یکم فروری کو پیش ہوگا مرکزی بجٹ، نرملا سیتارمن نے بجٹ سے قبل مشاورتی اجلاسوں کا آغاز کیا
نئی دہلی، 16 نومبر (ہ س)۔ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے پیر کو مرکزی بجٹ 28-2027 کی تیاریوں کا آغاز کردیا۔ اس سلسلے میں ’بجٹ سے قبل مشاورتی اجلاس‘ کا دور شروع ہوگیا ہے۔ انہوں نے نئی دہلی میں ملک کے ممتاز ماہرین اقتصادیات، محکمہ اقتصادی امور (ڈی
Preparations-Union-Budget-2027-28-Sitharaman-chair


نئی دہلی، 16 نومبر (ہ س)۔ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے پیر کو مرکزی بجٹ 28-2027 کی تیاریوں کا آغاز کردیا۔ اس سلسلے میں ’بجٹ سے قبل مشاورتی اجلاس‘ کا دور شروع ہوگیا ہے۔ انہوں نے نئی دہلی میں ملک کے ممتاز ماہرین اقتصادیات، محکمہ اقتصادی امور (ڈی ای اے) کے سکریٹری، چیف اقتصادی مشیر اور محکمے کے سینئر افسران کے ساتھ دو الگ الگ اجلاس منعقد کیے۔

وزارت خزانہ کے مطابق، سیتارمن نے مرکزی بجٹ 28-2027 کے سلسلے میں ممتاز ماہرین اقتصادیات کے ساتھ پہلے بجٹ سے قبل مشاورتی اجلاس کی صدارت کی۔ اس میں محکمہ اقتصادی امور کے سکریٹری، حکومت ہند کے چیف اقتصادی مشیر اور محکمے کے سینئر افسران بھی شریک ہوئے۔ اجلاس کا مقصد آئندہ مالی سال کا بجٹ تیار کرنے سے پہلے معیشت کے مختلف شعبوں سے تجاویز اور آراءحاصل کرنا ہے۔

دوسرے مشاورتی اجلاس میں محکمہ اقتصادی امور اور محکمہ ماہی پروری کے سکریٹریوں کے علاوہ وزارت زراعت کے سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔مرکزی بجٹ یکم فروری 2027 کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ ملک کی اقتصادی صورت حال اور مستقبل کے امکانات کا جائزہ پیش کرنے والا اقتصادی سروے 29 یا 31 جنوری 2027 کو پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے کی توقع ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande