
نئی دہلی، 12 نومبر (ہ س)۔
مہنگائی کے محاذ پر عام آدمی کو ایک اور جھٹکا لگا ہے۔ غذائی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کے باعث خوردہ مہنگائی کی شرح اکتوبر کے مہینے میں تیزی سے بڑھ کر 6.09 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ صارفین کی قیمتوں کے اشاریہ (سی پی آئی) پر مبنی خوردہ مہنگائی کی شرح ستمبر کے مہینے میں 5.54 فیصد رہی تھی۔
وزارتِ شماریات و پروگرام کے نفاذ کے مطابق اکتوبر میں غذائی مہنگائی بڑھ کر 8.94 فیصد ہو گئی، جو گزشتہ ماہ ستمبر میں 7.74 فیصد تھی۔ ملک میں اکتوبر کے دوران دیہی علاقوں میں خوردہ مہنگائی کی شرح 6.63 فیصد جبکہ شہری علاقوں میں 5.41 فیصد رہی۔
وزارت کے مطابق اکتوبر میں خوردہ مہنگائی میں اضافے کی اہم وجہ پیاز (116.22 فیصد)، لہسن (60.74 فیصد)، چاندی کے زیورات (52.39 فیصد)، ادرک (48.32 فیصد) اور لیموں (47.30 فیصد) کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ رہا۔ گزشتہ دو برسوں میں یہ پہلی مرتبہ ہے جب خوردہ مہنگائی کی شرح آر بی آئی کی جانب سے مقرر کردہ 6 فیصد کی اطمینان بخش حد سے تجاوز کر گئی ہے۔
اکتوبر کی خوردہ مہنگائی کے اعداد و شمار آر بی آئی کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کی 2 سے 4 دسمبر تک ہونے والی میٹنگ سے پہلے اہمیت کے حامل ہیں۔ اکتوبر 2024 میں خوردہ مہنگائی کی شرح 6.25 فیصد رہی تھی۔ اس کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب خوردہ مہنگائی کی شرح اس بلند سطح پر پہنچی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستھان سماچار / عطاءاللہ