
نئی دہلی، 12 نومبر (ہ س)۔
گھریلو زرمبادلہ بازار (فاریکس مارکیٹ) میں آج ہندوستانی کرنسی روپے میں بڑی گراوٹ درج کی گئی۔ دن بھر کے کاروبار کے بعد روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے گزشتہ اختتامی شرح 93.69 کے مقابلے 34 پیسے کی کمزوری کے ساتھ 94.03 روپے فی ڈالر (عارضی) کی سطح پر بند ہوا۔ امریکی کرنسی ڈالر کی مضبوطی اور گھریلو شیئر بازار میں اونچی سطح سے ہونے والی منافع وصولی کا براہ راست اثر ہندوستانی کرنسی کی قدر پر پڑا۔
آج صبح انٹربینک فارن ایکسچینج مارکیٹ میں ہندوستانی روپیہ 4 پیسے کی گراوٹ کے ساتھ 93.73 روپے فی ڈالر کی سطح پر کھلا تھا۔ کاروبار شروع ہونے کے بعد سے ہی ڈالر کی مانگ اور ایکویٹی مارکیٹ میں ڈالر کی آمد کی وجہ سے روپے کی قدر میں مسلسل اتار چڑھاو¿ ہوتا رہا۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے ایکویٹی مارکیٹ میں ڈالر کی آمد بڑھنے پر روپیہ مضبوط ہوکر 93.58 کی سطح تک پہنچ گیا۔ تاہم آخری کاروباری سیشن میں تیل درآمد کرنے والی کمپنیوں اور غیر ملکی بینکوں کی جانب سے ڈالر کی خریداری تیز ہونے کے باعث روپیہ 94.05 کی سطح سے بھی آگے نکل گیا۔
امریکی ڈالر کے ساتھ ساتھ دنیا کی دیگر اہم بین الاقوامی کرنسیوں کے مقابلے بھی آج ہندوستانی روپے کی قدر میں اتار چڑھاو¿ دیکھنے کو ملا۔ برطانوی پاو¿نڈ کے مقابلے روپے میں دن بھر معمولی مضبوطی کا رجحان برقرار رہا، جس کے نتیجے میں پاو¿نڈ معمولی گراوٹ کے ساتھ 124.81 روپے کی سطح کے آس پاس کاروبار کرتا رہا۔ اسی طرح یورو کے مقابلے بھی روپیہ اپنی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہا اور یورو کمزور ہوکر تقریباً 104.33 روپے کی سطح پر بند ہوا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستھان سماچار / عطاءاللہ