بی ایف آئی نے میٹس ریکارڈ نیلسن کو اسپورٹس سائنس کا سربراہ مقرر کیا، لاس اینجلس اولمپکس تک سنبھالیں گے ذمہ داری
نئی دہلی، 15 نومبر (ہ س)۔ بھارتی باکسنگ فیڈریشن (بی ایف آئی) نے اتوار کو میٹس ریکارڈ نیلسن کو اسپورٹس سائنس کا سربراہ مقرر کیا ہے۔ وہ لاس اینجلس اولمپکس 2028 تک بھارتی باکسرز کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور ان کی کارکردگی بہتر بنانے میں مدد کریں گے۔ سوی
بی ایف آئی نے میٹس ریکارڈ نیلسن کو اسپورٹس سائنس کا سربراہ مقرر کیا، لاس اینجلس اولمپکس تک سنبھالیں گے ذمہ داری


نئی دہلی، 15 نومبر (ہ س)۔ بھارتی باکسنگ فیڈریشن (بی ایف آئی) نے اتوار کو میٹس ریکارڈ نیلسن کو اسپورٹس سائنس کا سربراہ مقرر کیا ہے۔ وہ لاس اینجلس اولمپکس 2028 تک بھارتی باکسرز کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور ان کی کارکردگی بہتر بنانے میں مدد کریں گے۔ سویڈش اولمپک ٹیم کے ساتھ کام کر چکے نیلسن کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کے ساتھ مل کر سائنسی تربیتی طریقوں کو مضبوط بنانے، کارکردگی کی نگرانی اور کھلاڑیوں کی ترقی کے لیے کام کریں گے۔ ان کی مدتِ کار لاس اینجلس اولمپکس 2028 تک رہے گی۔ بی ایف آئی کے صدر اجے سنگھ نے ایک سرکاری بیان میں کہا کہ یہ تقرری فیڈریشن کے اسپورٹس سائنس نظام کو مضبوط بنانے اور کھلاڑیوں کی تیاری میں منظم اور شواہد پر مبنی طریقہ کار شامل کرنے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ میدان میں کھلاڑیوں کے ساتھ کام کرنے اور مسلسل دور دراز سے تعاون کے ذریعے کارکردگی کا باقاعدگی سے جائزہ لینے، سائنسی تربیتی اقدامات اور ہر کھلاڑی کے لیے انفرادی ترقیاتی منصوبہ تیار کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

سابق ویٹ لفٹر نیلسن سال 2019 میں بھی بھارتی باکسرز کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔ انہیں جسمانی مضبوطی اور فٹنس ٹریننگ کے شعبے میں 30 سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ بی ایف آئی کے ساتھ موجودہ کام کے انتظام کے تحت نیلسن ہر سال کئی مرحلوں میں مجموعی طور پر 75 دن ٹیم کے ساتھ براہ راست کام کریں گے۔ سال کے باقی عرصے میں وہ فیڈریشن کی اسپورٹس سائنس ٹیم کو دور دراز سے تعاون فراہم کریں گے۔

نیلسن نے کہا کہ بھارتی باکسنگ پروگرام سے وابستہ ہو کر وہ بے حد خوش ہیں اور اس باصلاحیت ٹیم کے ساتھ اپنا تعاون دینے کے لیے پرجوش ہیں۔ کھلاڑیوں، کوچز اور معاون اسٹاف کو دیکھنے کے بعد انہیں محسوس ہوتا ہے کہ ٹیم کے پاس آگے بڑھنے کے لیے ایک مضبوط بنیاد موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی بنیادی توجہ کوچنگ ٹیم کے ساتھ مل کر جسمانی تیاری، تربیت کے بوجھ کا انتظام اور کھلاڑیوں کے آرام و صحت یابی کے لیے مشترکہ حکمت عملی تیار کرنے پر رہے گی۔ وہ اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ کھلاڑی کی تیاری کا ہر پہلو اس کی کارکردگی بہتر بنانے میں معاون ثابت ہو۔ ان کا مقصد بھارتی باکسرز کو فٹ رکھنا، مسلسل اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے قابل بنانا اور بین الاقوامی سطح پر اگلا مقام حاصل کرنے میں مدد کرنا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستھان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande