نومبر میں شیئر بازار میں صرف 19 دن کاروبار ہوگا، 11 دن چھٹی رہے گی
نئی دہلی، 31 اکتوبر (ہ س)۔اکتوبر کا مہینہ رخصت ہو رہا ہے اور نئے مہینے نومبر کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔ ایسے وقت میں اگر آپ بھی بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای)، نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) اور ملٹی کموڈٹی ایکسچینج میں کاروبار یا سرمایہ کاری کر
شیئر بازار کی علامتی تصویر


نئی دہلی، 31 اکتوبر (ہ س)۔اکتوبر کا مہینہ رخصت ہو رہا ہے اور نئے مہینے نومبر کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔ ایسے وقت میں اگر آپ بھی بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای)، نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) اور ملٹی کموڈٹی ایکسچینج میں کاروبار یا سرمایہ کاری کرتے ہیں تو یہ خبر آپ ہی کے لیے ہے۔ شیئر بازار میں اس مہینے کل 11 دن کاروبار نہیں ہوگا۔ مطلب 30 دن کے اس مہینے میں صرف 19 دن ہی شیئر بازار میں کاروبار ہوگا۔ بقیہ 11 دن چھٹی رہے گی۔عام طور پر شیئر بازار اور ملٹی کموڈٹی ایکسچینج میں ہر ہفتے سنیچر اور اتوار کو ہفتہ واری تعطیل رہتی ہے۔ ہفتہ واری تعطیل کے علاوہ کچھ خاص تہواروں اور قومی تعطیلات پر بھی بازار میں چھٹی کا اعلان کیا جاتا ہے۔ نومبر کے اس مہینے میں ہفتہ اور اتوار کو ملا کر کل 9 دن کی ہفتہ واری تعطیل رہے گی۔ اس کے علاوہ، کام کاجی دنوں کے دوران اس مہینے دو تہواروں کی وجہ سے بھی بازار پوری طرح بند رہے گا۔ سب سے پہلے 10 نومبر کو دیوالی-بلی پرتی پدا کے موقع پر شیئر بازار میں چھٹی ہونے کی وجہ سے کاروبار نہیں ہوگا۔ اس کے بعد 24 نومبر کو گرو نانک دیو جی کے پرکاش گرپرب کے موقع پر بھی دونوں اسٹاک ایکسچینج اور ملٹی کموڈٹی ایکسچینج میں تعطیل رہے گی۔ان دونوں تاریخوں یعنی 10 اور 24 نومبر کو بی ایس ای اور این ایس ای کے اہم سیگمنٹس جیسے ایکویٹی، ایکویٹی ڈیریویٹوز اور کرنسی ڈیریویٹوز میں پوری طرح چھٹی رہے گی۔ تاہم، کموڈٹی ڈیریویٹوز اور الیکٹرانک گولڈ رسیٹس (ای جی آر) میں مکمل تالہ بندی نہیں ہوگی۔ ان سیگمنٹس میں صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کا صبح کا سیشن تو بند رہے گا لیکن شام 5 بجے سے رات 11.30 اور رات 11.55 بجے تک کا شام کا سیشن معمول کے مطابق کھلا رہے گا۔ یہی ضابطہ ملٹی کموڈٹی ایکسچینج (ایم سی ایکس) پر بھی لاگو ہوگا۔اس بار 8 نومبر کو دیوالی کا تہوار منایا جائے گا۔ اس دن اتوار ہونے کے سبب شیئر بازار کا باقاعدہ کاروبار تو بند رہے گا لیکن ہندوستانی شیئر بازار کی برسوں پرانی روایت کے مطابق دوپہر بعد 1 گھنٹے کے لیے ’مہورت کاروبار‘ کا خصوصی سیشن منعقد کیا جائے گا۔ بی ایس ای اور این ایس ای دونوں سرکردہ ایکسچینجز نے اس دن کے اس خاص سیشن پر کاروبار کے اوقات (ٹائم ٹیبل) کا تعین کر دیا ہے۔دیوالی کے دن ہونے والے کاروبار کے لیے طے کیے گئے ٹائم ٹیبل کے مطابق 8 نومبر کو کاروباری ارکان کا لاگ ان دوپہر 1.15 بجے سے 1.50 بجے تک ہوگا۔ وہیں، بلاک ڈیل ونڈو دوپہر 1.50 بجے سے 2.05 بجے تک کھلی رہے گی۔ اس کے بعد دوپہر 2.05 بجے سے 2.15 بجے تک پری اوپن سیشن چلے گا، جبکہ دوپہر 2.20 بجے سے شام 3.30 بجے تک مہورت کاروبار کے لیے اہم کاروباری ونڈو کھلی رہے گی۔ اس کے بعد پیریوڈک کال آکشن کا وقت دوپہر 2.25 بجے سے 3.20 بجے تک، کلوزنگ آکشن سیشن کا وقت دوپہر 3.15 بجے سے 3.35 بجے تک اور پوسٹ کلوزنگ سیشن کے لیے دوپہر 3.50 بجے سے شام 4.00 بجے تک کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔نومبر میں ہفتہ واری تعطیل ملا کر ہونے والی ان 11 چھٹیوں کے گزر جانے کے بعد سال 2026 کے آخری مہینے دسمبر میں ہفتہ اور اتوار کے علاوہ صرف ایک اور کاروباری چھٹی بچے گی۔ سال کی آخری سرکاری تعطیل کرسمس کے موقع پر 25 دسمبر کو رہے گی۔ اس دن شیئر بازار پوری طرح سے بند رہے گا۔ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستھان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande