
ابھیشیک ڈالہور سب سے مہنگے کھلاڑی، سروج پرمانک سب سے مہنگے نئے کھلاڑی رہے
ممبئی، 16 نومبر (ہ س):۔ انڈین اسٹریٹ پریمیئر لیگ (آئی ایس پی ایل) کے چوتھے سیزن کے لیے کھلاڑیوں کی نیلامی میں آٹھوں فرنچائز نے اپنی ٹیمیں مکمل کر لی ہیں۔ ٹینس بال سے کھیلے جانے والے اس ٹی 10 کرکٹ ٹورنامنٹ کی نیلامی میں مجموعی طور پر 144 کھلاڑیوں پر بولی لگائی گئی اور تمام ٹیموں کی مشترکہ مالیت 10.40 کروڑ روپے سے زیادہ رہی۔
احمد آباد لائنز نے آل راو¿نڈر سروج پرمانک کو 28.55 لاکھ روپے میں خرید کر نیلامی کا سب سے مہنگا نیا کھلاڑی بنایا۔ وہیں ماجھی ممبئی کے ری ٹین کئےگئے آل راو¿نڈر ابھیشیک ڈالہور 34.65 لاکھ روپے کی قیمت کے ساتھ تمام کھلاڑیوں میں سرفہرست رہے۔
ماجھی ممبئی نے رائٹ ٹو میچ (آر ٹی ایم) کا استعمال کرتے ہوئے گزشتہ سیزن کے کپتان وجے پاولے کو 23.40 لاکھ روپے میں دوبارہ ٹیم میں شامل کیا۔
فالکن رائزرز حیدرآباد نے گیند باز انوراگ سرشر کو 22 لاکھ روپے میں خریدا، جبکہ آل راو¿نڈر پروین کمار کو آر ٹی ایم کے ذریعے 21.50 لاکھ روپے میں دوبارہ ٹیم میں شامل کیا۔
احمد آباد لائنز نے اپنی بلے بازی کو مضبوط بنانے کے لیے فردین قاضی کو 20.50 لاکھ اور سنجے قنوجیا کو 20.25 لاکھ روپے میں خریدا۔ چنئی سنگمز نے آر ٹی ایم کا استعمال کرتے ہوئے کیتن مہاترے کو 20.05 لاکھ روپے میں دوبارہ ٹیم میں شامل کیا۔
نیلامی کے دوران آئی ایس پی ایل کی کور کمیٹی کے اراکین کے ساتھ کابینہ وزیر آشیش شیلار، سچن تندولکر اور سورج سامت بھی موجود تھے۔ اس موقع پر چیف سلیکٹر جتن پرانجپے اور پروین آمرے کے علاوہ ٹائیگرز آف کولکاتا فرنچائز کے شریک مالک سیف علی خان اور کرینہ کپور خان بھی موجود تھیں۔
ڈیٹا پر مبنی انتخاب کا عمل
آئی ایس پی ایل نے کھلاڑیوں کے انتخاب کے طریقہ کار میں تبدیلی کرتے ہوئے سیمولیشن میچوں کو ختم کر دیا ہے اور مکمل طور پر ڈیٹا پر مبنی اور ٹیکنالوجی سے چلنے والا نظام اپنایا ہے۔
ملک بھر میں منعقد ہونے والے مقامی ٹورنامنٹ اب کھلاڑیوں کے انتخاب کا بنیادی ذریعہ ہیں۔ ان مقابلوں میں پوائنٹس حاصل کرنے کی بنیاد پر سرفہرست 500 کھلاڑیوں کو نیلامی کے پول میں جگہ دی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ معاہدہ شدہ 50 بہترین کھلاڑیوں کو بھی اس پول میں شامل کیا جاتا ہے۔
نیلامی کے پانچ سب سے مہنگے کھلاڑی
ابھیشیک ڈالہور (ماجھی ممبئی) — 34.65 لاکھ روپے،سیف علی (ٹائیگرز آف کولکاتا) — 30.75 لاکھ روپے،سروج پرمانک (احمد آباد لائنز) — 28.55 لاکھ روپے،جگن ناتھ سرکار (چنئی سنگمز) — 26.03 لاکھ روپے،وجے پاولے (ماجھی ممبئی) — 23.40 لاکھ روپے میں شامل رہے ۔
تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں کی مکمل فہرست
ٹائیگرز آف کولکاتا
سیف علی (ری ٹین، 30.75 لاکھ روپے)، نظام علی (16.50 لاکھ)، رجت مونڈھے (15.05 لاکھ)، عریش خان (15 لاکھ)، کرشنا گوالی (14.75 لاکھ)، درشن بانڈیکر (7.55 لاکھ)، وشوجیت ٹھاکر (6 لاکھ)، پون کینے (5.75 لاکھ)، وویک شیلار (5.75 لاکھ)، امت پانڈے (5 لاکھ)، پرویش دھر (4 لاکھ)، لوکیش مینا (4 لاکھ)، شوم کمار (3.80 لاکھ)، وشال راٹھور(3.20 لاکھ)، امے لاڈ (3 لاکھ)، سنیل کمار (3 لاکھ)، لیلادھرن آر ایس (3 لاکھ) اور گنیش شلکیاتر (3 لاکھ)۔
2۔ چنئی سنگمز
جگن ناتھ سرکار (ری ٹین، 26.03 لاکھ روپے)، کیتن مہاترے (20.05 لاکھ)، امیت نائک (16.65 لاکھ)، انکور سنگھ (15.75 لاکھ)، سرفراز خان (15 لاکھ)، آشیش کمار پال (11.50 لاکھ)، اعجاز احمد (8 لاکھ)، بھوشن گولے (6 لاکھ)، وینکٹ چل پتی منیمارن (3.60 لاکھ)، راجیش سورٹے (3 لاکھ)، سقلین اختر (3 لاکھ)، ہرشیت کیڈیا (3 لاکھ)، سنیل کمار (3 لاکھ)، دپیش سالوی (3 لاکھ)، یشونت ساہو (3 لاکھ)، وویک موہنن (3 لاکھ)، آکاش سنگھ (3 لاکھ) اور اتکرش پاٹھک (3 لاکھ)۔
3۔ ماجھی ممبئی
ابھیشیک ڈالہور (ری ٹین، 34.65 لاکھ روپے)، وجے پاولے (23.40 لاکھ)، محمد ندیم (15.50 لاکھ)، رارنگ سنگھ (15.25 لاکھ)، امن یادو (15.05 لاکھ)، بنٹی پٹیل (5.75 لاکھ)، اعجاز بیپاری (4.80 لاکھ)، تھامس ڈیاس (4.40 لاکھ)، کنن ناگاسامی (3.40 لاکھ)، راجو مکھیا (3 لاکھ)، روہت رائے (3 لاکھ)، آیوش چھیتری (3 لاکھ)، محمد ریاض (3 لاکھ)، ارجن بھوسلے (3 لاکھ)، آیوش کاسیر (3 لاکھ)، شعیب علی (3 لاکھ)، اکشے چورسیا (3 لاکھ) اور دپیش مالی (3 لاکھ)۔
4۔ فالکن رائزرز حیدرآباد
وکی بھوئیر (ری ٹین، 15.60 لاکھ روپے)، انوراگ سرشر (22 لاکھ)، پروین کمار (21.50 لاکھ)، شریس کدم (17.25 لاکھ)، پرشانت گھرت (13.50 لاکھ)، عبدالرمیز(10.50 لاکھ)، سنسکار دھیانی (8.50 لاکھ)، پرتھمیش راٹھوڑ (7.50 لاکھ)، نتن ماٹونگے (3.40 لاکھ)، وکی پجاری (3.20 لاکھ)، سمبھاجی پاٹل (3.20 لاکھ)، ویرین نیینیت (3 لاکھ)، اودھوت پاٹل (3 لاکھ)، شیو راج جگتاپ (3 لاکھ)، راج پاسوان (3 لاکھ)، راکیش کہار (3 لاکھ)، وینکٹیشن (3 لاکھ) اور نیوم خان سسودیا (3 لاکھ)۔
5۔ احمد آباد لائنز
سکندر بھائی بھٹی (ری ٹین، 21.45 لاکھ روپے)، سروج پرمانک (28.55 لاکھ)، فردین قاضی (20.50 لاکھ)، سنجے قنوجیا (20.25 لاکھ)، پدمیش مہاترے (9 لاکھ)، پردیپ پاٹل (7 لاکھ)، پرسنّا پاٹل (5 لاکھ)، فردوس عالم (4 لاکھ)، ببلا یادو (3.20 لاکھ)، عرفان پٹیل (3 لاکھ)، منوج کمار ایم (3 لاکھ)، کرن مورے (3 لاکھ)، ساحل لونگلے (3 لاکھ)، محمد حسین قدی والا (3 لاکھ)، اعجاز احمد کھوکھر (3 لاکھ)، ماجد یوسف شیخ (3 لاکھ)، عاشق علی بی ایس (3 لاکھ) اور وکاس گوتم (3 لاکھ)۔
6۔ دہلی سپر ہیروز
بھویش پوار (16.50 لاکھ روپے)، آدرش پراشر (7.50 لاکھ)، پرجیوت امبھیرے (5.50 لاکھ)، بشارت وانی (4.40 لاکھ)، آر تھویت کمار (3.20 لاکھ)، آکاش چنڈریا (3.20 لاکھ)، دھیرج بھوئیر (3 لاکھ)، اروند کمار (3 لاکھ)، روہت کمار (3 لاکھ)، روہت کمار (3 لاکھ)، آفتاب عالم (3 لاکھ)، انکت سنگھ تومر (3 لاکھ)، امول نیلوگڑے (3 لاکھ)، صدام حسین (3 لاکھ)، لوکیش (3 لاکھ)، محمد رضی (3 لاکھ)، ہرش اڈسول (3 لاکھ) اور جگت شرما (3 لاکھ)۔
7۔ سری نگر کے ویر
پرتھمیش ٹھاکرے (17.85 لاکھ روپے)، راجندر سنگھ (17.50 لاکھ)، کرشنا پوار (17.25 لاکھ)، لوِش کوشل (17 لاکھ)، مہیش نانگوڑے (14.50 لاکھ)، انکت یادو (7.50 لاکھ)، وجے کمار (6.75 لاکھ)، منصور کے ایل (6 لاکھ)، ناگیش واڈیکر (5.40 لاکھ)، اومکار کینی (5 لاکھ)، سوبرونیل رائے (4.20 لاکھ)، سنی گپتا (3.40 لاکھ)، دھننجے ارون بھنتاڈے (3.20 لاکھ)، جے کشن راگھو (3 لاکھ)، پرگدیشورن (3 لاکھ)، فرمان خان (3 لاکھ)، مناد منجریکر (3 لاکھ) اور امن یادو (3 لاکھ)۔
8۔ بنگلورو اسٹرائیکرز
یوگیش پینکر (13.50 لاکھ روپے)، سمت ڈھیکالے (10.70 لاکھ)، گوریش ناگ ویکر (6.25 لاکھ)، فیروز نظام الدین شیخ (6 لاکھ)، زید خان (5.25 لاکھ)، جگنیش پٹیل (5 لاکھ)، میور واگھمارے (5 لاکھ)، دیبیندو پال (3.80 لاکھ)، پریاس کولی (3.40 لاکھ)، کارتک متھوسامی (3 لاکھ)، رشبھ شیٹی (3 لاکھ)، ابھے سنگھ چندیل (3 لاکھ)، مکیش کمار ناگیش (3 لاکھ)، ونائک بھوئیر (3 لاکھ)، ہرش بھوئیر (3 لاکھ)، چیتنیہ پاٹل (3 لاکھ)، یش بھاردواج (3 لاکھ) اور گورو یادو (3 لاکھ)۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستھان سماچار / عطاءاللہ