دنیا بھر کے شیئربازاروں سے مثبت اشارے، ایشیائی حصص بازاروں میں بھی تیزی کا رجحان
نئی دہلی، 12 نومبر (ہ س)۔ دینابھر کے اسٹاک مارکیٹ سے آج مضبوطی کے رجحانات نظر آ رہے ہیں۔ گزشتہ کاروباری سیشن میں امریکی بازار زبردست تیزی کے ساتھ بند ہوئے تھے۔ ڈاؤ جونز فیوچرز بھی آج صبح سبز نشان میں مضبوطی کے ساتھ کاروبار کرتے نظر آئے۔ یورپی بازا
Global-Market-Trends


نئی دہلی، 12 نومبر (ہ س)۔ دینابھر کے اسٹاک مارکیٹ سے آج مضبوطی کے رجحانات نظر آ رہے ہیں۔ گزشتہ کاروباری سیشن میں امریکی بازار زبردست تیزی کے ساتھ بند ہوئے تھے۔ ڈاؤ جونز فیوچرز بھی آج صبح سبز نشان میں مضبوطی کے ساتھ کاروبار کرتے نظر آئے۔ یورپی بازاروں میں بھی گزشتہ سیشن کے دوران تمام بڑے اشاریوں میں خریداری کا رجحان رہا اور وہ اضافے کے ساتھ بند ہوئے۔ ایشیائی بازاروں میں بھی آج مجموعی طور پر تیزی کا ماحول ہے اور بیشتر بڑے اشاریے سبز نشان میں کاروبار کر رہے ہیں۔ ہندوستانی بازار کے لیے ابتدائی اشارہ دینے والا گفٹ نفٹی بھی آج صبح نمایاں اضافے کے ساتھ کاروبار کرتا نظر آیا۔

امریکی بازاروں میں گزشتہ کاروباری سیشن کے دوران وال اسٹریٹ پر زبردست تیزی دیکھی گئی۔ نیو کلاؤڈ کمپنی ’کورویو‘ کے حوصلہ افزا نتائج نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے متعلق سرمایہ کاروں کے خدشات کو کم کیا۔ اس کے علاوہ مسلسل دو سیشن میں بھاری گراوٹ کے بعد این ویڈیا کے حصص میں بھی استحکام لوٹ آیا۔ ان مثبت عوامل کے باعث بدھ کو ڈاؤ جونز انڈسٹریل ایوریج 254.60 پوائنٹس یعنی 0.49 فیصد کے اضافے کے ساتھ 52,486.49 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ اسی طرح ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 98.45 پوائنٹس یعنی 1.31 فیصد کی چھلانگ لگا کر 7,619.38 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ وہیں نیس ڈیک کمپوزٹ انڈیکس 400.31 پوائنٹس یعنی 1.60 فیصد کے اضافے کے ساتھ 25,466.19 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ ڈاؤ جونز فیوچرز بھی آج فی الحال 80.72 پوائنٹس یعنی 0.15 فیصد کے اضافے کے ساتھ 52,567.21 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔

یورپی بازاروں میں بھی گزشتہ کاروباری سیشن کے دوران خریداری کا زور رہا۔ فرانس کا سی اے سی انڈیکس 99.57 پوائنٹس یعنی 1.19 فیصد کے نمایاں اضافے کے ساتھ 8,332.87 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ اسی طرح جرمنی کا ڈیکس انڈیکس بھی 315.32 پوائنٹس یعنی 1.18 فیصد کی تیزی کے ساتھ 26,662.77 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ برطانیہ کے ایف ٹی ایس ای انڈیکس میں بھی مضبوطی کا رجحان رہا اور یہ 83.88 پوائنٹس یعنی 0.77 فیصد کے اضافے کے ساتھ 10,835.47 پوائنٹس پر بند ہوا۔

عالمی بازاروں سے موصول ہونے والے ان مثبت رجحانات کے درمیان آج ایشیائی بازاروں میں مجموعی طور پر ملا جلا رجحان دکھائی دے رہا ہے۔ ایشیا کے نو بڑے بازاروں میں سے سات کے اشاریے اضافے کے ساتھ سبز نشان میں کاروبار کر رہے ہیں، جبکہ دو اشاریوں میں گراوٹ درج کی گئی ہے۔ ہندوستانی بازار کے لیے ابتدائی اشارہ دینے والا گفٹ نفٹی آج صبح 171.50 پوائنٹس یعنی 0.68 فیصد کی نمایاں تیزی کے ساتھ 25,397 پوائنٹس پر کاروبار کرتا نظر آیا۔

انڈونیشیا کے بازار میں آج زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس 78.86 پوائنٹس یعنی 1.54 فیصد کے اضافے کے ساتھ 5,193.90 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ جنوبی کوریا کے کوسپی انڈیکس میں بھی مضبوطی کا رجحان ہے اور یہ 17.79 پوائنٹس یعنی 0.33 فیصد کے اضافے کے ساتھ 5,393.15 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ چین کا شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس بھی 7.41 پوائنٹس یعنی 0.20 فیصد کی تیزی کے ساتھ 3,688.05 پوائنٹس کی سطح پر برقرار ہے۔

اس کے علاوہ، جاپان کا نکیئی 225 انڈیکس 111.41 پوائنٹس یعنی 0.18 فیصد کے اضافے کے ساتھ 61,360 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ تھائی لینڈ کے سیٹ کمپوزٹ انڈیکس میں بھی معمولی بہتری دیکھی جا رہی ہے۔ یہ 1.05 پوائنٹس یعنی 0.07 فیصد کے اضافے کے ساتھ 1,503.16 پوائنٹس کی سطح پر ہے۔ اسی طرح سنگاپور کا اسٹریٹس ٹائمز انڈیکس بھی 1.03 پوائنٹس یعنی 0.02 فیصد کے معمولی اضافے کے ساتھ 5,292.05 پوائنٹس کی سطح پر برقرار ہے۔

دوسری جانب ہانگ کانگ کے حصص بازار میں آج سستی کا رجحان غالب ہے۔ ہینگ سینگ انڈیکس 239.92 پوائنٹس یعنی 1.01 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 24,076 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ہے۔ تائیوان اسٹاک ایکسچینج میں بھی دباؤ برقرار ہے، جس کے نتیجے میں تائیوان ویٹڈ انڈیکس 433.91 پوائنٹس یعنی 0.98 فیصد کی کمی کے ساتھ 43,823.24 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande