر بازار میں پھر آئی رونق، سینسیکس میں 512 پوائنٹس کا اچھال، برینٹ خام تیل کی قیمت میں گراوٹ


نئی دہلی، 16 نومبر (ہ س):۔ ہفتے کے پہلے کاروباری دن پیر کو شیئر بازار سبز نشان پر بند ہوا۔ مالیاتی، ایف ایم سی جی اور خام تیل و گیس کمپنیوں کے شیئرز میں خریداری، غیر ملکی سرمایہ کاروں کی مسلسل سرمایہ کاری اور خام تیل کی قیمتوں میں نرمی کے درمیان بازار میں تیزی دیکھی گئی۔ سینسیکس 512 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ بند ہوا، جبکہ این ایس ای نفٹی بھی بڑھت کے ساتھ 25,300 پوائنٹس کے قریب پہنچ گیا۔

کاروبار کے اختتام پر بمبئی اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا 30 شیئرز پر مشتمل اہم انڈیکس سینسیکس 512.34 پوائنٹس یعنی 0.63 فیصد کے اضافے کے ساتھ 82,104.79 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروبار کے دوران ایک وقت سینسیکس 719.20 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 82,311.65 پوائنٹس تک پہنچ گیا تھا۔

اسی طرح نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا 50 شیئرز پر مشتمل نفٹی 146.80 پوائنٹس یعنی 0.58 فیصد بڑھ کر 25,291.10 پوائنٹس پر بند ہوا۔

سینسیکس میں شامل اہم کمپنیوں میں آئی ٹی سی، بھارتی ایئرٹیل، ایٹرنل، پاور گرڈ، ایچ ڈی ایف سی بینک اور الٹرا ٹیک سیمنٹ کے شیئرز میں نمایاں تیزی رہی۔ دوسری جانب ٹاٹا اسٹیل، ماروتی، انڈیگو اور بجاج فن سرو کے شیئرز میں گراوٹ درج کی گئی۔

ادھر عالمی بازار میں خام تیل برینٹ کروڈ کی قیمت 0.34 فیصد گر کر آج 95.51 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔ ایشیا کے دیگر بازاروں میں جنوبی کوریا کا کوسپی، جاپان کا نکی 225 اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ بھی گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے، جبکہ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ اضافے میں رہا۔ وہیں یورپی بازار دوپہر کے کاروباری سیشن میں ملے جلے رجحان کے ساتھ کاروبار کررہے تھے۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستھان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande