
نئی دہلی، 31 اکتوبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے تیز گیندباز عاقب نبی کو نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ ایک روزہ سیریز کے پہلے تین مقابلوں کے لیے ہندوستانی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے ہفتہ کے روز ٹیم میں تبدیلی کا اعلان کیا۔
دائیں ہاتھ کے تیز گیندباز عاقب کو شروعات میں سیریز کے چوتھے اور پانچویں ایک روزہ مقابلے کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ دی گئی تھی۔ اب سلیکشن کمیٹی نے انہیں پہلے تین میچوں کے لیے بھی ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔ اس تبدیلی کے بعد وہ سیریز کے ابتدائی مقابلے سے ہی ہندوستانی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
پہلے تین ایک روزہ مقابلوں کے لیے ترمیم شدہ ہندوستانی ٹیم میں شبھمن گل (کپتان)، روہت شرما، وراٹ کوہلی، شریئس ایر (نائب کپتان)، کے ایل راہل (وکٹ کیپر)، اکشر پٹیل، نمن دھیر، انشول کمبوج، گرنور برار، رتوراج گائیکواڑ، ارشدیپ سنگھ، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، محمد سراج، کلدیپ یادو، نتیش کمار ریڈی (صرف پہلے ون ڈے کے لیے) اور عاقب نبی شامل ہیں۔
وہیں، سیریز کے چوتھے اور پانچویں ایک روزہ مقابلوں کے لیے اعلان کردہ ہندوستانی ٹیم کی کپتانی شریئس ایر کریں گے۔ اس ٹیم میں روہت شرما، وراٹ کوہلی، تلک ورما، ایشان کشن (نائب کپتان اور وکٹ کیپر)، اکشر پٹیل، نمن دھیر، عاقب نبی، گرنور برار، رتوراج گائیکواڑ، ارشدیپ سنگھ، کمار کشاگر (وکٹ کیپر)، محمد سراج، یش ٹھاکر اور کلدیپ یادو کو شامل کیا گیا ہے۔
اس طرح عاقب نبی اب پانچوں ایک روزہ مقابلوں کے لیے ہندوستانی ٹیم میں دستیاب رہیں گے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستھان سماچار / انظر حسن