شبھمن گل نے توڑا 15 سال پرانا ریکارڈ، 334 رنوں کے ساتھ تاریخ رقم؛ وراٹ، گانگولی اور دھونی بھی پیچھے
نئی دہلی ،04اکتوبر(ہ س )۔ بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلی گئی تین میچوں کی ون ڈے سیریز بھارت نے 2-1 سے اپنے نام کر لی۔ اس سیریز میں بھارتی کپتان شبھمن گل کا بلّا زبردست انداز میں چلا۔گل نے پہلے ون ڈے میں سنچری بنائی، جبکہ دوسرے ون ڈے میں ریک
شبھمن گل نے توڑا 15 سال پرانا ریکارڈ، 334 رنوں کے ساتھ تاریخ رقم؛ وراٹ، گانگولی اور دھونی بھی پیچھے


نئی دہلی ،04اکتوبر(ہ س )۔

بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلی گئی تین میچوں کی ون ڈے سیریز بھارت نے 2-1 سے اپنے نام کر لی۔ اس سیریز میں بھارتی کپتان شبھمن گل کا بلّا زبردست انداز میں چلا۔گل نے پہلے ون ڈے میں سنچری بنائی، جبکہ دوسرے ون ڈے میں ریکارڈ ڈبل سنچری اسکور کی۔ تاہم تیسرے ون ڈے میں کپتان صرف ایک رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔اس کے باوجود گل نے ایک بڑا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ وہ تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں بطور کپتان سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ گل نے زمبابوے کے برینڈن ٹیلر کا 15 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں میں شبھمن گل نے مجموعی طور پر 334 رنز بنائے۔ ان کی اوسط 167 رہی۔ اس دوران انہوں نے دو سنچریاں اسکور کیں۔اس شاندار کارکردگی کے ساتھ گل نے برینڈن ٹیلر کا ریکارڈ پیچھے چھوڑ دیا۔ ٹیلر نے 2011 میں نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں 310 رنز بنائے تھے۔گل اب تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں بطور کپتان 300 یا اس سے زیادہ رنز بنانے والے صرف دوسرے کپتان ہیں۔ تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں بطور کپتان سب سے زیادہ رنز بنانے کے معاملے میں شبھمن گل پہلے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔برینڈن ٹیلر 310 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے شائی ہوپ نے 2026 میں بھارت کے خلاف 278 رنز بنائے تھے اور وہ تیسرے نمبر پر ہیں۔پاکستان کے بابر اعظم نے 2021 میں آسٹریلیا کے خلاف 276 رنز بنائے تھے اور وہ چوتھے نمبر پر ہیں، جبکہ متحدہ عرب امارات کے قرم خان 270 رنز کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔ گل نے اس سیریز کے ساتھ بھارتی کپتان کی حیثیت سے بھی نیا ریکارڈ قائم کیا۔ اس سے قبل تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں کسی بھارتی کپتان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ وراٹ کوہلی کے نام تھا۔وراٹ نے 2017 میں نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 263 رنز بنائے تھے۔ اب گل نے 334 رنز بنا کر یہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ویسٹ انڈیز کے خلاف شاندار کارکردگی کے لیے شبھمن گل کو پلیئر آف دی سیریز منتخب کیا گیا۔ یہ ان کے ون ڈے کیریئر کا ساتواں پلیئر آف دی سیریز ایوارڈ ہے۔اس کامیابی کے ساتھ انہوں نے سوربھ گانگولی، یوراج سنگھ اور ایم ایس دھونی کی برابری کر لی ہے۔ بھارتی کھلاڑیوں میں اب گل سے آگے صرف سچن تندولکر اور وراٹ کوہلی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande