
۔پانچ روزہ کیمپ میں تکنیک، کھیل کی حکمت عملی اور جسمانی صلاحیت پر توجہ دی گئی
لیہ، 14 نومبر (ہ س)۔ رائل اینفیلڈ نے لیہ کے ناوانگ دورجے اسٹوبدان (این ڈی ایس) اسٹیڈیم میں 9 سے 13 نومبر تک منعقدہ اپنے پہلے خصوصی گول کیپر تربیتی پروگرام کو مکمل کر لیا ہے۔ پانچ روزہ اس کیمپ کے ساتھ ’آئس ہاکی اِن دی ہمالیاز‘ کے چوتھے سیزن کا آغاز بھی ہوا۔ کھیل کی طویل مدتی ترقی کے منصوبے کے تحت منعقد کیے گئے اس پروگرام میں لداخ اور اسپیتی کے 25 گول کیپرز کو خصوصی تربیت دی گئی۔
منتظمین کی جانب سے ہفتہ کو جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق، کیمپ کی قیادت انٹرنیشنل آئس ہاکی فیڈریشن (آئی آئی ایچ ایف) سے سند یافتہ برطانوی گول کیپنگ ماہر میٹ ڈارلو نے کی۔ انہیں کوچنگ کا تقریباً تین دہائیوں کا تجربہ ہے۔ اس پروگرام کا مقصد آئس ہاکی میں گول کیپر کے اہم کردار کے لیے کھلاڑیوں کو ماہرین کی نگرانی میں خصوصی تربیت فراہم کرنا تھا۔
تربیت کے ہر دن تکنیکی مشقوں اور کھیل کے حقیقی حالات کے مطابق حکمت عملی کی تیاری کے درمیان توازن رکھا گیا۔ صبح کا 90 منٹ کا سیشن بنیادی طور پر تکنیکی مشقوں کے لیے مختص تھا، جس میں جسمانی طور پر زیادہ مشکل مشقیں پہلے کرائی گئیں۔ دوپہر کے مختصر سیشن میں کھلاڑیوں نے ان تکنیکوں کو کھیل کے حقیقی حالات میں استعمال کرنا سیکھا۔ اس کے علاوہ برف سے باہر گول کیپرز کے لیے خصوصی جسمانی مشقیں بھی کرائی گئیں۔ دن کے اختتام پر مشقوں کا جائزہ لینے، انفرادی مشورے دینے اور آلات کی دیکھ بھال پر توجہ دی گئی۔
کلاس روم سیشن میں کھلاڑیوں کو گول کیپنگ سے متعلق اہم تکنیکی پہلوو¿ں کی معلومات دی گئیں۔ ان میں کھڑے ہونے کا درست انداز، زاویہ، جسم کی پوزیشن، گول پوسٹ کے مقابلے میں فاصلہ، ری باو¿نڈ پر قابو پانا اور پوسٹ کے آس پاس اپنی پوزیشن برقرار رکھنا جیسے موضوعات شامل تھے۔ اس کا مقصد خطے کے گول کیپرز اور کوچز کے درمیان تکنیکی امور کی یکساں سمجھ پیدا کرنا تھا، تاکہ کیمپ کے بعد بھی اس سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔
تربیت کے پہلے دن کھلاڑیوں کو کھڑے ہونے کے انداز، پوزیشننگ، بٹر فلائی تکنیک اور بچاو¿ کے بعد دوبارہ درست پوزیشن اختیار کرنے کی مشق کرائی گئی۔ دوسرے دن گول کے سامنے مو¿ثر انداز میں حرکت کرنے اور پوسٹ کے آس پاس کھیل کو سمجھنے پر توجہ دی گئی۔ اس میں نیٹ کی جانب بڑھتے حملے، ریپ اراو¿نڈ شاٹ اور افراتفری کی صورتحال میں گول بچانے کی مشقیں شامل تھیں۔ زیادہ پیچیدہ تکنیکیں اسی وقت سکھائی گئیں جب کھلاڑی بنیادی تکنیکوں میں مہارت حاصل کر چکے تھے۔
تیسرے دن ہاتھوں اور آنکھوں کے درمیان تال میل پیدا کرنے پر زور دیا گیا۔ کھلاڑیوں نے گلوو، بلاکر اور اسٹک کی مدد سے گول بچانے، کھلاڑیوں کی اسکرین کے پیچھے سے آنے والی پک کو دیکھنے، رخ بدل کر آنے والے شاٹ کو سمجھنے اور پہلے بچاو¿ کے بعد دوسرے حملے کے لیے تیار رہنے کی مشق کی۔
چوتھے دن کھیل کے حالات کو سمجھنے اور ان کے مطابق ردعمل دینے کی تربیت دی گئی۔ اس میں نیچے سے اوپر کی جانب ہونے والے حملے، ایک جانب سے دوسری جانب پاس، گول پوسٹ کے پیچھے سے ہونے والے حملے اور تنہا آگے بڑھنے والے کھلاڑی کے شاٹ کا سامنا کرنا شامل تھا۔ ان حالات کو تین اور چار کھلاڑیوں پر مشتمل چھوٹے مقابلوں کے ذریعے آزمایا گیا۔ پورے ہفتے گول کیپرز کو اپنے دفاعی کھلاڑیوں کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھنے اور حریف کھلاڑیوں کی اسکرین، پاس اور گول پوسٹ کے پیچھے سے آنے والے حملہ آوروں کے بارے میں انہیں آگاہ کرنے کی مشق بھی کرائی گئی۔
آخری دن ہر گول کیپر پر انفرادی طور پر توجہ دی گئی۔ کھلاڑیوں کو الگ الگ تربیتی مراکز میں بھیج کر ان کی خامیوں کو دور کرنے کے لیے مشورے دیے گئے۔ اس کے بعد اختتامی مقابلہ منعقد ہوا۔ ہر کھلاڑی نے اپنی ترقی کے لیے ایک انفرادی منصوبہ بھی تیار کیا، جس میں دو تکنیکی اہداف، جسمانی صلاحیت سے متعلق ایک ہدف اور صحت یابی کی ایک عادت شامل تھی۔
برف سے باہر کی جانے والی جسمانی مشقیں بھی پورے ہفتے مرحلہ وار کرائی گئیں۔ ابتدا میں جسمانی لچک، سانس لینے اور تال میل سے متعلق مشقیں ہوئیں۔ اس کے بعد طاقت، توازن، بصری ردعمل، رفتار اور پھرتی پر کام کیا گیا۔ آخری دن مشقوں میں صحت یابی پر زور دیا گیا۔
زیادہ بلندی والے علاقے میں تربیت کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پروگرام کی ترتیب تیار کی گئی تھی۔ پہلے دن کھلاڑیوں کو ماحول سے ہم آہنگ ہونے کا وقت دینے کے لیے مشقوں کا بوجھ محدود رکھا گیا اور تھکاوٹ پر مبنی مشقوں کے بجائے درست تکنیک اور جسمانی سرگرمیوں کے معیار پر توجہ دی گئی۔ کوچز کو ہدایت دی گئی تھی کہ بلندی کے باعث ہونے والی پریشانی کی ابتدائی علامات ظاہر ہوتے ہی کھلاڑی کو برف سے باہر بلا لیا جائے۔
گول کیپر تربیتی کیمپ کے ساتھ چوتھے سیزن کی ترقیاتی سرگرمیوں کا آغاز ہو گیا ہے۔ اس سیزن میں خطے میں آئس ہاکی کی طویل مدتی صلاحیت کو فروغ دینے کے لیے کھلاڑیوں اور کوچز کے تربیتی پروگرام بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ یکم سے 4 دسمبر تک ریفری تربیتی پروگرام منعقد کیا جائے گا۔ اس کی قیادت آئی آئی ایچ ایف سے سند یافتہ ریفری ٹرینر پیٹر گیبی کریں گے۔ انہیں کھلاڑی، ریفری اور ریفری ٹرینر کی حیثیت سے چار دہائیوں سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ وہ مسلسل دوسرے سال اس پروگرام کی قیادت کریں گے۔
انفرادی ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ اب تمام 25 گول کیپر اپنی اپنی ٹیموں میں واپس جائیں گے اور جنوری-فروری 2027 میں ہونے والی رائل اینفیلڈ آئس ہاکی لیگ (آر ای آئی ایچ ایل) اور کازا میں منعقد ہونے والے رائل اینفیلڈ کے تعاون سے ہونے والے اسپیتی کپ کی تیاری کریں گے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستھان سماچار / محمد شہزاد