
ئی دہلی، 12 نومبر (ہ س)۔ دن
بھر اتار چڑھاؤ کا سامنا کرنے کے بعد گھریلو شیئر بازار نے معمولی اضافے کے ساتھ
آج کے کاروبار کا اختتام کیا۔ گلوبل مارکیٹ سے ملنے والے مضبوط اشاروں اور غیر
ملکی ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کی خریداری کے باوجود بازار میں آج بالائی سطح پر
منافع وصولی کا دباؤ بنا۔ تاہم رئیلٹی، سرکاری بینکوں اور فائنانشل سروس سیکٹر کے
شیئروں میں آنے والی تیزی کے دم پر سینسیکس اور نفٹی دونوں اہم انڈیکس سبز نشان
میں برقرار رہنے میں کامیاب رہے۔ پورے دن کے کاروبار کے بعد بامبے اسٹاک ایکسچینج کا
سینسیکس 0.04 فیصد کی معمولی مضبوطی درج کرتے ہوئے بند ہوا، جبکہ نیشنل اسٹاک
ایکسچینج کے نفٹی 50 انڈیکس نے 0.18 فیصد کے اضافے کے ساتھ آج کے کاروبار کا
اختتام کیا۔
بامبے اسٹاک ایکسچینج کا سینسیکس
آج صبح 117.13 پوائنٹس یعنی 0.14 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 81,762.27 پوائنٹس کی سطح
پر کھلا تھا۔ کاروبار کی شروعات ہوتے ہی فروخت کے دباؤ میں یہ انڈیکس 303.25
پوائنٹس یعنی 0.37 فیصد پھسل کر 81,576.15 پوائنٹس کی دن کی نچلی سطح تک آ گیا۔ اس
کے بعد فائنانشل سروس سیکٹر اور بینکنگ سیکٹر کے شیئروں میں خریداری بڑھنے سے
سینسیکس نے شاندار ریکوری کی۔
مسلسل ہو رہی خریداری کی حمایت
سے یہ انڈیکس دن کی نچلی سطح سے 749.46 پوائنٹس بڑھ کر 446.21 پوائنٹس یعنی 0.54
فیصد کی تیزی کے ساتھ 82,325.61 پوائنٹس کی بالائی سطح تک پہنچ گیا۔ البتہ، آخری
سیشن میں ایک بار پھر منافع وصولی کے باعث فروخت شروع ہو گئی، جس کی وجہ سے اس
انڈیکس کی چال میں بھی گراوٹ آ گئی۔ پورے دن کے کاروبار کے بعد سینسیکس دن کی
بالائی سطح سے 414.60 پوائنٹس ٹوٹ کر 31.61 پوائنٹس یعنی 0.04 فیصد کے معمولی
اضافے کے ساتھ 81,911.01 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
سینسیکس ہی کی طرح نیشنل اسٹاک
ایکسچینج کے نفٹی 50 انڈیکس نے بھی آج گراوٹ کے ساتھ شروعات کی۔ یہ انڈیکس آج
41.55 پوائنٹس یعنی 0.16 فیصد گر کر 25,213.50 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ بازار
کھلنے کے فوراً بعد ابتدائی دباؤ کے چلتے یہ انڈیکس 112.10 پوائنٹس یعنی 0.44 فیصد
پھسل کر 25,142.95 پوائنٹس کی نچلی سطح تک آ گیا تھا۔ اس گراوٹ کے کچھ دیر بعد ہی
خریداروں نے نچلی سطح پر خریداری کا زور بنا دیا، جس کے سبب نفٹی کی چال میں تیزی
آ گئی۔
مسلسل ہو رہی خریداری کی وجہ سے
یہ انڈیکس دن کی نچلی سطح سے 241.85 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 129.75 پوائنٹس یعنی
0.51 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ 25,384.80 پوائنٹس کی دن کی بالائی سطح تک جا پہنچا۔
تاہم نفٹی 50 انڈیکس کی یہ مضبوطی زیادہ دیر تک برقرار نہیں رہ سکی۔ اس بلندی پر پہنچنے
کے بعد ایک بار پھر فروخت کا دباؤ بن گیا، جس کے سبب اس کی چال میں گراوٹ آنے لگی۔
پورے دن کے اتار چڑھاؤ کے بعد نفٹی 50 انڈیکس بالائی سطح سے 85.45 پوائنٹس ٹوٹ کر
کل 44.30 پوائنٹس یعنی 0.18 فیصد کی تیزی کے ساتھ 25,299.35 پوائنٹس کی سطح پر بند
ہونے میں کامیاب رہا۔
سیکٹورل فرنٹ پر آج رئیلٹی سیکٹر
کے شیئروں میں سب سے زیادہ چمک نظر آئی، جہاں نفٹی رئیلٹی انڈیکس تقریباً 4 فیصد
کی زبردست تیزی کے ساتھ سب سے آگے رہا۔ اس کے علاوہ سرکاری بینک، میڈیا اور بینکنگ
انڈیکسوں میں بھی اچھی مضبوطی درج کی گئی۔ دوسری طرف، آٹوموبائل، آئی ٹی اور ایف
ایم سی جی سیکٹر کے شیئروں میں منافع وصولی کا دباؤ حاوی رہا، جس کے سبب نفٹی آٹو
انڈیکس سب سے زیادہ گراوٹ کے ساتھ سرخ نشان میں بند ہوا۔ براڈر مارکیٹ میں بھی آج
خریداری کا زور بنا رہا، جہاں نفٹی مڈ کیپ 100 انڈیکس 0.85 فیصد اور اسمال کیپ 100
انڈیکس 1.12 فیصد کے اضافے کے ساتھ بند ہوئے۔
آج شیئر بازار میں آنے والی
مضبوطی کے سبب شیئر بازار کے سرمایہ کاروں کی دولت میں 50 ہزار کروڑ روپے سے بھی
زیادہ کا اضافہ ہو گیا۔ بی ایس ای میں لسٹڈ کمپنیوں کا مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج کے
کاروبار کے بعد بڑھ کر 512.29 لاکھ کروڑ روپے (عارضی) ہو گیا۔ پچھلے کاروباری دن
یعنی بدھ کو ان کا مارکیٹ کیپٹلائزیشن 511.75 لاکھ کروڑ روپے تھا۔ اس طرح سرمایہ
کاروں کو آج کے کاروبار سے تقریباً 54 ہزار کروڑ روپے کا منافع ہو گیا۔
آج دن بھر کے کاروبار کے دوران
بی ایس ای میں 4,687 شیئروں میں سرگرم کاروبار ہوا۔ ان میں 2,529 شیئر اضافے کے
ساتھ بند ہوئے، جبکہ 1,920 شیئروں میں گراوٹ کا رجحان رہا اور 238 شیئر بغیر کسی
اتار چڑھاؤ کے بند ہوئے۔ این ایس ای میں آج 3,305 شیئروں میں سرگرم کاروبار ہوا۔
ان میں سے 1,837 شیئر منافع کما کر سبز نشان میں اور 1,468 شیئر نقصان اٹھا کر سرخ
نشان میں بند ہوئے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 10 شیئر اضافے کے ساتھ
اور 20 شیئر گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے۔ نفٹی میں شامل 50 شیئروں میں سے 20 شیئر سبز
نشان میں اور 30 شیئر سرخ نشان میں بند ہوئے۔
آج دن بھر کے کاروبار کے بعد
نیشنل اسٹاک ایکسچینج پر ایچ ڈی ایف سی لائف انشورنس کے شیئر 4.23 فیصد کی زبردست
تیزی کے ساتھ 597.80 روپے کی قیمت پر بند ہو کر ٹاپ گینر رہے۔ اس کے علاوہ شری رام
فائنانس 3.58 فیصد کی چھلانگ لگا کر 1,003.80 روپے، بجاج فائنانس 3.36 فیصد کے
اضافے کے ساتھ 1,115 روپے، ایس بی آئی لائف انشورنس 2.97 فیصد کی تیزی کے ساتھ
1,819.50 روپے اور اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) 2.38 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ
1,086.50 روپے کی سطح پر آج کے ٹاپ 5 گینرز کی فہرست میں بند ہوئے۔
دوسری طرف، آج کے کاروبار میں
فروخت کے بھاری دباؤ میں پھنسے ٹاپ لوزرز میں آئل اینڈ نیچرل گیس کارپوریشن (او
این جی سی) 4.39 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 224.50 روپے کی قیمت پر بند ہو کر سب سے
آگے رہا۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان یونی لیور 2.39 فیصد ٹوٹ کر 1,974 روپے، نیسلے
انڈیا 2.10 فیصد کی کمزوری دکھاتے ہوئے 1,260.90 روپے، مہندرا اینڈ مہندرا 1.90
فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 3,399 روپے اور پاور گرڈ کارپوریشن 1.63 فیصد کی گراوٹ کے
ساتھ 259.45 روپے کی سطح پر آج کے ٹاپ 5 لوزرز کی فہرست میں شامل ہوئے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستھان سماچار / انظر حسن