دیوالی پر یو پی آئی لین دین کی تعداد میں 32 فیصد اضافہ، 91.69 کروڑ تک پہنچ گئی
نئی دہلی، 10 نومبر (ہ س)۔ دیوالی کے موقع پر آخری وقت میں بڑے پیمانے پر خریداری کے باعث یونیفائیڈ پیمنٹس انٹرفیس ((یو پی آئی) کے ذریعے ہونے والے لین دین کی تعداد میں گزشتہ سال کے مقابلے 32 فیصد اضافہ درج کیا گیا ہے۔ نیشنل پیمنٹ کارپوریشن آف انڈیا (
دیوالی پر یو پی آئی لین دین کی تعداد میں 32 فیصد اضافہ، 91.69 کروڑ تک پہنچ گئی


نئی دہلی، 10 نومبر (ہ س)۔ دیوالی کے موقع پر آخری وقت میں بڑے پیمانے پر خریداری کے باعث یونیفائیڈ پیمنٹس انٹرفیس ((یو پی آئی) کے ذریعے ہونے والے لین دین کی تعداد میں گزشتہ سال کے مقابلے 32 فیصد اضافہ درج کیا گیا ہے۔

نیشنل پیمنٹ کارپوریشن آف انڈیا (این پی سی آئی) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 8 نومبر کو یو پی آئی کے ذریعے ہونے والے لین دین کی تعداد بڑھ کر 91.69 کروڑ ہوگئی۔ گزشتہ سال دیوالی کے دن یو پی آئی کے ذریعے مجموعی طور پر 69.57 کروڑ لین دین ہوئے تھے۔

این پی سی آئی کے مطابق مالیت کے لحاظ سے بھی یو پی آئی کے ذریعے ہونے والی ادائیگیوں میں اضافہ ہوا۔ اس سال دیوالی کے دن لین دین کی مجموعی مالیت بڑھ کر 90,029.43 کروڑ روپے ہوگئی، جب کہ گزشتہ سال اسی دن یہ رقم 88,350.79 کروڑ روپے تھی۔دیوالی سے ایک دن پہلے یو پی آئی کے ذریعے 97.58 کروڑ لین دین کیے گئے، جن کے تحت مجموعی طور پر 1,36,118 کروڑ روپے کی ادائیگیاں ہوئیں۔تہوار کے موقع پر خریداری میں تیزی کے باعث اکتوبر میں یو پی آئی کے ذریعے ہونے والے لین دین کی تعداد بھی ریکارڈ 25.47 ارب تک پہنچ گئی تھی۔ اس دوران لین دین کی مجموعی مالیت 31.53 لاکھ کروڑ روپے رہی۔

واضح رہے کہ یو پی آئی این پی سی آئی کے ذریعے تیار کیا گیا فوری ادائیگی کا نظام ہے۔ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) اور انڈین بینکس ایسوسی ایشن (آئی بی اے) کی پہل پر قائم این پی سی آئی ملک میں خوردہ ادائیگی اور تصفیے کے نظام کو چلانے والا اعلیٰ ادارہ ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande