نیوزی لینڈ نے بین الاقوامی دوستانہ فٹ بال میچ میں ہندوستان کو 0-5 سے شکست دی
آکلینڈ، 12 نومبر (ہ س)۔ کپتان کرس ووڈ کے ایک گول اور جیسی رینڈل کے دو گول کی بدولت نیوزی لینڈ نے جمعرات کو یہاں کھیلے گئے اپنے پہلے بین الاقوامی دوستانہ فٹ بال مقابلے میں ہندوستان کو 0-5 سے کراری شکست دی۔ میزبان ٹیم نے پورے میچ میں اپنا دبدبہ برقرا
نیوزی لینڈ نے بین الاقوامی دوستانہ فٹ بال میچ میں ہندوستان کو 0-5 سے شکست دی


آکلینڈ، 12 نومبر (ہ س)۔ کپتان کرس ووڈ کے ایک گول اور جیسی رینڈل کے دو گول کی بدولت نیوزی لینڈ نے جمعرات کو یہاں کھیلے گئے اپنے پہلے بین الاقوامی دوستانہ فٹ بال مقابلے میں ہندوستان کو 0-5 سے کراری شکست دی۔ میزبان ٹیم نے پورے میچ میں اپنا دبدبہ برقرار رکھا اور ہندوستانی ٹیم کو ایک بھی گول کرنے کا موقع نہیں دیا۔

نیوزی لینڈ نے پانچویں منٹ میں جوابی حملے کے دوران گول کرکے برتری حاصل کر لی۔ پرم ویر کی جانب سے گیند کلیئر کیے جانے کے بعد رینڈل نے پنالٹی باکس میں کٹ بیک دیا، جس پر ہندوستانی ڈیفنڈر بیجوئے ورگیز سے ٹکرا کر گیند گول پوسٹ میں چلی گئی۔ اس کے بعد بھی رینڈل نے ہندوستانی دفاعی صف کو مسلسل پریشان کیا اور پہلے ہاف میں 34ویں اور 43ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کی برتری 0-3 کر دی۔

دوسرے ہاف میں نیوزی لینڈ کے کپتان کرس ووڈ نے بھی گول کیا۔ انہوں نے 57ویں منٹ میں کیلن ایلیٹ کے کراس پر شاندار ہیڈر لگاتے ہوئے گیند کو گول پوسٹ میں پہنچا دیا۔ اس سیزن میں گول کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ووڈ کا نیوزی لینڈ کی قومی ٹیم کے لیے ستمبر 2025 کے بعد یہ پہلا گول تھا۔ اس سے قبل انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف 3-1 کی شکست میں گول کیا تھا۔

ہندوستانی ٹیم کی مشکلات 75ویں منٹ میں مزید بڑھ گئیں، جب لیام گلیئن کے کراس پر لاچلن بیلس نے بہترین ہاف والی شاٹ لگاتے ہوئے اسکور 0-5 کر دیا۔

گزشتہ ماہ یوروگوئے کے خلاف چھ گول کھانے والی ہندوستانی ٹیم پر ایک بار پھر بڑی شکست کا خطرہ منڈلانے لگا تھا۔ میچ میں چھٹا گول بھی ہو سکتا تھا، جب میتھیو شیریڈن کی کوشش پر آکاش مشرا نے پنالٹی باکس میں ہاتھ سے گیند روک دی۔ تاہم، 17 ماہ بعد ابتدائی الیون میں واپسی کرنے والے گول کیپر وشال کیتھ نے بل ٹویلوما کی کوشش کو شاندار انداز میں روک کر چھٹا گول ہونے سے بچا لیا۔

حالانکہ تب تک ہندوستانی ٹیم کو کافی نقصان ہو چکا تھا۔ ہیڈ کوچ خالد جمیل کی قیادت میں ٹیم کی خراب کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔ ہندوستان نے اپنے گزشتہ دو مقابلوں میں صرف ایک گول کیا ہے، جبکہ 11 گول کھائے ہیں۔

ہندوستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف ایک اور دوستانہ مقابلہ کھیلنا ہے۔ وہیں یہ سیریز میزبان ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیرن بیزلی کے دورِ کوچنگ کے آخری مقابلوں پر مشتمل ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستھان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande