دنیا بھر میں 14 گھنٹے کی خرابی کے بعد مائیکروسافٹ کے سرور بحال ، اہم ای میلز محفوظ رکھنے کے لیے ٹائم آؤٹ کی مدت میں اضافہ کیا گیا
نئی دہلی، 13 نومبر (ہ س):۔ دنیا بھر میں گزشتہ تقریباً 14 گھنٹوں سے جاری مائیکروسافٹ کی تکنیکی خرابی میں اب بہتری کے ابتدائی آثار نظر آنے لگے ہیں۔ متعدد کوششوں کے بعد بالآخر مائیکروسافٹ کی خدمات بتدریج معمول پر آنے لگی ہیں۔ تازہ بحالی اقدامات کے ن
دنیا بھر میں 14 گھنٹے کی خرابی کے بعد مائیکروسافٹ کے سرور بحال ، اہم ای میلز محفوظ رکھنے کے لیے ٹائم آو¿ٹ کی مدت میں اضافہ کیا گیا


نئی دہلی، 13 نومبر (ہ س):۔

دنیا بھر میں گزشتہ تقریباً 14 گھنٹوں سے جاری مائیکروسافٹ کی تکنیکی خرابی میں اب بہتری کے ابتدائی آثار نظر آنے لگے ہیں۔ متعدد کوششوں کے بعد بالآخر مائیکروسافٹ کی خدمات بتدریج معمول پر آنے لگی ہیں۔ تازہ بحالی اقدامات کے نتیجے میں متاثرہ علاقوں میں کمپنی کے سرورز کے استحکام اور صلاحیت میں مثبت بہتری دیکھی جا رہی ہے۔

کمپنی نے اس بڑے بحران کے دوران صارفین کے اہم پیغامات کو محفوظ رکھنے کے لیے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔ مائیکروسافٹ نے ای میل ٹائم آو¿ٹ کی مدت بڑھا کر اب 48 گھنٹے کردی ہے۔ اس فیصلے کے تحت تکنیکی خرابی کے دوران پھنس جانے والی یا تاخیر سے بھیجی جانے والی ای میلز حذف نہیں ہوں گی، بلکہ کم از کم 48 گھنٹے تک محفوظ رہیں گی۔

مائیکروسافٹ 365 اسٹیٹس کی جانب سے جاری سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خدمات کی بحالی کی کوششیں مسلسل جاری ہیں۔ کمپنی کے مطابق اس مسئلے سے متعلق تفصیلی معلومات ایڈمن سینٹر میں واقعہ نمبر MO1550821 کے تحت دستیاب کرائی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ عام صارفین بھی کمپنی کے سروس اسٹیٹس پیج کے ذریعے تازہ صورتِ حال پر نظر رکھ سکتے ہیں۔

مائیکروسافٹ کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ تکنیکی خرابی سرور ہیلتھ چیک سسٹم میں ناکامی کے باعث پیدا ہوئی۔ سرور کی حالت سے متعلق معلومات پر کارروائی کرنے والے ایک مخصوص حصے میں خرابی آنے سے متاثرہ سرورز نے کام کرنا بند کردیا تھا۔

مسئلہ سامنے آنے کے بعد انجینئروں کی ٹیم نے ابتدائی طور پر کنفیگریشن میں تبدیلیاں کیں اور متاثرہ سرورز کو دوبارہ شروع کیا۔ کمپنی نے ہیلتھ ٹیسٹ کا ایک متبادل طریقہ بھی اپنایا، جس سے کچھ سرورز دوبارہ کام کرنے لگے۔ تاہم، جیسے ہی ان سرورز پر انٹرنیٹ ٹریفک کا دباو¿ بڑھا، انہوں نے ایک بار پھر کام کرنا بند کردیا۔

پہلی کوشش ناکام ہونے کے بعد مائیکروسافٹ نے اپنی حکمت عملی تبدیل کی اور نئے تکنیکی اقدامات پر کام شروع کیا۔ انجینئروں نے نیٹ ورک ٹریفک کو متبادل راستوں پر منتقل کیا اور بنیادی ڈھانچے کے متاثرہ حصوں کو الگ کردیا۔ اس کے ساتھ ہی سرورز پر بوجھ کم کرنے کے لیے مخصوص قسم کی آنے والی ٹریفک کو عارضی طور پر محدود بھی کیا گیا۔

ان نئے اور سخت اقدامات کے نتائج اب سامنے آنے لگے ہیں۔ جن علاقوں میں ٹریفک کو بہتر انداز میں منظم کرنے کے اقدامات نافذ کیے گئے ہیں، وہاں خدمات میں جزوی بہتری درج کی گئی ہے۔ تاہم، کمپنی نے ابھی تک اس مسئلے کے مکمل طور پر ختم ہونے کا سرکاری اعلان نہیں کیا ہے اور بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔

خیال رہے کہ جمعہ کی صبح اچانک پیدا ہونے والی اس تکنیکی خرابی نے دنیا بھر کے کام کاج کو بری طرح متاثر کیا تھا۔ بھارت سے لے کر جاپان، یورپ اور امریکہ تک کروڑوں صارفین مائیکروسافٹ آو¿ٹ لک، ٹیمز اور کوپائلٹ جیسی خدمات استعمال نہیں کر پا رہے تھے۔ جاپان میں صورتِ حال اتنی خراب ہوگئی تھی کہ کئی دفاتر کو مجبوراً کئی دہائی پرانی فیکس مشینوں کا سہارا لینا پڑا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ایک طرف دنیا بھر کے ملازمین ای میل اور آن لائن میٹنگز کی خدمات بند ہونے سے پریشان تھے، وہیں دوسری جانب سوشل میڈیا پر اس حوالے سے دلچسپ ردعمل بھی دیکھنے کو ملے۔ کئی لوگوں نے اسے بغیر مانگے ملی چھٹی قرار دیتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا کہ مائیکروسافٹ نے انجانے میں کام اور زندگی کے درمیان توازن قائم کرنے کا ایک نیا طریقہ تلاش کرلیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande