بھائی دوج کے دن سونے کی چمک پڑی ماند، چاندی کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں
نئی دہلی، 11 نومبر (ہ س)۔ گھریلو صرافہ بازار میں آج بھائی دوج کے موقع پر سونے کی قیمتوں میں کمی درج کی گئی۔ چنئی کو چھوڑ کر ملک کے بیشتر صرافہ بازاروں میں سونا 1,770 روپے سے 1,960 روپے فی 10 گرام تک سستا ہو گیا ہے۔ وہیں چنئی میں سونے کی قیمت میں 45
Bullion-Market-Gold-Silver


نئی دہلی، 11 نومبر (ہ س)۔ گھریلو صرافہ بازار میں آج بھائی دوج کے موقع پر سونے کی قیمتوں میں کمی درج کی گئی۔ چنئی کو چھوڑ کر ملک کے بیشتر صرافہ بازاروں میں سونا 1,770 روپے سے 1,960 روپے فی 10 گرام تک سستا ہو گیا ہے۔ وہیں چنئی میں سونے کی قیمت میں 450 روپے سے 490 روپے فی 10 گرام تک کی کمی درج کی گئی ہے۔ دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں آج مسلسل دوسرے دن کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ یہ چمکدار دھات آج بھی پیر کی قیمت پر فروخت ہو رہی ہے۔

قیمتوں میں تبدیلی کے بعد آج ملک کے بیشتر صرافہ بازاروں میں 24 کیرٹ سونا 1,42,680 روپے سے 1,44,120 روپے فی 10 گرام کے درمیان کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,30,790 روپے سے 1,32,110 روپے فی 10 گرام کے درمیان ہے۔ چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہ ہونے کے باعث یہ آج بھی دہلی کے صرافہ بازار میں 2,04,900 روپے فی کلوگرام فروخت ہو رہی ہے۔

دہلی میں آج 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,42,830 روپے فی 10 گرام ہے، جبکہ 22 کیرٹ سونا 1,30,940 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔ وہیں ملک کی اقتصادی راجدھانی ممبئی میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,42,680 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,30,790 روپے فی 10 گرام ہے۔ اسی طرح احمد آباد میں 24 کیرٹ سونے کی خوردہ قیمت 1,42,730 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,30,840 روپے فی 10 گرام درج کی گئی ہے۔

ان بڑے شہروں کے علاوہ چنئی میں آج 24 کیرٹ سونا 1,44,120 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,32,110 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح کولکاتا میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,42,680 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,30,790 روپے فی 10 گرام ہے۔ بھوپال میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,42,730 روپے فی 10 گرام، جبکہ 22 کیرٹ سونا 1,30,840 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔

جے پور میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,42,830 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,30,940 روپے فی 10 گرام ہے۔ پٹنہ میں 24 کیرٹ سونا 1,42,730 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,30,840 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔ چنڈی گڑھ میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,42,830 روپے فی 10 گرام، جبکہ 22 کیرٹ سونا 1,30,940 روپے فی 10 گرام ہے۔ لکھنو¿ کے صرافہ بازار میں بھی آج 24 کیرٹ سونا 1,42,830 روپے اور 22 کیرٹ سونا 1,30,940 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔

ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح کرناٹک، تلنگانہ اور اوڈیشہ کے صرافہ بازاروں میں بھی آج سونے کی قیمتوں میں گراوٹ درج کی گئی۔ ان تینوں ریاستوں کے دارالحکومتوں بنگلورو، حیدرآباد اور بھونیشور میں آج 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,42,680 روپے فی 10 گرام ہے۔ اسی طرح ان تینوں شہروں کے صرافہ بازاروں میں 22 کیرٹ سونا 1,30,790 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande