
نئی دہلی، 11 نومبر (ہ س)۔ دنیا بھر کے شیئربازاروں سے آج ملے جلے رجحانت نظر آ رہے ہیں۔ امریکی بازار گزشتہ کاروباری سیشن میں مہنگائی کے توقع سے زیادہ اعداد و شمار کے باعث گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے تھے۔ تاہم، ڈاو¿ جونز فیوچرز آج صبح مضبوطی کے ساتھ سبز نشان میں کاروبار کرتا نظر آ رہا ہے۔ یوروپی بازار میں بھی گزشتہ سیشن کے دوران ملا جلا رجحان رہا۔ ایشیائی بازاروں میں بھی آج ملا جلا کاروبار ہو رہا ہے، جہاں بیشتر اہم اشاریے اضافے کے ساتھ سبز نشان میں ہیں۔ ہندوستانی بازار کے لیے ابتدائی اشارہ دینے والا گفٹ نفٹی بھی آج صبح اچھی تیزی دکھا رہا ہے۔
امریکی بازار میں گزشتہ سیشن کے دوران وال اسٹریٹ پر فروخت کا دباو¿ رہا۔ امریکہ میں مہنگائی کے اعداد و شمار توقع سے زیادہ رہے، جس سے فیڈرل ریزرو کی جانب سے اگلے ماہ شرح سود میں اضافے اور سخت پالیسی اختیار کیے جانے کے خدشات بڑھ گئے۔ اس دباو کے باعث منگل کو ڈاو جونز انڈسٹریل ایوریج 157.86 پوائنٹس یعنی 0.30 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 52,231.89 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح ایس اینڈ پی 500 انڈیکس بھی 29.01 پوائنٹس یعنی 0.38 فیصد کی کمی کے ساتھ 7,520.93 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ وہیں نیس ڈیک کمپوزٹ انڈیکس 187.26 پوائنٹس یعنی 0.74 فیصد ٹوٹ کر 25,065.87 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ تاہم، ڈاو¿ جونز فیوچرز آج صبح فی الحال 103.09 پوائنٹس یعنی 0.20 فیصد کی تیزی کے ساتھ 52,334.98 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔
یوروپی بازار میں بھی گزشتہ کاروباری سیشن کے دوران ملا- جلا رجحان برقرار رہا۔ فرانس کے سی اے سی انڈیکس نے 77.20 پوائنٹس یعنی 0.93 فیصد کے شاندار اضافے کے ساتھ 8,310.50 پوائنٹس کی سطح پر گزشتہ سیشن کے کاروبار کا اختتام کیا۔ اسی طرح جرمنی کا ڈیکس انڈیکس بھی 80.26 پوائنٹس یعنی 0.30 فیصد کی تیزی کے ساتھ 26,347.45 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ اس کے برعکس، برطانیہ کے ایف ٹی ایس ای انڈیکس پر فروخت کا دباو¿ رہا، جس کے باعث یہ 31.28 پوائنٹس یعنی 0.29 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 10,751.59 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
گلوبل مارکیٹ سے ملنے والے ان ملے- جلے اشاروں کے درمیان ایشیائی بازاروں میں بھی آج ملا جلا رجحان نظر آ رہا ہے۔ ایشیا کے نو بڑے بازاروں میں سے چھ کے اشاریے اضافے کے ساتھ سبز نشان میں کاروبار کر رہے ہیں، جبکہ تین اشاریے دباو¿ کے باعث سرخ نشان میں ہیں۔ ہندوستانی بازار کے لیے ابتدائی اشارہ دینے والا گفٹ نفٹی آج صبح 106.50 پوائنٹس یعنی 0.42 فیصد کے اضافے کے ساتھ 25,435 پوائنٹس پر کاروبار کر رہا ہے۔
تائیوان اسٹاک ایکسچینج میں آج زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے، جہاں تائیوان ویٹڈ انڈیکس 1,130.10 پوائنٹس یعنی 2.65 فیصد اچھل کر 43,842.02 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے۔ جنوبی کوریا کے کوسپی انڈیکس میں بھی آج زبردست مضبوطی کا رجحان ہے۔ یہ اشاریہ فی الحال 109.43 پوائنٹس یعنی 2.09 فیصد کی چھلانگ لگا کر 5,348.56 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔ جاپان کا نکیئی 225 انڈیکس بھی 667.42 پوائنٹس یعنی 1.10 فیصد کے اضافے کے ساتھ 61,127 پوائنٹس پر کاروبار کر رہا ہے۔
اس کے علاوہ سنگاپور کا اسٹریٹس ٹائمز انڈیکس 39.80 پوائنٹس یعنی 0.75 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ 5,313.77 پوائنٹس کی سطح پر برقرار ہے۔ تھائی لینڈ کے سیٹ کمپوزٹ انڈیکس میں بھی آج بہتری نظر آ رہی ہے اور یہ 9.05 پوائنٹس یعنی 0.60 فیصد کے اضافے کے ساتھ 1,505.36 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کرتا دکھائی دے رہا ہے۔
دوسری جانب، ہانگ کانگ کے شیئر بازار میں آج سست روی کا رجحان غالب ہے، جہاں ہینگ سینگ انڈیکس 227.04 پوائنٹس یعنی 0.93 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 24,330 پوائنٹس پر آ گیا ہے۔ چین کا شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس بھی 8.77 پوائنٹس یعنی 0.24 فیصد کی کمی کے ساتھ 3,654.95 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح انڈونیشیا کے بازار میں بھی معمولی دباو¿ ہے، جس کے باعث جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس 3.45 پوائنٹس یعنی 0.07 فیصد کی معمولی گراوٹ کے ساتھ 5,122.28 پوائنٹس پر کاروبار کر رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستھان سماچار / محمد شہزاد